Tag: اسسٹنٹ ڈائریکٹر

  • ڈرامہ سیریز ’ایمیلی اِن پیرس‘کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوٹنگ کے دوران چل بسے

    ڈرامہ سیریز ’ایمیلی اِن پیرس‘کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوٹنگ کے دوران چل بسے

    وینس : ہالی ووڈ رومانٹک کامیڈی ڈرامہ سیریز ’ایمیلی اِن پیرس‘کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیئیگو بوریلّا شوٹنگ کے دوران اچانک انتقال کرگئے۔

    "ایمیلی اِن پیرس” کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیئیگو بوریلّا کی عمر 47 سال تھی، سیٹ پر شوٹنگ کے دوران انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ وہیں گرگئے۔

    یہ افسوسناک واقعہ جمعرات 21 اگست 2025 کو اُس وقت پیش آیا جب اٹلی کے تاریخی ہوٹل ڈینیئیلی میں سیریز کے پانچویں سیزن کی شوٹنگ جاری تھی۔

    طبی عملے نے فوری طور پر جان بچانے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور شام ساڑھے سات بجے کے قریب موقع پر ہی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

    مزید پڑھیں : ’ایمیلی اِن پیرس‘ میں مہوش حیات کی انٹری، تصاویر وائرل

    ایمیلی اِن پیرس کے پانچویں سیزن کی شوٹنگ 15 اگست سے وینس میں جاری تھی اور 25 اگست تک مکمل ہونا تھی مگر بوریلّا کی اچانک وفات کے بعد فلم بندی وقتی طور پر روک دی گئی ہے۔ تاہم اطلاعات ہیں کہ ان کی آخری رسومات کی ادائگی کے بعد شوٹنگ دوبارہ شروع کی جائےگی، یہ سیزن 18 دسمبر 2025 کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

  • افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کا افسر گرفتار

    افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کا افسر گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں اکیاون افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کا افسر گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی شناختی کارڈ بنانے کے بڑھتے معاملات پر ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے اکیاون افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے افسر حسام حنیف کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ملزم نادرا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھا، ملزم نے افغانیوں کے شناختی کارڈ بنانے کے لئے جعلی دستاویزات اور پتے استعمال کئے ۔

    ملزم حسام نے جعلی شناختی کارڈ بنانے کے لئے لاکھوں روپے وصول کیئے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کاریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔