Tag: اسعد محمود

  • ‘مولانا فضل الرحمان بھی صدرمملکت کے لیے امیدوار ہوسکتے ہیں’

    ‘مولانا فضل الرحمان بھی صدرمملکت کے لیے امیدوار ہوسکتے ہیں’

    ڈی آئی خان : وفاقی وزیرمواصلات اور مولانا کے صاحبزادے اسعد محمود کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بھی صدرمملکت کے لیے امیدوار ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدرمملکت کے امیدوار مولانا فضل الرحمان بھی ہوسکتے ہیں ، جس کے پاس قومی شناختی کارڈ ہے، وہ امیدوار بن سکتا ہے۔

    مولانااسعدمحمود کا کہنا تھا کہ اگست میں موجودہ حکومت ختم ہوجائے گی، ہم 14 ماہ کی کارکردگی کے ساتھ اگلے الیکشن میں جائیں گے۔

    انتخابات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ الیکشن کرانا اور تاریخ دینا الیکشن کمیشن کاکام ہے ، جب بھی الیکشن ہوتے ہیں ہم تیار ہیں۔