Tag: اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے

  • ہسپانوی وزیر نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

    ہسپانوی وزیر نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

    اسپین کی سماجی انصاف کی وزیر ایونی بلارا نے فلسطینیوں پر ہونے والی بربریت پر اسرائیل پر پابندیوں اور سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    ہسپانوی وزیر ایونی بلارا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل پر فلسطینی عوام کی نسل کشی کرنے پر اقتصادی پابندیاں لگائی جانی چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل کیلئے اسلحے پر فوری پابندی لگا دینی چاہیے، اس کی جانب سے کی جانے والی بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کو سنجیدگی سے دیکھنا ہوگا۔

    ایونی بلارا نے کہا کہ اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، اس لیے اسپین کو اسرائیل سے سفارتی تعلقات فوری ختم کرنے چاہئیں اور جو سیاسی طور پر بھی فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہیں ان پر بھی پابندی لگنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ روس پر اقتصادی پابندیاں لگی ہیں تو اسرائیل پر بھی عمل درآمد کیا جاسکتا ہے،
    نیتن یاہو، اسرائیلی وزیردفاع اور دیگر ذمہ داروں پر مثالی پابندیاں لگائیں۔

    ایونی بلارا کا کہنا تھا کہ پورے فلسطین کو سزا دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اسرائیل نے شہری آبادیوں پر شدید بمباری کی، پانی، بجلی کی سہولتیں منقطع کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔

  • ‘اسرائیل کے  فلسطینیوں پر حملے کے مناظر بہری اور مردہ دنیا کو بیدار کرنے کے لیےکافی ہیں’

    ‘اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے کے مناظر بہری اور مردہ دنیا کو بیدار کرنے کے لیےکافی ہیں’

    اسلام آباد : چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر رمضان میں حملہ کیا، مناظر بہری اور مردہ دنیا کو بیدار کرنے کے لیےکافی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ غزہ میں 10 بچوں سمیت 31 افراد کے شہید ہونے کی اطلاع ہے، مناظر بہری اورمردہ دنیا کو بیدار کرنے کے لیےکافی ہیں ، نہتےشہریوں پر اسرائیلی بمباری انسانیت پر حملہ ہے،اسرائیل نےفلسطینیوں پر رمضان میں حملہ کیا۔

    دوسری جانب شہریار آفریدی کےٹوئٹ پر پاکستان میں فلسطینی سفیر احمدآمین نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا محترم آپ کےگہرے احساس اور حمایت کے لیےشکریہ. فلسطین کا ہمیشہ ساتھ دینے پر پاکستان کاشکریہ ادا کرتے ہیں اور فلسطینی عوام ناانصافی کے خلاف ساتھ کھڑے ہونے پر شکرگزارہیں۔