Tag: اسسٹنٹ کمشنر پتوکی

  • فلڈریلیف آپریشن میں جاں بحق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی  کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

    فلڈریلیف آپریشن میں جاں بحق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

    لاہور : فلڈریلیف آپریشن میں جاں بحق اسسٹنٹ کمشنرپتوکی فرقان احمد خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، وہ کینسر مریض ہونے کے باوجود 4 دن سے فلڈ ریلیف ڈیوٹی کر رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی، فرقان احمد خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے اور ان کے ورثاء کے لیے ایک کروڑ روپے مالی گرانٹ کا اعلان کردیا۔

    مریم نواز نے اسسٹنٹ کمشنر کیلئے اعلیٰ سول ایوارڈاور ایک کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی۔

    چار برس سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود فرقان احمد خان مسلسل چار دن تک فلڈ ریلیف ڈیوٹی پر متحرک رہے ساتھ ہی متاثرہ عوام کو خوراک، ادویات اور دیگر امدادی سامان فراہم کرنے میں پیش پیش رہے اور دورانِ آپریشن وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ایک حقیقی ہیرو تھے جنہوں نے مشکل حالات میں عوام کی مدد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، قوم ان کی قربانی اور عزم کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

    مزید پڑھیں : اسسٹنٹ کمشنر پتوکی چل بسے

    گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر فرقان محمد خان واش روم میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، واش روم میں گرنے سے ان کے سر پر چوٹ آئی تھی۔

    پولیس رپورٹ میں مزید بتایا گیا تھا کہ سر کی چوٹ اور خون بہنے سے اسسٹنٹ کمشنر فرقان محمدخان کی موت ہوئی ہے۔

  • اسسٹنٹ کمشنر پتوکی چل بسے، پولیس کو لاش کہاں سے ملی؟

    اسسٹنٹ کمشنر پتوکی چل بسے، پولیس کو لاش کہاں سے ملی؟

    پتوکی(31 اگست 2025): پولیس کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر فرقان محمد خان واش روم میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر فرقان محمد خان واش روم میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں، واش روم میں گرنے سے ان کے سر پر چوٹ آئی ہے۔

    پولیس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سر کی چوٹ اور خون بہنے سے اسسٹنٹ کمشنر فرقان محمدخان کی موت ہوئی ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد کے انتقال پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا۔

  • ٹریفک حادثہ: اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق

    ٹریفک حادثہ: اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق

    پتوکی : پھولنگر بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں پھولنگربائی پاس پر دو گاڑیوں میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنرپتوکی قاسم محبوب موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قاسم محبوب لاہور سے پتوکی آرہے تھے کہ نیند کے باعث ان کی گاڑی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور سامنے سے آنے والی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔

    جس سے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور دوسری گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ  دوسری گاڑی میں سوار تین افراد شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کوٹراما سینٹر پھول نگر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب شیخوپورہ میں منصورآباد کے قریب بس الٹنے سے پچیس مسافر زخمی ہوگئے، جس میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہیں ، حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔