Tag: اسرائیل ایران حملہ

  • اسرائیل کیلئے ایران تک راستہ صاف ہوگیا، اسرائیلی آرمی چیف

    اسرائیل کیلئے ایران تک راستہ صاف ہوگیا، اسرائیلی آرمی چیف

    ایران اور اسرائیل کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کیلئے (تہران) ایران تک راستہ صاف ہوگیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ا بلاغ کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تہران میں اہداف پر حملے دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہیں، ایران کیخلاف مزید حملے آئندہ گھنٹوں میں متوقع ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ حملے تہران کی جانب سے جاری خطرات کے ردعمل میں کیے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پیغام دیا کہ صیہونیوں کیلئے زندگی ضرور تلخ ہوجائے گی۔

    عوام سے خطاب میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا صیہونی حکومت اپنے گھناؤنے جرم سے محفوظ نہیں رہے گی، ایرانی عوام ہمارے ساتھ ہیں، وہ مسلح افواج کی حمایت کرتے ہیں۔

    ایرانی سپریم کمانڈر کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خدا کی مرضی سے صیہونی حکومت پر فتح حاصل کرے گا، ایرانی قوم یقین رکھیں۔

    آیت اللہ خامنہ ای نے کمانڈرز، سائنسدانوں اور شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور ایران کے جوابی وار پر قوم کو مبارک باد دی۔

    یاد رہے ایران کے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جوابی حملے جاری ہیں۔ رات سے اب تک ایران اسرائیل پر پانچ میزائل حملے کرچکا ہے۔

    آج صبح تل ابیب اورمقبوضہ بیت المقدس میں پھر دھماکے سنے گئے، حملوں میں 21 افراد زخمی ہوئے، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے شہریوں کو دوبارہ محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کردی۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

    گزشتہ رات ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کرتے ہوئے دوسو سے زیادہ میزائل فائر کئے تھے، جس میں چار اسرائیلی شہری ہلاک اور ساٹھ سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

  • اسرائیل کا ایران پر حملہ: ٹرمپ نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    اسرائیل کا ایران پر حملہ: ٹرمپ نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ڈونلڈ ٹرمپ  نے فوری ردعمل دیا ہے۔

    اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کر دیا ہے، فضائی حملوں میں جوہری اور 6 فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل نے جمعہ کی صبح درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں۔

    اسرائیلی حملوں میں ایرانی آرمی چیف جنرل محمد باقری شہید ہوگئے جس کے بعد امیر حبیب اللہ کو ایران کی مسلح افواج کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔

    اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد اور دو نامور جوہری سائنسدان فریدون عباسی اور اسلامی آزاد یونیورسٹی کے صدر محمد مہدی تہرانچی شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر حملہ، فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا

    اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ اور جوہری سائنسدان شہید

    اسرائیل کے حملے کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی ہے، اور اس میں امریکا کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، ہم ایران پر حملے میں شامل نہیں ہیں، ہماری پہلی ترجیح خطے میں امریکی افواج اور عملے کا تحفظ ہے۔

    تاہم اب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالات کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، امریکی میڈیا مطابق یہ اجلاس اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر بلایا گیا ہے۔

  • اسرائیل کا ایران پر حملہ، پاکستان کا ردعمل آگیا

    اسرائیل کا ایران پر حملہ، پاکستان کا ردعمل آگیا

    اسلام آباد: پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملے کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پ ترجمان دفتر خارجہ نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، اسرائیلی اشتعال انگیزیاں خطے اور دنیا کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی کارروائیاں اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قوانین کے منافی ہیں۔

    پاکستان کا کہنا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے آرٹیکل اکیاون کے تحت دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیلی اشتعال انگیزیاں خطے، دنیا کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت روکنے، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کی ذمہ دار ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کرتے ہوئے فضائی حملوں میں جوہری تنصیبات اور 6 فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: اگر ایران نے جوابی حملہ کیا تو امریکا اسرائیل کے دفاع میں مدد کرے گا، ٹرمپ

    اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران کے درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں۔ ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں پر حملےکی تصدیق کر دی۔

    فضائی حملوں میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، جوہری سائنسدان فریدون عباسی اور محمد مہدی، ختم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد و دیگر شہید ہوگئے۔

  • اسرائیل کا ایران پر حملہ: ایرانی فضائی حدود کمرشل پروازوں کیلئے بند

    اسرائیل کا ایران پر حملہ: ایرانی فضائی حدود کمرشل پروازوں کیلئے بند

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایرانی فضائی حدود کو اسرائیلی حملے کے بعد سے کمرشل پروازوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

    ذرائع سی اے اے کے مطابق کہ ایرانی فضائی حدود کو اسرائیلی حملے کے بعد سے کمرشل پروازوں کیلئے بند کردیا گیا ہے، ایرانی فضائی حدود پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے تک بند تھی۔

    ذرائع پاکستان ایئرٹریفک کنٹرول کے مطابق پروازیں ایران کے بجائے مسقط کی فصائی حدود سے گزر رہی ہیں، مغربی سمت سے پاکستانی فضائی حدود کی طرف آنے والی پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

    ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ سخت مانیٹرنگ کے بعد پروازوں کوپاکستانی فضائی حدود میں آنے کی اجازت دی جارہی ہے۔