Tag: اسرائیل کا حملہ

  • اسرائیل کا حملہ، تہران کی فضا میں اسرائیلی میزائلوں کو تباہ کیا جارہا ہے

    اسرائیل کا حملہ، تہران کی فضا میں اسرائیلی میزائلوں کو تباہ کیا جارہا ہے

    اسرائیل نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کیا ہے، جس کے جواب میں تہران کی فضا میں اسرائیلی میزائلوں کو تباہ کیا جارہا ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ ساتویں دن میں داخل ہوچکی ہے، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں کے بعد تہران میں فضائی دفاعی نظام متحرک ہوچکا ہے، تہران میں زوردار دھماکے سنے جارہے ہیں۔

    ایران نے بیلسٹک میزائل میں ’’کلسٹربم وارہیڈ‘‘ استعمال کیا، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

    عرب میڈیا نے بتایا کہ تہران کی فضامیں اسرائیلی میزائلوں کو تباہ کیا جارہا ہے، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تہران پر کسی ممکنہ حملے کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

    اس سے قبل آج ایران نے اسرائیل پر2 مرتبہ جوابی میزائل حملہ کیا ہے جس میں 200 اسرائیلی شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    iran israel تمام خبریں

    الجزیرہ نے بتایا کہ ایران کی جانب سے آج مجموعی طور پر 30میزائل داغے گئے، جس میں 200 اسرائیلی زخمی ہوئے، تل ابیب کے مختلف علاقوں میں میزائل گرے، ایک عمارت تباہ ہوئی۔

    بیئرشبع میں میزائل حملے سے سوروکا اسپتال کو نقصان پہنچا، شمالی اسرائیل میں بھی نقصان ہوا عینی شاہدین کے مطابق کئی گاڑیاں جل گئیں، ایران کے دوسرے میزائل حملے میں اہداف شمالی اسرائیل کے علاقے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/why-israel-wants-us-bunker-busters-to-hit-irans-fordow-nuclear-site/

  • اسرائیل کا ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ

    اسرائیل کا ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ

    اسرائیل نے ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ کردیا، میزائل حملے کے دوران خاتون اینکر اس سے بچتی نظر آئیں۔

    الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع کی جانب سے ایران کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو کو دھمکیوں کے کچھ دیر بعد ہی اسرائیل نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر میزائل حملہ کیا ہے، خاتون اینکر لائیو نشریات کے دوران خدمات انجام دے رہی تھی کہ اسرائیلی میزائل عمارت پرگرا۔

    الجزیرہ ٹی وی نے مزید بتایا کہ ایرانی سرکاری ٹی وی پرحملہ اسرائیل کی جنگی حکمت عملی کا حصہ ہے، اسرائیل ماضی میں بھی میڈیا اداروں پر حملے کرتا رہا ہے، حزب اللہ سے منسلک المنارٹی وی پر بھی اسرائیل حملے کرچکا ہے۔

    غزہ پر حملوں کے دوران اسرائیل نے کئی مقامی میڈیا دفاتر تباہ کیے، اسرائیل میڈیا اداروں کو دشمن تنظیموں سے جوڑکر نشانہ بناتا ہے، مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی بڑھتی جارحیت میں میڈیا اداروں کو نشانہ بنانا تشویشناک ہے۔

    ایرانی صدر کا پاکستان سے اظہارِتشکر، پارلیمنٹ میں شکریہ پاکستان کے نعرے

    اسرائیلی میزائل حملے کے بعد اسنا نے بتایا کہ ایرانی سرکاری ٹی وی کی نشریات کچھ دیر بند رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔

    iran israel تمام خبریں

    مہرنیوز ایجنسی نے بتایا کہ خاتون اینکر سحرامامی نے دوبارہ نشریات سنبھال لی ہیں، تاہم ایران کے سرکاری ٹی وی کے قریب رہائشی علاقوں سے انخلا شروع ہوگیا ہے۔

    اسرائیلی وزیردفاع نے حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پروپیگنڈا کا مرکز ختم ہونے والا ہے، ایرانی نشریاتی اداروں کو بند کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

  • اسرائیل کا ایران کی وزارت خارجہ کے دفتر پر حملہ، متعدد ملازمین زخمی

    اسرائیل کا ایران کی وزارت خارجہ کے دفتر پر حملہ، متعدد ملازمین زخمی

    تہران: اسرائیل کی جانب سے ایران کی وزارت خارجہ کے دفتر پر حملہ کیا گیا ہے جس میں متعدد ملازمین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد ایران کے انسٹیٹیوٹ فار پولیٹیکل اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کی لائبریری بھی تباہ ہوگئی ہے، ایران کی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ حملہ اسرائیلی بربریت اور کھلا جنگی جرم ہے۔

    ایران کا اسرائیلوں حملوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل کا حملہ خودمختاری اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیخلاف اسرائیل کی مدد کا عندیہ دیا ہے ممکن ہے کہ ہم ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہوجائیں۔

    ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ سامنے آگیا

    اسرائیل اور ایران کے جنگ کی صورتحال اس وقت شدیدی ہوچکی ہے، ایسے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم فی الحال جنگ میں شامل نہیں لیکن ممکن ہے کہ شامل ہوجائیں، ہم ایرانی جوہری پروگرام کو ختم کرنے میں اسرائیل کی مدد کرسکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام کو ختم کرنے کیلئے مداخلت کرسکتے ہیں، ایران اسرائیل کشیدگی میں پیوٹن کیلئے ثالثی کے راستے کھلے ہیں۔

    اس وقت اسرائیل کو ایران کی جوابی کارروائی سے بچانے کے لیے امریکا کُھل کر مدد کرنے لگا ہے، امریکی فضائی دفاعی نظام اور بحری ڈسٹرائر نے اسرائیل پر فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے میں مدد کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/trump-rejected-an-israeli-plan-to-kill-iranian-leader/

  • ایران پر اسرائیل کا حملہ، دنیا کی بڑی ایئرلائنز کا مشرق وسطیٰ جانے سے انکار

    ایران پر اسرائیل کا حملہ، دنیا کی بڑی ایئرلائنز کا مشرق وسطیٰ جانے سے انکار

    دنیا کی بڑی ایئرلائنز  نے اسرائیلی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کے لیے پروازوں سے انکار کرتے ہوئے پروازیں منسوخ یا موخر کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد دنیا کی بڑی ایئرلائنز نے مشرق وسطیٰ جانے سے انکار کردیا۔

    بڑی ایئرلائنز کی تمام پروازیں منسوخ یا مؤخر کردی گئیں ہیں، سی این این کا کہنا ہے موجودہ صورتحال کی وجہ سے قطرایئرویز، دبئی کی امارت ایئرلائین، ایئرانڈیا اور جرمنی کی لفتھانسا نے مشرق وسطیٰ کیلئے تمام پروازیں منسوخ یا ملتوی کردی ہیں۔

    یاد رہے اسرائیل کےایران پر فضائی حملوں کے بعد ایران، عراق، شام اور اردن نے اپنی فضائی حدود بند کردیں۔

    مزید پڑھیں‌: اسرائیلی حملے کے بعد ایران، عراق، شام اور اردن کی فضائی حدود بند

    خبر ایجنسی نے بتایا کہ تہران کے امام خمینی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل کردی گئی ہیں اور پروازوں کا رخ دوسری جانب موڑ دیا گیا ہے۔

    عراقی نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ عراقی فضائی حدود بند کرکے تمام ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔

    مشرقی عراق، جو ایران کی سرحد کے قریب واقع ہے، دنیا کے مصروف ترین فضائی راستوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں سے ہر وقت درجنوں پروازیں یورپ، خلیجی ممالک اور ایشیا کی طرف جاتی ہیں تاہم پروازوں کا رخ آہستہ آہستہ وسطی ایشیا یا سعودی عرب کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

  • جنوبی لبنان پر اسرائیل کا حملہ

    جنوبی لبنان پر اسرائیل کا حملہ

    اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے علاقے میں کئے گئے حملے کے نتیجے میں 24 افراد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ حملہ لبنان میں چھ ہفتوں سے جاری جنگ بندی کے باوجود کیا گیا ہے۔

    لبنان کی وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنوبی لبنان پر دو فضائی حملوں کے نتیجے میں 24 افراد شدید زخمی ہوگئے، جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

    وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی دشمن کی جانب سے نباتہہ میں حملے کے سبب 20 زخمی ہوئے زوطر پر ایک دوسرے حملے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔‘

    واضح رہے کہ لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی 60 روزہ ڈیڈلائن ختم ہونے کے آخری دن اتوار کو اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقے میں مظاہرین پر فائرنگ کرکے از کم 22 لبنانیوں کو شہید کردیا تھا، جبکہ 40 سے زائد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق مظاہرین اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے 60 روز بعد بھی جنوبی سرحدی قصبوں سے اسرائیلی فورسز کے انخلاء میں ناکامی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے تھے۔

    ایک روز قبل اپنے گھروں کو واپس جانے کے خواہش مند مظاہرین نے سڑک پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں عبور کرنے کی کوشش کی تھی تو اسرائیلی فورسز نے ان پر گولیاں برسا دی تھیں۔

    اسرائیل نے انروا کو 48 گھنٹوں کا وقت دے دیا، امریکا نے پابندی کی حمایت کر دی

    مظاہرین کی جانب سے ڈیڈلائن گزر جانے کے باوجود اسرائیلی فوج کے انخلاء میں ناکامی کے خلاف احتجاج کیا جارہا تھا، انخلا کی ڈیڈ لائن 26 جنوری اتوار کی صبح ساڑھے چار بجے ختم ہو گئی تھی۔

  • غزہ: اسرائیل کا ایک اور حملہ،مزید 10فلسطینی شہید، تعداد1650 ہوگئی

    غزہ: اسرائیل کا ایک اور حملہ،مزید 10فلسطینی شہید، تعداد1650 ہوگئی

    غزہ: چھبیس روز سے غزہ میں جاری اسرائیلی فوج کی درندگی تھم نہ سکی، خو ن کی پیاسی صیہونی فوج نے سولہ سو سے زائد فلسطینیوں کی جان لے لی۔

     ایک بار پھر اسرائیل نے تمام انسانی ، اخلاقی اور قانونی حدود کو پھلانگتے ہوئے تین روزہ جنگ بندی کے کچھ ہی گھنٹوں بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں بمباری سے قیامت برپا کردی، جس کے نتیجے میں سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج کی تازہ کاروائیوں میں غزہ کے علاقے رفاح مٰیں یونیورسٹی کو حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں دو درجن سے زائد زیادہ نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔

    چھبیس روز سے جاری اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کاروائیوں میں اب تک سولہ سو سے زائد فلسطینی شہید اور نو ہزار زخمی ہیں۔ ہمیشہ کی طرح اسرائیل نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بند کی خلاف ورزی کا سارا ملبہ حماس پر ڈال دیا ۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس نے ایک اسرائیلی فوجی کو پکڑا، جس کے بعد جنگ بندی ختم کی گئی، غزہ میں اسرائیلی بمباری کے سبب ہر طرف تباہی بربادی اور ویرانی چھائی ہوئی ہے۔