Tag: اسرائیل پر حملے

  • اسرائیل پر حملے : ایران اور فلسطین میں جشن کا سماں، ویڈیو

    اسرائیل پر حملے : ایران اور فلسطین میں جشن کا سماں، ویڈیو

    ایران سے اسرائیل پر کیے جانے والے میزائل حملوں کے بعد ایرانی عوام خوشی سے جھوم اٹھے، فلسطین میں بھی لوگوں نے سڑکوں پر جشن منایا۔

    اسرائیل پر حملے کی خبر سن کر ایرانی شہری دیوانہ وار سڑکوں پر نکل آئے، مختلف شہروں میں جشن کا سماں ہے۔

    ایران کی جوابی کارروائی کے بعد ہزاروں ایرانی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن مناناشروع کر دیا لوگوں نے اپنی افواج کے حق میں خوب نعرے بازی کی۔

    ایرانی حملے کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ تل ابیب میں مختلف مقامات پر دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں سے تل ابیب میں 5 مقامات پر تباہی پھیل گئی ایران کے جوابی حملے میں متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں کچھ اسرائیلیوں کی حالت تشویشناک بنائی جارہی ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق عمان سے گزرنے والے چند ایرانی میزائلوں کو تباہ کیا گیا ہے، اردن میں بھی سائرن بج اٹھے، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور دشمن کو کچلنے والا ردعمل شروع ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اسرائیل پر سینکڑوں بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں، ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام نے 2 اسرائیلی طیارے مار گرائے۔

    مزید پڑھیں : ایران کا دوسرا حملہ : اسرائیل ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کرتے ہوئے فضائی حملوں میں جوہری تنصیبات اور 6 فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • ایرانی سپریم لیڈر کا فورسز کو اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم

    ایرانی سپریم لیڈر کا فورسز کو اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم

    تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک مرتبہ پھر حکام کو اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دیدیا۔

    ایران کے سپریم لیڈر آیت خامنہ ای نے تہران میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیخلاف اقدامات پر اسرائیل کو سخت جواب ملے گا، اسرائیل کو اس کے اقدامات کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک اور حملے کی تیاریوں کا پتا لگایا ہے۔

    امریکا نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے دوبارہ حملہ کیا تو اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے، امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پانچ نومبر کو اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔

    امریکی اخبار کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران پر حملوں کا ایسا سخت جواب دیا جائے گا کہ اسے پچھتانا پڑے گا۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حالیہ حملوں کے بعد ایران میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانا ممکن ہے۔

  • ایران نے امریکا کے کہنے پر اسماعیل ہنیہ کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر حملے کی کارروائی روک دی

    ایران نے امریکا کے کہنے پر اسماعیل ہنیہ کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر حملے کی کارروائی روک دی

    تہران : ایران نے امریکا کے کہنے پر اسماعیل ہنیہ کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر حملے کی کارروائی روک دی ہے، اب اسرائیل پرفوری حملہ نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کویتی اخبار الجریدہ نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کے رہبر اعلیٰ خامنہ ای کو اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی دو ہفتوں کیلئے روکنے پرقائل کرلیا،اب اسرائیل پرفوری حملہ نہیں ہوگا۔

    امریکی قیادت نے ایران کو پیغام دیا تھا کہ وہ اسرائیل کے خلاف کم ازکم دو ہفتوں کیلئے جوابی کارروائی ملتوی کرے، جس پر ایران نے امریکی مطالبے سے اتفاق کیا

    ۔ امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ایران کوپیغام ہے کہ وہ اسرائیل پر حملے کا نہ سوچے۔

    فرانسیسی صدرایمائل ماکروں نے بھی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں کہا وہ نئی فوجی کشیدگی روکنے کیلئے ہرممکن کوشش کرے۔

    اس سے قبل ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ علی بغیری کنی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، علی بغیری نے کہا ہم بدلہ ضرور لیں گے۔

    جس پر چینی وزیرخارجہ نے ایران کی سلامتی اورقومی وقارکےتحفظ کیلئے حق دفاع کی حمایت کی۔

    عمان کے الحسینیہ پیلس میں امریکی ارکان کانگریس کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم ملاقات ہوئی جبکہ شاہ اردن نے کہا ہے کہ اردن کسی ملک کیلئے میدان جنگ نہیں بنے گا اور اپنے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔