Tag: اسرائیل کا دعویٰ

  • حماس نے یرغمالی کے بجائے کسی اور خاتون کی لاش حوالے کی: اسرائیل کا دعویٰ

    حماس نے یرغمالی کے بجائے کسی اور خاتون کی لاش حوالے کی: اسرائیل کا دعویٰ

    اسرائیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے اسرائیلی یر غمالی کے بجائے کسی نامعلوم خاتون کی لاش حوالے کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے جمعرات کو جن چار یرغمالوں کی لاشیں حوالے کی تھیں ان میں سے ایک لاش کسی اور کی ہے۔

    اسرائیلی حکام کا کہنا ہے حماس نے کل جس خاتون کی لاش دی وہ اسرائیلی یرغمالی نہیں ہیں، فرانزک کے ثابت ہوا ہے یہ لاش شری بیباس کی نہیں ہے، چاروں لاشیں اسرائیل پہنچنے پر اسرائیلی حکام نے فوری طور پر 83 سالہ لیف شیٹس کی لاش کی شناخت کر دی تھی۔

    ہم نے اسرائیلی قیدیوں کو زندہ رکھا، نیتن یاہو نے انہیں مار ڈالا، حماس

    تاہم جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارنسک میڈیسن نے دو بچوں کی لاشوں کی شناخت کر لی ہے لیکن بچوں کی والدہ کی لاش تبدیل ہے۔

    دوسری جانب حماس نے اسرائیلی دعوے کا کوئی جواب نہیں دیا، واضح رہے کہ حماس نے گزشتہ روزچار اسرائیلی یر غمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کی تھیں جسمیں دو بچے،خواتین اور بزرگ شخص شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ  حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت کل 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کیں، حماس کی قید میں موجود چاروں اسرائیلی یرغمالی اسرائیل کی غزہ میں بمباری میں مارے گئے تھے۔

    حماس نے چاروں فلسطینیوں کی لاشیں خان یونس میں ریڈ کراس کے حوالے کیں، اس دوران حماس کی جانب سے بینر بھی آویزاں کیے گئے تھے جن پر درج تھا جنگی مجرم نیتن یاہو اور اس کی نازی فوج نے صیہونی لڑاکا طیاروں سے میزائل برسائے، صیہونی لڑاکا طیاروں سے برسائے گئے میزائلوں سے یرغمالی مارے گئے۔

  • حزب اللہ کی تیسری سرنگ تباہ کردی، اسرائیل کا دعویٰ

    حزب اللہ کی تیسری سرنگ تباہ کردی، اسرائیل کا دعویٰ

    تل ابیب : غاصب صیہونی فورسز نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی تیسری زیر زمین سرنگ کو دریافت کرکے تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی افواج نے ناجائز ریاست کے لبنان سے متصل سرحدی علاقے میں اسرائیل کے خلاف مسلح کارروائیوں کےلیے حزب اللہ کی جانب سے کھودی گئی ایک اور سرنگ دریافت ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

    اسرائیلی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کا لبنان سے اسرائیل میں داخل ہونے کے لیے بنائی گئیں ان زیر زمین سرنگوں کو تباہ کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے تیسری سرنگ کے محل وقوع نہیں بتایا تاہم ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ سرنگ سے کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔

    اسرائیلی فورسز کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ نقشے کے تحت مزاحمتی تنظیم نے جنوبی لبنان کے پانچ علاقوں کافرکلا، میس الجبیل، بلیدا، رامیۃ، علما الشعیب سے سرنگیں کھودیں تھیں۔

    اسرائیلی حکام کا خیال ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 130 کلومیٹر طویل سرحد پر اسلامی مزحمتی تنظیم حزب اللہ نے درجنوں زیر زمین سرنگیں بنائی ہوئی ہیں۔

    صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی کھودی ہوئی سرنگوں پر اب اسرائیل کا قبضہ ہے لہذا لبنان کی طرف کوئی بھی سرنگ میں داخل ہوا تو وہ اپنی جان کو خطرے میں ڈالے گا۔

    اسرائیلی فورسز کے ترجمان نے کہا تھا کہ لبنان سے اسرائیل میں داخل ہونے کے لیے کھودی گئی سرنگوں کی ذمہ دار لبنانی حکومت ہے کیوں کہ اسے لبنانی حدود سے کھودا گیا ہے اور یہ اقوام متحدہ کی قرار داد 1701 کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اسرائیلی خود مختاری پر حملہ ہے۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز نے رواں ماہ کے اوائل میں ’شمالی ڈھال‘ کے نام سے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب ے اسرائیل پر حملوں کے لیے کھودی گئی سرنگوں کو بند کرنے کےلیے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : حزب اللہ کی ایک اور سرنگ تباہ کردی، اسرائیل فورسز کا دعویٰ

    یاد رہے کہ دو روز قبل غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے حزب اللہ کی دو سرنگیں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا.