Tag: اسرائیل کیلئے جاسوسی

  • ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد کو پھانسی

    ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد کو پھانسی

    ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تینوں افراد کو اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی موساد سے تعاون اور ہلاکت خیز آلات کی اسمگلنگ کے جرم میں عدالت نے سزا سنائی تھی۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے الزام میں 700 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری شیڈو وار میں ایران متعدد ایسے افراد کو سزائیں دے چکا ہے جن پر موساد سے روابط اور ایٹمی پروگرام کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

    اس سے قبل بھی ایران نے اسرائیل کی خفیہ تنظیم ’موساد‘ سے وابستہ سائبر ٹیم کے سربراہ کو پھانسی دے دی گئی تھی۔

    ایران کی سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران نے محمدامین شایستہ نامی ایک قیدی کو پھانسی دے دی جسے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ مبینہ طور پر تعاون کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ایرانی میڈیا کے مطابق محمدامین شایستہ کو 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا اور تسنیم نے اسے "موساد سے وابستہ سائبر ٹیم کا سربراہ” قرار دیا تھا۔

    یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد ایرانی حکام کم از کم 6 افراد کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں پھانسی دے چکے ہیں۔

  • ایران میں جرمن سیاح اسرائیل کیلئے جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار

    ایران میں جرمن سیاح اسرائیل کیلئے جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار

    تہران : ایران نے جرمن سیاح کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، مارک کافمین سائیکل پرخفیہ فوجی مقامات کی وڈیوبنا رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن سیاح کو ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ، حکام کا کہنا ہے جرمن سیاح مارک کافمین خفیہ فوجی مقامات کی وڈیوز بنا کر ہینڈلرز کو بھیجتا رہا۔

    مہرنیوز نے گرفتاری کی وڈیو بھی جاری کردی اور بتایا کہ ایران نے ایک جرمن جاسوس پکڑا ہے جو خود کو سیاح ظاہر کررہا تھا۔

    وڈیو میں جرمن سیاح مارک کافمین کو سائیکل چلاتے ہوئے خفیہ فوجی مقامات پر جاتے اور وہاں کی کی وڈیو بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    قم کی انٹیلی جنس پولیس سربراہ کا کہنا ہے بارہ جون سے اب تک اسرائیل سے تعلق کے الزام میں بائیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 5 افراد گرفتار

    فارس نیوز کے مطابق انہیں اسرائیل کیلئے جاسوسی کےالزام میں گرفتارکیا گیا، گرفتارشدگان پرعوامی رائےکوپریشان کرنا اور اسرائیل کی حمایت کرنا بھی شامل ہے۔

    یاد رہے دو غیر ملکی شہریوں کو تہران کے مغرب میں کرج میں موساد کے ایجنٹوں کے طور پر کام کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، حکام نے بتایا تھا کہ دونوں نے جرمنی میں ایک ہینڈلر کے ساتھ سرکاری میڈیا کے دفاتر اور ایک سرکاری اہلکار کی رہائش گاہ کی جگہیں شیئر کی تھیں۔