Tag: اسرائیل بمباری

  • ’’چاہے کتنی بمباری کر لیں، غزہ نہیں چھوڑیں گے‘‘

    ’’چاہے کتنی بمباری کر لیں، غزہ نہیں چھوڑیں گے‘‘

    فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے رہائشی عید کے دن بھی جنازے اٹھائیں گے، اسرائیل کی بمباری سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

    گزشتہ 6 ماہ سے جاری اسرائیل کی درندگی کے سامنے غزہ والے ڈٹ گئے ہیں، ایک ننھی بچی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کہتی ہے اسرائیلی بزدل ہیں، اس لیے ہم پر حملہ کرتے ہیں۔

    بچی نے کہا ہمیں بمباری سے ڈر نہیں لگتا، میں شہید ہوئی بھی تو اپنی سرزمین پر ہوں گی، لیکن اپنے اجداد کی زمین نہیں چھوڑیں گے، بچی نے کہا چاہے ہم پر کتنی ہی بمباری کر لیں اپنی سرزمین کسی قیمت نہیں چھوڑیں گے۔

    دوسری طرف صہیونی فورسز کی بمباری جاری ہے، خان یونس کے مختلف علاقوں پر بمباری سے 21 افراد شہید ہو گئے، دیر البلح میں راکٹ حملے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد مارے گئے، مصر میں ہونے والے امن مذاکرات کے بعد حماس تو ثالث ممالک کی شرائط پر غور کر رہا ہے لیکن اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہونے ایک بار پھر رفح پر چڑھائی کی دھمکی دے دی ہے۔

    غزہ میں شہید ہونےوالے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 33 ہزار 360 ہو چکی ہے، جن میں ساڑھے چودہ ہزار معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

  • الوداع بابا جان ! ننھے معصوم فلسطینی بچوں  کا شہید باپ کا آخری دیدار، دردناک منظر نے سب کورلا دیا

    الوداع بابا جان ! ننھے معصوم فلسطینی بچوں کا شہید باپ کا آخری دیدار، دردناک منظر نے سب کورلا دیا

    غزہ : معصوم فلسطینی بچوں کے اسرائیلی بمباری سےشہید باپ کے آخری دیدار کے دردناک منظر نے سب کورلا دیا ، بیٹیاں سرہا نے بیٹھےروتی رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ پر اسرائیل بمباری جاری ہے اور حملوں کے بعد دردناک اور قیامت کے مناظر ہیں ، ایسے ہی ننھے فلسطینی بچوں کا اسرائیلی بمباری سے شہید باپ کے آخری دیدار کا منظر سامنے آیا۔

    جس میں بیٹے نے والد کے چہرے اور ماتھے پر بوسہ دیا اور بیٹیاں سرہانے بیٹھے روتی رہیں ،۔دردناک منظرنےدیکھنے والوں کورلا دیا۔

    دوسری طرف اسپتال میں زخمیوں کے علاج کے دوران خاتون ڈاکٹر کے سامنے سے اسٹریچر پر بیٹی گزری تو ماں بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور بے ہوش ہوگئی۔

    خیال رپے سرائیلی وحشیانہ بمباری نے غزہ والوں کی زندگی جہنم بنادی، مسلسل اٹھائیس روز سے بمباری جاری ہے، صہیونی درندے نہ پناہ گزین کے کیمپوں پر حملے سےگریز کر رہے اور نہ ہی اسپتالوں پر، القدس اسپتال کے قریب پھر بمباری کی جبکہ چار اسکولوں کے قریب فاسفورس بم برسائے۔

    صہیونی فورسز کی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد9ہزار400 سےبڑھ گئی ہے، غزہ کے شہیدوں میں مسیحاؤں کی قربانیاں بھی شامل ہیں، اسپتالوں پراسرائیلی بمباری سےڈیڑھ سوسےزائد ڈاکٹرجان سے جاچکے ہین جبکہ سیکڑوں میڈیکل اسٹاف زخمی ہیں، جوزخموں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے،زندگیاں بچانےمیں مصروف ہیں۔