Tag: اسرائیل فلسطین کشیدگی

  • اسرائیل فلسطین کشیدگی:   امریکا میں 6 سالہ  فلسطینی بچے کے قتل کا دل دہلا دینے والا واقعہ

    اسرائیل فلسطین کشیدگی: امریکا میں 6 سالہ فلسطینی بچے کے قتل کا دل دہلا دینے والا واقعہ

    الینوائے : امریکی ریاست الینوائے میں 71 سالہ شخص نے فلسطینی بچے کو چاقو سے وار کرکے قتل کردیا، قاتل حملے کے وقت کہتا رہا تو مسلمان ہے، تجھے مر جانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل فلسطین کشیدگی امریکا تک پہنچ گئی ، امریکا میں مسلمانوں سے نفرت کے ایک اور واقعہ نے چھ سالہ فلسطینی لڑکے کی جان لے لی۔

    نفرت انگیزی کا یہ واقعہ امریکی ریاست الینوائے کے ٹاؤن پلین فیلڈ میں پیش آیا، جہاں مالک مکان نے مسلمان خاندان پر حملہ کردیا ، جس میں چھ سالہ لڑکا جاں بحق اور اس کی ماں شدید زخمی ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق ہولناک واقعے میں 71 سالہ دہشت گرد مالک مکان نے اپنے کرایہ دار کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے ردعمل پر فلسطین کی حمایت کرنے پر قتل کیا۔

    پولیس نے بتایا کہ قاتل نے فلسطینی ماں بیٹے پر خنجر سے حملہ کیا تھا تاہم اکہتر سالہ قاتل جوزف زوبا کو گرفتار کرلیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق 6 سالہ فلسطینی بچہ اور اس کی ماں قاتل کےگھرکرائےپررہتےتھے، قاتل نے دروازے پر دستک دی اور بچے کی ماں پرحملہ کردیا، بچے کی ماں نے بھاگنا چاہا تو قاتل نے بچے پر حملہ کردیا، بچے اور اس کی ماں پر قاتلانہ حملہ نفرت پر مبنی تھا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ‘حملے کے وقت قاتل کہتا رہا کہ تو مسلمان ہے تجھے مرجانا چاہیے۔’

    رپورٹ کے مطابق ہولناک واقعے میں 71 سالہ دہشت گرد مالک مکان نے اپنے کرایہ دار کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے ردعمل پر مسلمان ہونے کی حیثیت سے فلسطین کی حمایت کرنے پر چاقو سے وار کرکے قتل کردیا

  • اسرائیل فلسطین کشیدگی: سعودی ولی عہد کا اہم بیان

    اسرائیل فلسطین کشیدگی: سعودی ولی عہد کا اہم بیان

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا اسرائیل فلسطین کشیدگی پر اہم بیان سامنے آگیا ہے، اُنہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے فلسطینی صدر محمود عباس کو فون کیا اور بتایا کہ وہ اسرائیل فلسطین تنازع کی توسیع روکنے پر کام کر رہے ہیں۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کی زندگی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔

    سعودی ولی عہد نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم سے فون پر بات اور اسرائیل فلسطین تنازع سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

    دوسری جانب امریکا نے کسی بھی تیسرے فریق کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں مداخلت کی کوشش سے باز رہنے کو کہا ہے۔

    روسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سی این این کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے خاص طور سے حزب اللہ کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اس جنگ میں مداخلت کی کوشش سے باز رہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اسرائیل کو کسی دوسرے محاذ پر مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    امریکی وزیر خارجہ نے یہ بات ایسے وقت کہی ہے جب امریکا خود اسرائیل کے مدد کے لیے خطے میں بحری جہاز اور ہوائی جہاز تعینات اور اسرائیل کو اضافی جنگی ساز و سامان بھیجنے کا اعلان کرچکا ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر جوبائیڈ ن نے یہ واضح کیا ہے کہ کسی تیسرے فریق کو اس صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

  • غزہ جنگ : خام تیل کی قیمتیں کہاں پہنچ گئیں؟

    غزہ جنگ : خام تیل کی قیمتیں کہاں پہنچ گئیں؟

    ریاض : اسرائیل اور فلسطین کے درمیان شدید کشیدگی میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشیدگی میں اضافے کے باعث ایران سے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات کے ساتھ ایشیائی تجارت میں برینٹ کروڈ کی قیمت 4.18 ڈالر یا 4.94 فیصد بڑھ کر 88.76 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ ڈالر3.40 یا تقریباً 4.1فیصد کے اضافے سے ڈالر86.19 فی بیرل پر تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 2ہفتوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان رہا اور اس کی قیمت میں ساڑھے 5 فیصد سے زائد کمی ہوگئی تھی۔

    ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی عالمی معیشت کی سست روی اور کم طلب کے خدشات کی وجہ سے ہے۔ دوسری جانب اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

    تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے نے گزشتہ ہفتے ہونے والے کچھ نقصانات کی تلافی کی کیونکہ اسرائیل اور فلسطینی گروپ حماس کے درمیان فوجی جھڑپوں نے خدشہ پیدا کر دیا کہ اس تنازعے سے مشرق وسطیٰ سے تیل کی سپلائی کو متاثر ہوسکتی ہے۔

  • حماس حملے پر روس کی وجہ سے سلامتی کونسل میں اتفاق رائے نہ ہو سکا

    حماس حملے پر روس کی وجہ سے سلامتی کونسل میں اتفاق رائے نہ ہو سکا

    اسرائیل فلسطین کشیدگی ختم کرانے کے لئے منعقد کیا گیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ ہنگامی اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، نہ باضابطہ قرارداد پیش ہو سکی اور نہ ہی مشترکہ اعلامیہ یا بیان جاری ہوا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس حملے پر سلامتی کونسل میں اتفاق رائے نہ ہونے کے لیے امریکا نے روس کو ذمہ دار قرار دے دیا، اجلاس میں امریکا کی جانب سے رکن ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ اسرائیل پر حماس کے حملے کی مذمت کریں، تاہم امریکی اور اسرائیلی مطالبے اور دباؤ کے باوجود متعدد اراکین نے امریکا کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔

    امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا گیا، روس نے اجلاس کے دوران سلامتی کونسل کے دیگر رکن ملکوں سے اتفاق نہیں کیا۔

    چینی سفیر نے اجلاس کے دوران کہا کہ یہ غیر معمولی بات ہے کہ سلامتی کونسل نے کچھ نہیں کہا ورنہ عام شہریوں کے خلاف کیے گئے تمام حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

    روسی سفیر کا اجلاس کے دوران فوری جنگ بندی اور بامعنیٰ مذاکرات پر زوردیتے کہنا تھا کہ سلامتی کونسل فلسطین سے متعلق دہائیوں پہلے طے معاہدے پرعمل کرے۔

    واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملوں میں اب تک700 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں جس میں فوجیوں کی تعداد 44 ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے حماس کے پے در پے حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 700 ہو گئی ہے۔ جبکہ حماس کے حملوں میں 1864 افراد کے زخمی ہونے کا اعلان کیا گیا۔

    اسرائیلی فوج نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے 26 کے نام اور تصاویر کے ساتھ ایک لنک شیئر کیا ہے۔

    اسرائیلی ریڈیو پر دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں نہال بریگیڈ کا کمانڈر، تکشف بٹالین کا کمانڈر، میگلان یونٹ کا ڈپٹی کمانڈر، ایک کمپنی کمانڈر اور اندرونی محاذ کی کمان کا ایک گروپ لیڈر شامل ہے۔

    اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے یہ بھی اعلان کیا کہ الاقصیٰ سیلاب کہلانے والے حملے کے پہلے دن 30 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جن میں اعلیٰ شخصیات بھی شامل تھیں۔

    اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی سے حملوں کے آغاز سے تقریباً 750 اسرائیلی لاپتہ ہیں۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے کہا کہ جنوبی اسرائیل اور غزہ کی پٹی پر حملوں میں اب تک حماس کے 400 ارکان ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • سعودی عرب نے اسرائیل فلسطین کشیدگی فوری ختم کرنے کی اپیل کر دی

    سعودی عرب نے اسرائیل فلسطین کشیدگی فوری ختم کرنے کی اپیل کر دی

    ریاض: سعودی عرب نے اسرائیل فلسطین کشیدگی فوری ختم کرنے کی اپیل کر دی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیل فلسطین کشیدگی فوری ختم کرنے کی اپیل کر دی ہے، سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ موجودہ صورت حال پر عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

    وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ دو ریاستی حل کو اس طرح حاصل کیا جائے کہ خطے میں اس کے ذریعے امن آ سکے۔

    دوسری طرف ایران نے حماس کے اسرائیل پر حملوں کی حمایت کر دی ہے، ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران حماس کے قابل فخر آپریشن کی حمایت کرتا ہے، آپریشن کے دوران مزاحمت نے اب تک شان دار فتوحات حاصل کی ہیں، صہیونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد کی تاریخ ایک روشن مقام ہے۔

    او آئی سی نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کر دی

    امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اُس کے لیے ہماری حمایت اٹل ہے، اسرائیل کی ہر قسم کی مدد کریں گے، بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی بھی اسرائیل کی حمایت میں بول پڑے ہیں، کہا کہ مشکل وقت اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    غزہ اندھیروں میں ڈوب گیا، اسرائیل کا تمام سپلائی معطل کرنے کا اعلان

    ترکیے اور یو اے ای نے اسرائیل اور فلسطین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے، اور روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس فوری طور پر لڑائی بند کر دیں۔

  • اسرائیل فلسطین کشیدگی پر امریکی صدر جوبائیڈن کا ردعمل

    اسرائیل فلسطین کشیدگی پر امریکی صدر جوبائیڈن کا ردعمل

    واشنگٹن : فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے خلاف امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہماری حمایت مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔

    بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا، اسرائیل پرحماس کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

    امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اسرائیل مخالف کوئی بھی فریق موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھانے سے باز رہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی صورتحال کا بہت باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم سے رابطے میں رہیں گے۔

    مزید پڑھیں : اسرائیل میں حماس کی زبردست پیش قدمی

    یاد رہے کہ کمانڈر حماس نے اعلان کیا کہ آج سے ان کی جانب سے طوفان القصیٰ کے نام سے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، دشمنوں کے ایئر پورٹس اور فوجی تنصیبات پر پانچ ہزار سے زیادہ راکٹ داغے گئے اور تل ابیب میں تیل کے ایک ذخیرے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

    حماس نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس نے غزہ کے قریبی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، اور اسرائیل کے متعدد علاقوں میں حماس کی پیش قدمی جاری ہے، بہت جلد اپنے علاقوں کو واپس لے لیں گے۔