Tag: اسرائیل ایران جنگ

  • اسرائیل ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کو تیار، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

    اسرائیل ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کو تیار، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

    اسرائیلی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل  نے ایران کو پیغام دیا ہے کہ وہ جنگ کو چند دنوں میں ختم کرنا چاہتا ہے اور وہ بہت جلد حملے کرنا بند کردے گا۔

    اس حوالے سے ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ میں انتہائی معتبر سیکیورٹی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیل ایران کی حکومت کا تختہ اُلٹنے اور اس کا موجودہ نظام تبدیل کرنے میں ناکام رہا ہے اور اب وہ جنگ ختم کرنے کو بھی تیار ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سینیئر حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنے جنگی اہداف کے قریب پہنچ چکا ہے، لیکن اگر ضرورت پڑی تو وہ جنگ کو مزید بڑھا بھی سکتا ہے۔

    اسرائیلی دفاعی مبصرین کے مطابق اسرائیل ’چند دنوں‘ میں ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کا ارادہ تو رکھتا ہے لیکن ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو ہٹانے کے لیے ایرانی اپوزیشن جماعت سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔

    رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اب یہ طے کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ اس جنگ کو کیسے ختم کیا جائے تاکہ ایران کی جانب سے بھی میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ بند ہو۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے 13 جون سے ایران پر اچانک حملے شروع کیے، جن میں کئی اہم ایرانی جنرل، ایٹمی سائنسدان، دفاعی نظام اور بیلسٹک میزائل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

    ایران، اسرائیل اور امریکی تنازع سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

    ایران نے بھی اتوار اور پیر کو اسرائیل پر کئی بیلسٹک میزائل داغے جن سے 24 عام شہری ہلاک، سیکڑوں عمارتیں تباہ اور کئی ہزار لوگ بےگھر ہوگئے۔

  • ٹرمپ پر اسرائیل ایران جنگ میں شمولیت نہ کرنے کیلئے دباؤ بڑھنے لگا

    ٹرمپ پر اسرائیل ایران جنگ میں شمولیت نہ کرنے کیلئے دباؤ بڑھنے لگا

    واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ پر اسرائیل ایران جنگ میں شمولیت نہ کرنے کیلئے دباؤ بڑھنے لگا اور ایران کے خلاف کسی بھی فوجی اقدام کیلئے کانگریس کی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ پر اسرائیل ایران جنگ میں شمولیت نہ کرنے کیلئے دباؤ بڑھنے لگا ، ٹرمپ کی حامی کانگریس رکن مارجری ٹیلرگرین نے ایران سے جنگ کی مخالفت کردی۔

    کانگریس رکن مارجری ٹیلرگرین نے کہا کہ ہمیں ایک اورغیر ملکی جنگ میں نہیں پڑنا چاہیے، امریکی حکومت جنگ کے بجائے ملکی مسائل پرتوجہ دے، عوام کےٹیکس سے چلنے والی حکومت کو عوام کی فلاح پر کام کرنا چاہیے ساتھ ہی سیکیورٹی، تعلیم اور ہاؤسنگ کو ترجیح دی جائے۔

    دوسری جانب امریکی ارکان کانگریس نے ایران اسرائیل جنگ میں مداخلت روکنے کی قرارداد پیش کی ریپبلکن تھامس میسی اور ڈیموکریٹ روکھنہ نے مشترکہ قرارداد پیش کی۔

    مزید پڑھیں : امریکی سینیٹر نے ایران کیخلاف کارروائی کے لیے کانگریس کی منظوری لازمی قرار دیدی

    قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جنگ کا اعلان صرف کانگریس کا اختیار ہے، یہ ہماری جنگ نہیں آئین کے مطابق فیصلہ کانگریس کرے گی، مشرق وسطیٰ کی ایک اور تباہ کن جنگ میں نہیں گھسیٹا جانا چاہیے۔

    قرارداد میں ایران کے خلاف کسی بھی فوجی اقدام کیلئے کانگریس کی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔