Tag: اسرائیل کے طیارے

  • اسرائیل کے 10 لڑاکا طیارے گرا دیے، ایرانی فوج کا دعویٰ

    اسرائیل کے 10 لڑاکا طیارے گرا دیے، ایرانی فوج کا دعویٰ

    تہران : ایران کی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران اسرائیل کے 10 لڑاکا طیارے گرادیے۔

    مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ ایران نے ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 فوجی لڑاکا طیارے تباہ کر دیے۔

    رپورٹ کے مطابق خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ ایک گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں 10 دشمن اسرائیلی فوجی طیارے مار گرائے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایران نے اسرائیل کے 3ایف 35طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اسرائیل اس سے پہلے اپنے 3طیارے گرنے کی تردید کرچکا ہے۔

    iran plane

    واضح رہے کہ آج ایران نے اپنی سرزمین پر ایک اور اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    ایرانی فوجی فضائی دفاعی یونٹوں نے ہفتے کے روز ایرانی فضائوں میں اسرائیلی حکومت کے ایف35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا۔

    گزشتہ روز ایران نے اپنی سرزمین پر دو اسرائیلی جنگی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے اور ایک خاتون پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ایرانی ڈرونز نے اسرائیلی دفاعی نظام میں دراڑ ڈال دی

    ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایرانی ڈرون حملوں نے اسرائیلی دفاعی نظام میں دراڑ ڈال دی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کا مہنگا ترین دفاعی نظام ایرانی ڈرون روکنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے، ایران کی جانب سے داغے گئے ڈرونز نے دارالحکومت تل ابیب سمیت کئی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے کئی فوجی اڈوں سمیت ڈیڑھ سو اہداف کو تباہ کیا گیا، ڈرون حملوں کے بعد مغربی کنارے کی صہیونی بستیوں میں بھی خطرے کے سائرن بجائے گئے، لوگوں نے بھاگم بھاگ بنکروں میں پناہ لی۔