Tag: اسرائیل فوج

  • اسرائیلی فوج کا حزب اللّٰہ کے انفرااسٹرکچر سائٹ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج کا حزب اللّٰہ کے انفرااسٹرکچر سائٹ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کے انفرااسٹرکچر سائٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے لبنان کے جنوبی شہر ناقورہ کے قریب لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کے انفرااسٹرکچر سائٹ پر حملہ کیا ہے۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق گزشتہ رات اسرائیلی بحریہ نے جنوبی لبنان کے علاقے ناقورہ میں حزب اللّٰہ کی رضوان فورس کے انفراسٹرکچر سائٹ کو نشانہ بنایا تھا۔

    صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ یہ مقام حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی تیاری کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

    یاد رہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کی انفرااسٹرکچر سائٹ کو ایسے وقت میں نشانہ بنایا گیا ہے جب گزشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع نے حزب اللّٰہ کو ایران اسرائیل جنگ میں شمولیت سے خبردار کیا تھا۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان کا بیان:

    اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے خلاف ہماری لڑائی طویل عرصے تک چل سکتی، فوج ایرانی جوہری مقامات پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے اور ان کارروائیوں میں توسیع ہوگی۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تہران ہم پر حملے جاری رکھے گا اور فوجی آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ ایرانی میزائل لانچروں کو تباہ کرنے سے اسرائیل کو اپنے جنگی مقاصد حاصل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج سات محاذوں پر لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کے لیے موجود ایرانی خطرے کو ختم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • اسرائیل فوج کا ایران کے 3 اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو شہید کرنے کا دعویٰ

    اسرائیل فوج کا ایران کے 3 اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو شہید کرنے کا دعویٰ

    اتل انیب : اسرائیل فوج نے ایران کے 3 اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو شہید کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران پر حملے کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا کہ حملوں میں ایران میں 100سے زائدمقامات کونشانہ بنایا اور 200 طیاروں سے حملے کیے گئے۔

    اسرائیلی فوج نے ایرانی حکومت کے تین اعلیٰ ترین فوجی کمانڈروںکو شہید کرنے کا دعویٰ بھی کیا، جن میں ایرانی فوج کے آرمی چیف اور پاسداران انقلاب کےکمانڈر ان چیف اور کمانڈر خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز شامل ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیل کی فضائی حدود بند کرکے ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے اور ریزرو فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : اسرائیل نے ایران کے فضائی دفاعی نظام کو کیسے نشانہ بنایا؟ فوٹیج جاری

    اسرائیلی شہریوں کو محفوظ مقامات میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم سمیت دیگر اہم رہنماوں نے بھی محفوظ مقامات پر پناہ لے لی ہے۔

    اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ شہری فوج کی ہدایات پر عمل کریں،شہریوں کو طویل عرصے تک پناہ گاہوں میں رہنا پڑسکتا ہے۔

    اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے ایران پر حملے کی کامیابی کا دعوی کرتے ہوئے کہا حملوں میں ایران کے جوہری افزدوگی نظام اور نطنزجوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، ایران کے پاس نو ایٹم بم تیار کرنے کیلئے درکار یورینیم موجود ہے۔ یہ آپریشن اتنے دنوں تک جاری رہے گا جتنے دن اس خطرے کو دور کرنے کیلئے لگیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اپنی بقاکی خاطرایرانی خطرےکوختم کرنےکیلئے ٹارگٹڈ ملٹری آپریشن شروع کیا، تہران میں پاسداران انقلاب کے صدر دفتر اور کئی جوہری سائنسدانوں کوبھی نشانہ بنایا، ہم اسرائیل کی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہیں، ہماری لڑائی ایرانی عوام نہیں بلکہ ایرانی آمریت سے ہے۔

  • اسرائیلی فوجی فلسطین میں جنگ کے لیے جانے سے کترانے لگے

    اسرائیلی فوجی فلسطین میں جنگ کے لیے جانے سے کترانے لگے

    امریکی اخبار واشگنٹن پوسٹ کے مطابق اسرائیلی ریزرو فوجی فلسطین میں جنگ کے لیے جانے سے کترانے لگے ہیں۔

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطین میں پیچھے ہٹنے لگی ہے، اسرائیلی فوجی ایک سال سے زائد عرصے کے بعد بڑھتی تھکاوٹ سے دوچار ہیں۔

    فوجی خدمات کے لیے بلائے گئے اسرائیلی فوجی بھی جوائننگ نہیں دے رہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اکتوبر سے ریزرو فوجیوں کی تعداد میں 15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل اور حزب اللہ جنگ بندی پر ابتدائی طور پر رضامند ہو گئے ہیں۔

    اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی کی صورت میں حزب اللہ دریائے لیطانی سے شمال تک پیچھے ہٹ جائے گا جبکہ اسرائیل جنوبی لبنان سے انخلاء کرےگا۔

    امریکا کی نگرانی میں جنگ بندی کی نگران فورس کام کرےگی، لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحدی حدبندی پر مذاکرات ہوں گے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ معاہدے کی موجودہ تفصیلات اسرائیل کے حق میں ہیں، اسرائیل جنوبی لبنان پر زمینی کارروائی کے دو اہم اہداف حاصل کرلےگا۔

  • اسرائیل نے رفح میں حملوں کی منصوبہ بندی کرلی

    اسرائیل نے رفح میں حملوں کی منصوبہ بندی کرلی

    غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل فوج نے رفح میں بھی قتل عام کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

    اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیل نے رمضان کے فوری بعد رفح میں 6 ہفتوں تک حملوں کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

    دوسری جانب غزہ میں اب بھی اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، تازہ حملوں میں مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

    خطے میں مسائل کی جڑ اسرائیل ہے، ایرانی صدر

    اسرائیلی وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی قرارداد کا بھی نوٹس نہیں لیا اور کہا کہ حماس کو سمجھ جانا چاہیے کہ اسرائیل پر عالمی دباؤ کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔

    نیتن یاہو کا ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں امریکی فیصلہ بہت برا اقدام تھا، اسرائیلی وفد کو امریکا نہ بھیجنے کا فیصلہ حماس کے لیے پیغام تھا کہ کوئی بھی عالمی دباؤ قبول نہیں ہوگا۔