Tag: اسرائیل

  • غزہ: اسرائیلی میزائل حملے میں 2 فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیلی میزائل حملے میں 2 فلسطینی شہید

    اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہونے کے باوجود فلسطینوں پراسرائیلی حملے جاری ہیں، غزہ میں اسرائیلی میزائل حملے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق غزہ میں ایک کار پر اسرائیلی فضائیہ میزائیل حملے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، اسرائیلی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گاڑی میں حماس سے تعلق رکھنے والے افراد سفر کررہے تھے۔

    اسرائیل نے فلسطین پر الزام بھی عائد کیا کہ گذشتہ ماہ کے دوران تقریبا بیس راکٹ فلسطین کی طرف سے داغے گئے، واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین نے رواں سال جولائی میں امریکہ کی کوششوں سے دوبارہ مذاکرات کا آغاز کیا تھا جو کہ نو ماہ تک جاری رہا۔
        
       

  • یروشلم:کینیڈا کے وزیر خارجہ جان بیئرڈ اسرائیل پہنچ گئے

    یروشلم:کینیڈا کے وزیر خارجہ جان بیئرڈ اسرائیل پہنچ گئے

    کینیڈین وزیرخارجہ جان بیئرڈ سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے، جہاں مشرقی وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور قیام امن کے حوالے سے اعلی اسرائیلی حکام سے بات چیت کرینگے۔

    انہوں نے اپنے اسرائیلی ہم منصب آوی گیڈور لائبرمین سے یروشلم میں ملاقات کی، کینیڈا کے وزیرخارجہ کے دورے کا مقصد خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

    ان کے دورے کے دوران اسرائیلی صدر شمعون پیریز اور فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ بھی ان کی ملاقات متوقع ہے، کینیڈین وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران مشرق وسطی میں قیام امن اور علاقائی سلامتی پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
       

  • یروشلم:26فلسطینی قیدیوں کی رہائی، اسرائیلی شہریوں کا احتجاج

    یروشلم:26فلسطینی قیدیوں کی رہائی، اسرائیلی شہریوں کا احتجاج

    مشرق وسطی میں قیام امن کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کے بعد اسرائیل نے چھبیس فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا، فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے خلاف اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے باہر اسرائیلی شہریوں نے مظاہرہ کیا۔

    اسرائیل کی جیلوں میں قید چھبیس فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا، اسرائیلی حکومت کیجانب سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ مشرق وسطی میں قیام امن کیلئےکی جانیوالی کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے کیا گیا تھا۔

    اسرائیلی حکومت کیجانب سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کے خلاف ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کے باہر سخت احتجاج کیا۔

    رہائی پانے والے قیدیوں کے ناموں کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نے گذشتہ روز دی تھی، اسرائیل کیجانب سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ امن مذاکرات کا نتیجہ ہے۔
       

  • بھارت اسرائیل سے 15 ڈرون طیارے خریدے گا

    بھارت اسرائیل سے 15 ڈرون طیارے خریدے گا

    بھارت اسرائیل سے بارہ ارب روپے مالیت کے پندرہ ڈرون طیارے خریدے گا, ڈرون طیارے خریدنے کی منظوری وزیراعظم من موہن سنگھ نے دے دی ہے۔

    بھارت کا جنگی جنون کسی طور کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، اسلحے کے انبار کے باوجود بھارت آئے دن ہتھیاروں کی خریداری کر کے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کا سبب بن رہا ہے۔

    اب بھارت نے اپنے پڑوسی ملکوں پاکستان اور چین کی نگرانی کے لئے مزید پندرہ ڈرون طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ یہ طیارے اسرائیل سے خریدے گا، ہیرن نامی ڈرون طیاروں کی مالیت بارہ ارب روپے ہے۔

    ڈرون خریدنے کی منظوری وزیراعظم من موہن سنگھ کی سربراہی میں کابینہ کے حالیہ اجلاس میں دی گئی، بھارتی فوج کی نادرن کمانڈ نے ڈرون حاصل کرنے کا عالمی سطح پر ٹینڈر جاری کر رکھا ہے۔

    بھارتی بحریہ نے مشرقی اور مغربی سمندری سرحدوں میں اسرائیلی ساختہ ڈرون کے تین آپریشنل اسکواڈرن بھی تعینات کر رکھے ہیں، چالیس سے زائد ڈرون طیاروں کا فلیٹ پہلے ہی بھارتی افواج کے زیراستعمال ہے، جسے اپ گریڈ کیا جائے گا، بھارتی فضائیہ انیس سو نوے سے ڈرون طیاروں سے سرحدوں کی نگرانی کر رہی ہے۔