Tag: اسرائیل کی بمباری

  • غزہ کے اسکول پر اسرائیل کی بمباری، 48 فلسطینی شہید

    غزہ کے اسکول پر اسرائیل کی بمباری، 48 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اسکول پر اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 48 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے فلسطینی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کے مضافات تفاح میں واقع کراما اسکول کو نشانہ بنایا جہاں 15 فلسطینی شہید ہوئے۔

    حکام کے مطابق اسرائیل کی جانب سے دوسرا حملہ قریب ہی واقع ایک ریسٹورنٹ اور مارکیٹ کے قریب کیا جہاں مزید 33 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی بمباری میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو عام گاڑیوں میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ علاقہ خون کی ندی کا منظر پیش کر رہا تھا۔

    عینی شاہدد احمد السعودی کے مطابق لوگ مارکیٹ میں اپنی ضرورت کی اشیا لینے آتے ہیں لیکن یہاں بھی وہ محفوظ نہیں ہیں، انسان تو کیا جانور بھی محفوظ نہیں ہیں، نہ تو بچے اور نہ ہی بزرگ محفوظ ہیں۔

    اسرائیل فوج نے جس اسکول کو نشانہ بنایا وہاں بے گھر فلسطینی پناہ لئے ہوئے تھے، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کیا ہے حالانکہ وہاں خواتین اور بچے بھی جام شہادت نوش کرگئے۔

    دوسری جانب امریکا کی نامور یونیورسٹی کولمبیا، جارج ٹاؤن اور ٹفٹس میں غزہ کی حمایت میں گرفتار کئے گئے طلبہ اور اساتذہ کے حق میں منظم احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

    مظاہرین نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے محقق بدار خان سوری، کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ طالب علم اور فلسطینی کارکن محمود خلیل اور ترکی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹریٹ کی طالبہ رمیساء اوزتورک کی فوری رہائی پر زور دیا، جنہیں صرف فلسطین کی حمایت کرنے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا۔

    بھارت کے بند ایئرپورٹس کی تعداد 27 تک پہنچ گئی

    ترک میڈیا کے مطابق مڈل ایسٹ پالیسی کے ماہر اور جارج ٹاو?ن یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹر نادر ہاشمی نے مظاہرے میں شرکت کی اور کہا کہ ان افراد کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لیا گیا ہے جو فلسطین کی حمایت میں اظہارِ رائے کو خاموش کرنے کی ایک سوچی سمجھی پالیسی کا حصہ ہے۔

  • ریاستی دہشتگرد اسرائیل کی بمباری، مزید 35 فلسطینی شہید

    ریاستی دہشتگرد اسرائیل کی بمباری، مزید 35 فلسطینی شہید

    ریاستی دہشتگرد اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں شدید بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاستی دہشتگرد اسرائیل نے 24 گھنٹے میں 45 مقامات پر شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں 35 فلسطینی شہید، 55 زخمی،80 لاپتا ہوگئے۔

    جبکہ امریکی فوج کی جانب سے یمن کے صوبے حدیدہ پر بمباری کے نتیجے میں 10 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے جنوبی غزہ میں بھی فلسطینیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار 810 ہو گئی، جبکہ غزہ میں امداد کی بندش کو 6 ہفتے ہوگئے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں امدادی مراکز پر کھانے پینے کی اشیا ختم ہوچکی ہیں، غذائی قلت سے60 ہزار سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ جب سے امداد بند ہوئی ہے، ہولناکیوں کے دروازے دوبارہ کھل گئے اور غزہ ایک قتل گاہ بن چکا ہے۔

    گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور اب تک غزہ میں امداد کا ایک قطرہ بھی نہیں پہنچا، غزہ کے شہری نہ ختم ہونے والے موت کے چکر میں پھنس چکے ہیں۔

    خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ سے متاثرہ علاقے میں نہ خوراک، نہ ایندھن، نہ دوا، نہ ہی تجارتی سامان کچھ بھی داخل نہیں ہوا۔

    اسرائیلی ایئرفورس کا طیارہ لبنان میں گر کر تباہ

    انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دوں کہ ہم کسی ایسے انتظام کا حصہ نہیں بنیں گے جو انسانی اصولوں، انسانیت، غیر جانبداری، آزادی اور غیر جانب داری کا مکمل احترام اور پاسداری نہ کرے۔

  • معاہدے کی توثیق کے باوجود اسرائیل کی بمباری، 3 فلسطینی شہید

    معاہدے کی توثیق کے باوجود اسرائیل کی بمباری، 3 فلسطینی شہید

     اردن کے شہر جنین میں اسرائیلی فضائی حملے میں تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، جنین کیمپ میں بمباری کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہونھے کی اطلاعات ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق بدھ کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیلی حملوں میں کم از کم 03 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    اس حوالے سے فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جینین کیمپ پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں جنین کے سرکاری اسپتال میں 3 متاثرین کی آمد کی تصدیق کی ہے۔

    فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جینین کیمپ پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں جنین کے سرکاری ہسپتال میں پانچ متاثرین کی آمد کی تصدیق کی ہے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب غزہ کے لوگ 15 ماہ سے جاری تباہ کن جنگ کے خاتمے کے اعلان کا جشن منا رہے تھے۔

    قبل ازیں سول ڈیفنس نے اطلاع دی تھی کہ منگل کی رات غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی طرف سے شروع کیے گئے متعدد حملوں میں 24 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے ایجنسی فرانس پریس کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ منگل کی رات اور بدھ کی صبح غزہ کی پٹی پر اپنے فضائی حملے تیز کر دیے ۔ ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت سمیت 24 شہری مارے گئے۔

  • غزہ میں اسرائیل کی بمباری، مزید 45 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیل کی بمباری، مزید 45 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ بمباری میں مزید 45 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ غزہ پٹی پر کل سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 45 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، پیر کو غزہ میں صلاح الدین اسکول پر اسرائیلی حملے میں 5 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شمالی غزہ پر اسرائیلی محاصرے کے دوران 100 دنوں میں بمباری سے تقریباً 5 ہزار فلسطینی شہید یا لاپتا ہو چکے ہیں اور 9 ہزار 500 زخمی ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب غزہ کی شمالی پٹی میں حماس کے ساتھ جھڑپ کے دوران 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، اسرائیل نے بھی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔

    شمالی پٹی میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوئے، جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق آج صبح غزہ کی شمالی پٹی میں ایک حملے میں 5 فوجی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔

    یمن سے میزائل حملہ، اسرائیل میں سائرن بج اُٹھے

    رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 4 سارجنٹ شامل ہیں، مارے جانیوالے تمام فوجی نحال بریگیڈ کے ریکی یونٹ میں تعینات تھے۔

  • لبنان میں حزب اللہ کے اہداف پر اسرائیل کی بمباری

    لبنان میں حزب اللہ کے اہداف پر اسرائیل کی بمباری

    لبنان کے مشرقی شہر ‘بعلبک’ کے دیہی علاقے پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے بعلبک کے قصبے جنّہ کے جوار پر فضائی بمباری کی ہے۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق خفیہ معلومات موصول ہونے کے بعد لبنان میں حزب اللہ کے بعض اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی سمجھوتہ، 27 نومبر 2024 بروز بدھ بمطابق مقامی وقت شام 4 بجے، نافذالعمل ہو گیا تھا۔

    سمجھوتے کی دوسری شق کے مطابق ”لبنان حکومت، حزب اللہ اور لبنانی زمین پر موجود دیگر تمام مسلح گروپوں کی طرف سے، اسرائیل کے خلاف ہونے والے حملوں کا سدّباب کرے گی اور اسرائیل بھی لبنان میں شہری، عسکری یا پھر سرکاری اہداف پر برّی، فضائی یا بحری عسکری حملے نہیں کرے گا۔

    سمجھوتے کی رُو سے 60 دن کے اندر اندر، اسرائیل کے زیرِ قبضہ جنوبی لبنانی علاقوں میں، لبنانی فوج کی مرحلہ وار تعیناتی کا امکان ہے۔

    اس سے قبل رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا مصر سے ملٹری فنڈز کو لبنان منتقل کر رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا نے 95 ملین ڈالر کی فوجی امداد لبنان کی طرف منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو کہ اصل میں مصر کے لیے مختص کی گئی تھی۔

    اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    یہ اقدام صدر جو بائیڈن کے کچھ ساتھی ڈیموکریٹس کی جانب سے مصر کے انسانی حقوق کے ریکارڈ بالخصوص ہزاروں سیاسی قیدیوں کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

  • اسرائیل کی جنوبی لبنان کے 70 مقامات پر بمباری

    اسرائیل کی جنوبی لبنان کے 70 مقامات پر بمباری

    اسرائیل فضائیہ کی جانب سے جنوبی لبنان کے 70 سے زائد مقامات پر بمباری کی اطلاعات ہیں۔

    خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے مس الجبل، طیبہ اور بلیدہ میں بمباری کی گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے وادی بقا میں 70 مقامات کو نشانہ بنایا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی حملوں میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

    دوسری جانب لبنانی وزیرصحت نے کہا ہے کہ لبنان میں مواصلاتی آلات میں ہونے والے دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔

    لبنانی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں حملوں کی دو لہروں میں مجموعی طور پر 37 افراد جان کی بازی ہار گئے، حملوں میں زخمی ہونے والوں میں 287 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    لبنانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ لبنان کی خودمختاری، سلامتی پر حملہ خطرناک ہے جو وسیع جنگ کا اشارہ ہے، لبنان میں مسافروں کے طیارے میں پیجر اور واکی ٹاکی لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکوں کے بعد حزب اللہ نے جوابی کارروائی کی ہے، حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے گئے، جس سے کم ازکم 8 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔

    کشیدہ صورتحال کے سبب لبنان سرحد پر ایک لاکھ 20 ہزار شہریوں نے اپنا گھر چھوڑدیا ہے، لبنان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے اقدامات کی اپیل کی ہے۔

    جوبائیڈن کا اسرائیل حزب اللہ کشیدگی پر اہم بیان

    لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے ٹھوس مؤقف اختیار کرے، یہ معاملہ صرف لبنان کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا ہے۔

  • غزہ اور لبنان کے بعد اسرائیل کی ایک اور ملک پر بمباری

    غزہ اور لبنان کے بعد اسرائیل کی ایک اور ملک پر بمباری

    دمشق : غزہ کی پٹی اور لبنان میں جاری بربریت کے ساتھ اسرائیلی فوج نے ایک اور ملک کو اپنے نشانے پر رکھ لیا، فضائی حملے کرکے 8 فوجی ماردیئے۔

    اس حوالے سے الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل نے غزہ اور لبنان کے بعد شام پر بھی فضائی حملے شروع کردیئے ہیں۔

    شامی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شام کے فوجی ٹھکانوں پر کی جانے والی بمباری سے اب تک 8 شامی فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے "فضائی جارحیت” کرتے ہوئے شام کے ڈیرہ شہر کے قریب متعدد فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 اہلکار جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔

    اس حوالے سے اسرائیلی فوج کی جانب سے رات گئے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے شامی فوج کے ٹھکانوں اور مارٹر پوزیشنوں کو نشانہ بنایا ہے۔

    حملے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ یہ شام کی طرف سے کل کی جانے والی راکٹ فائرنگ کی جوابی کارروائی تھی۔

    واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں لبنان اور شام کے ساتھ اسرائیل کی شمالی سرحدوں پر حزب اللہ اور اتحادی فلسطینی دھڑوں کے ساتھ مسلسل راکٹ اور توپ خانے کے تبادلے نے غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ اسرائیل کی جنگ میں ایک نئے محاذ کا خدشہ پیدا کردیا ہے۔

  • غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری، تین فلسطینی شہید

    غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری، تین فلسطینی شہید

    یروشلم : فلسطین کے مقبوضہ شہر غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی شدید بمباری کے نتیجے میں تین فلسطینی نوجوان شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی انتہا پسند افواج کے جنگی طیاروں کی جانب سے گذشتہ روز فلسطین کے شہر مقبوضہ غزہ کے علاقے خان یونس میں بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے درندہ صفت فوجیوں کی جانب سے غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر موجود شہریوں کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی شدید بمباری میں شہید ہونے والے دو فلسطینی نوجوانوں کی عمریں 13 اور 14 برس بتائی جارہی ہے جبکہ تیسرے شہید کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

    دوسری جانب صیہونی ریاست اسرائیل کی فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں کے ذریعے ان فلسطینیوں کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے جو غزہ اور اسرائیل کی سرحدی باڑ کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کررہے تھے۔


    مزید پڑھیں : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی شہید ہوگیا


    یاد رہے کہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان گذشتہ روز دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز ہزاروں فلسطینی اسرائیلی قبضے کے خلاف ہفتہ وار مظاہرہ کررہے تھے کہ اسی دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان ’ یحیٰ بدر‘ زخمی ہوگیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زخمی نوجوان کا مقامی اسپتال میں علاج جاری تھا تاہم آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔


    مزید پڑھیں : اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے 5 فلسطینی شہید، 80 زخمی


    خیال رہے کہ تین روز قبل ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ سرحد پر احتجاج کیا اور اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے بازی کی، قابض فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید 80 زخمی ہوگئے تھے۔

    رواں ماہ غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والی جمعہ احتجاجی تحریک کے دوران اب تک 250 سے زائد فلسطینی شہید اور 30 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔