Tag: اسرائیل کے لیے پروازیں بند

  • ایک اور فضائی کمپنی نے اسرائیل کے لیے پروازیں بند کردیں

    ایک اور فضائی کمپنی نے اسرائیل کے لیے پروازیں بند کردیں

    ہانگ کانگ کی معروف فضائی کمپنی کیتھے پیسفک ایئرویز لمیٹڈ نے اسرائیل میں جنگی صورت حال کے پیش نظر ہانگ کانگ اور تل ابیب کے درمیان اپنی پروازوں کو منسوخ کر دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیتھے پیسفک ائیر ویز کے ترجمان کی جانب سے پروازوں کی منسوخی کا یہ اعلان اسرائیل میں غیر یقینی حالات کی وجہ سے کیا گیا ہے جو رواں سال کے اختتام تک رہے گا۔

    بیان میں کہا گیا ہے ‘کیتھے کے جن مسافروں نے پہلے سے ان شہروں کے درمیان آنے جانے کے لیے 31 مارچ 2024 تک کے سفری ٹکٹ لے رکھے ہیں وہ نئی تاریخوں کے لیےاپنی بکنگ کی تجدید کرا سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ کیتھے نے اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں بھی ایک بار پروازیں روک دی تھیں۔ پراوزوں میں یہ رکاوٹ حماس کے اسرائیل پر خوفناک حملوں کے بعد پیدا ہوئی تھی۔ خطے میں امن و امان کی بگڑی ہوئی صورت حال کے پیش نظر تل ابیب آنے والے مسافروں کی تعداد میں بھی غیر معمولی کمی ہوچکی ہے۔

    ہانگ کانگ

    سات اکتوبر سے مسلسل اسرائیلی فضائی کے طیارے غزہ پر بمباری کے لیے اڑ رہے ہیں اور اسرائیل پر حماس کے راکٹ حملوں کا بھی ہر وقت اندیشہ رہتا ہے۔

    ائیر لائن نے شروع میں ہفتے میں تین پروازوں کا شیڈول دیا تھا، تاہم بعد ازاں پروازوں کی معطلی کا اعلان کر دیا ہے۔

    اس کے علاوہ بہت سے ملکوں نے بھی اپنے شہریوں کو تل ابیب کی جانب سے سفر سے روک دیا ہے۔ اسرائیل نے بھی سفارتی تعلقات کے باوجود اپنے شہریوں کو کئی ملکوں کے سفر پر جانے سے منع کردیا ہے۔