Tag: اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ

  • فچ نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ ایک بار پھر کم کر دی

    فچ نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ ایک بار پھر کم کر دی

    فچ نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ ایک بار پھر کم کر دی اور کہا اسرائیل اور حماس کی جنگ کے ساتھ ساتھ جغرافیائی سیاسی خطرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فچ ریٹنگ ایجنسی نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کو اے پلس سے کم کر کے اے کر دی۔

    ریٹنگ ایجنسی کے ادارے کا کہنا تھا کہ ریٹنگ میں کمی اسرائیل اور حماس کی جنگ کے ساتھ ساتھ جغرافیائی سرحدوں اور سیاسی خطرات مزید بڑھ رہے ہیں۔

    فچ نے کہا کہ غزہ کا تنازعہ دوہزار پچیس تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ جنگ کے دیگر محاذوں تک پھیلنے کے خطرات موجود ہیں۔

    ریٹنگ ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ اگر فوجی اخراجات اور معاشی غیر یقینی صورتحال برقرار رہی توقرض دوہزار پچیس کے بعد بھی بڑھے گا۔

    ایس اینڈ پی اور موڈیز پہلے ہی اسرائیل کی ریٹنگ کم کر چکے ہیں جبکہ گزشتہ روز ڈالر کے مقابلے میں اسرائیلی کرنسی شیکل میں ایک اعشاریہ سات فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور تل اب اسٹاک مارکیٹ میں تقریبا ایک فیصد کی کمی دیکھی گئی۔۔

  • غزہ جنگ کے اسرائیل پر کیا معاشی اثرات مرتب ہوں گے؟ موڈیز نے بتادیا

    غزہ جنگ کے اسرائیل پر کیا معاشی اثرات مرتب ہوں گے؟ موڈیز نے بتادیا

    امریکی مالیاتی ادارے ‘موڈیز’ نے حماس کے ساتھ اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اسرائیل کی ‘اے ون کریڈٹ ریٹنگ’ میں کمی کے لیے جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

    ایک ہفتے کے دوران یہ دوسری ریٹنگ کمپنی ہے جس نے اسرائیلی غیرملکی اور مقامی کرنسی جاری کرنے والے کی ‘ڈیفالٹ ریٹنگ’ کو نئے سرے سے اپنے جائزے میں شامل کیا ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے منگل کے روز ‘فچ ریٹنگ’ نے بھی حماس کے ساتھ اسرائیلی جنگ کے تناظر میں اسرائیل کی کرنسی ریٹنگ کا نئے سرے سے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    امریکی ریٹنگ ایجنسی کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے ساتھ اسرائیل کے غیر متوقع تصادم کی وجہ سے اسرائیل کی ماضی کی کریڈٹ ریٹنگ اے ون کو کم کرنے کے لیے جائزہ لیا جارہا ہے۔

    ایجنسی کے مطابق یہ صورت حال سات اکتوبر کے بعد سامنے آئی جب حماس نے اسرائیل کے جنوبی حصے میں بد ترین راکٹ حملے کیے۔ ان حملوں کی وجہ سے اثرات لمبی مدت کے لیے ‘میٹیریل کریڈٹ امپیکٹ’ لیے ہوئے ہوں گے۔ ماضی میں اسرائیلی ‘کریڈٹ ریٹنگ’ میں لچک کا ماحول نظر آتا رہا ہے۔

    موڈی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی ‘کریڈٹ ریٹنگ’ کو نیچے لانے کے لیے اس کا جائزے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ جاری جنگ کی وجہ سے اسرائیل کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی اور مقامی کرنسی کی ریٹنگ پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔