Tag: اسرائیل کو خبردار

  • زمینی حملہ ہوا تو اسرائیل کو 7اکتوبر والا حملہ معمولی لگے گا، حماس

    زمینی حملہ ہوا تو اسرائیل کو 7اکتوبر والا حملہ معمولی لگے گا، حماس

    غزہ : حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے زمینی راستے سے غزہ پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تو سات اکتوبر کو جو کچھ ہوا وہ بڑا سادہ دکھائی دے گا۔

    حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے ہفتے کے روز لبنان میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل نے حماس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے غزہ پر زمینی حملے کی دھمکی دی ہے اور پٹی کی سرحدوں پر اپنی افواج کو متحرک کیا ہے۔

    حماس کے رہنما حمدان نے انکشاف کیا کہ کئی بین الاقوامی جماعتوں نے حماس کے ساتھ غیر ملکی قیدیوں کے بارے میں بات کی ہے۔

    غزہ پر اسرائیلی جارحیت ختم ہونے کی صورت میں ہم اسرائیلی فوج کے قیدیوں کے انجام کے بارے میں بات کریں گے۔ جب مناسب حالات ہوں گے تو ہم سویلین قیدیوں کی رہائی کے معاملے کا مطالعہ کریں گے۔

    علاوہ ازیں غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 117 بچوں سمیت 266 فلسطینی مارے گئے۔

  • یوکرین جنگ : روس نے اسرائیل کو خبردار کردیا

    یوکرین جنگ : روس نے اسرائیل کو خبردار کردیا

    ماسکو : روس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو اسلحے کی فراہمی معاملے کے بحران میں مزید تناؤ پیدا کردے گی۔

    گزشتہ روز روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اس حوالے سے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارا مؤقف یہ ہے کہ وہ تمام ممالک جو یوکرین کو ہتھیار بھیجتے ہیں تمام ممالک کو سمجھ لینا چاہیے کہ ہم اس اسلحے کو روس مسلح افواج کے لئے ایک جائز ہدف قبول کریں گے۔

    اپنے بیان میں زاہرووا نے کہا کہ ہماری پوزیشن ہر کوئی بخوبی سمجھتا ہے لہٰذا یہ حقیقت قبول کرلینی چاہیے کہ یوکرین کو اسلحے کی فراہمی سے متعلق کوئی بھی قدم بحران میں مزید شدت کا سبب بنے گا ہر ایک کو اس کا احساس ہونا چاہیے۔

    گزشتہ سال فروری میں یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد سے صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس جنگ میں غیرجانبدار ہے اور یوکرین کو فوجی امداد نہیں بھیج رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی ٹیلی ویژن چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم نے یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنے کا جائزہ لیا ہے اور ہم ایران میں اسلحے کی پیداوار کے مقابل حرکت میں آگئے ہیں۔