Tag: اسرائیل کا ایران پر حملہ

  • اسرائیل کا ایران پر حملہ، بین الاقوامی مارکیٹس میں شدید مندی

    اسرائیل کا ایران پر حملہ، بین الاقوامی مارکیٹس میں شدید مندی

    ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد بیشتر بین الاقوامی ممالک سمیت ایشائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد سرمایہ کاروں میں خوف اور گھبراہٹ کے باعث بیشتر بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ترکی کی اسٹاک مارکیٹ بی آئی ایس ٹی میں ایک اعشاریہ سات فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سعودی عرب کا تداول انڈیکس ایک اعشاریہ چار فیصد نیچے آ گیا۔

    چینی مارکیٹ میں صفر اعشاریہ نو فیصد، جاپان کے نکئی انڈیکس میں ایک اعشاریہ تین فیصد نیچے آ گیا، بھارت کے سینسیکس انڈیکس میں صفر اعشاریہ نو چار فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر حملہ، فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا

    اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ اور جوہری سائنسدان شہید

    رپورٹ کے بعد اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملے کے بعد ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ایشیائی مارکیٹس میں بھی منفی رجحان غالب ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو اس کے عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، بالخصوص توانائی، مالیات اور تجارت کے شعبے مزید دباؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 10 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برینٹ خام تیل 76 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی 75 ڈالر فی بیرل میں فروخت کیا جارہا ہے۔

  • اسرائیل کا ایران پر حملہ، پاکستان کا ردعمل آگیا

    اسرائیل کا ایران پر حملہ، پاکستان کا ردعمل آگیا

    اسلام آباد: پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملے کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پ ترجمان دفتر خارجہ نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، اسرائیلی اشتعال انگیزیاں خطے اور دنیا کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی کارروائیاں اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قوانین کے منافی ہیں۔

    پاکستان کا کہنا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے آرٹیکل اکیاون کے تحت دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیلی اشتعال انگیزیاں خطے، دنیا کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت روکنے، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کی ذمہ دار ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کرتے ہوئے فضائی حملوں میں جوہری تنصیبات اور 6 فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: اگر ایران نے جوابی حملہ کیا تو امریکا اسرائیل کے دفاع میں مدد کرے گا، ٹرمپ

    اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران کے درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں۔ ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں پر حملےکی تصدیق کر دی۔

    فضائی حملوں میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، جوہری سائنسدان فریدون عباسی اور محمد مہدی، ختم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد و دیگر شہید ہوگئے۔

  • اسرائیل کا ایران پر حملہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

    اسرائیل کا ایران پر حملہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

    ایران پر اسرائیلی حملے کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل قیمت 10 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برینٹ خام تیل 76 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی 75 ڈالر فی بیرل میں فروخت کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کر دیا، فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران پر میزائل حملوں کے بعد جنگی طیاروں سے بمباری کی، ایران کے جوہری اڈوں نیتانز اور فردو میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

    دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں پر حملیکی تصدیق کر دی ہے، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اپنے ایٹمی حقوق سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، یورینیم کی افزودگی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    اسرائیل کا ایران پر حملہ، فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا

    اس کے علاوہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنا گیا، ایران میں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ایران سے اب کوئی ایٹمی خطرہ نہیں رہا۔

  • اسرائیل کا ایران پر حملہ، وائٹ ہاؤس کا اہم بیان

    اسرائیل کا ایران پر حملہ، وائٹ ہاؤس کا اہم بیان

    وائٹ ہاؤس نے ایران پر اسرائیل کے حملے کو تل ابیب کی جانب سے اپنے دفاع کی مشق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملوں سے کچھ دیر پہلے امریکی صدربائیڈن کو اسرائیلی کی ممکنہ کارروائی سے آگاہ کردیا گیا تھا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس سے امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان شان Savett کا کہنا ہے کہ فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی یہ کارروائی اسرائیل کی جانب سے اپنے دفاع کی مشق ہے اور یہ یکم اکتوبر کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملوں کا جواب ہے۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں سے آگاہ ہیں، صورتحال پر گہری نظر ہے جبکہ ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کئے ہیں، جس کے بعد متعدد عمارتوں میں آتشزدگی سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے، ایران کے سرکاری ذرائع نے بھی تہران میں دھماکوں کی تصدیق کردی ہے۔

    ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا۔ تہران کے مغربی علاقے میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں جبکہ دمشق کے وسطی علاقے میں بھی دھماکے ہوئے۔

    تہران پر اسرائیلی حملوں کے بعد کئی مقامات اور متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی۔ تہران فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق آگ سے متاثرہ عمارت سے 10 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

    ایف اے ٹی ایف نے لبنان کو اپنی گرے لسٹ میں ڈال دیا

    عرب میڈیا کے مطابق ایران میں پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز سمیت تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔