Tag: اسفند یارولی

  • پشاور:ضرب عضب کامیابی سے ہم کنار ہوا ہے،اسفندیارولی خان

    پشاور:ضرب عضب کامیابی سے ہم کنار ہوا ہے،اسفندیارولی خان

    پشاور : عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہناہے کہ ملک میں قیام امن کے لیے آپریشن ضرب عضب سنگ میل ثابت ہوا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق پشاورمیں اے این پی کے مرحوم سینیٹر حاجی عدیل مرحوم کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسنفند یار ولی کا کہناتھا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے ہم کنار ہوا ہے۔

    اے این پی کے سربراہ کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے کوئی پاگل ہی ہو گا جو آرمی چیف کی تعریف نہ کرے۔

    اسفند یار ولی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہمارا شروع سے یہی موقف رہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد سینیئر لیفٹیننٹ جنرل کو نیا آرمی چیف تعینات کیا جائے۔

    مزید پڑھیں:آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، پیپلزپارٹی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

    یاد رہے کہ اس سےقبل رواں سال فروری میں پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب اسمبلی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے قرارداد جمع کرائی تھی۔

    مزید پڑھیں:جنرل راحیل شریف کو کیسے الوداع کیا جائے؟ تیاریاں شروع

    واضح رہے کہ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے کچھ دن ہی باقی رہ گئے ہیں اوروزیراعظم ہاؤس میں سوچ بچار شروع ہوگئی کہ آرمی چیف کو کیسے الوداع کہیں اورکس تاریخ کو تاریخ ساز تقریب رکھی جائے۔

  • حق سے محروم کیا تو چھین کر لیں گے، اسفندیار ولی

    حق سے محروم کیا تو چھین کر لیں گے، اسفندیار ولی

    چارسدہ: اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کہتے ہیں حق سے محروم کیا گیا تو حق چھین لیں گے۔

    چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں اُن کا کہنا تھاپنجاب کو مالامال کرنےکیلئے حکومت مجوزہ اقتصادی راہداری کاروٹ تبدیل کررہی ہے۔

    خیبرپختونخوا میں دو سال گزرنے کے باوجودایک بھی ترقیاتی کام شروع نہیں کیا جاسکا۔

     انہوں نے کہا کہ  تیس مئی کوبلدیاتی انتخابات میں پولنگ افسران کےدستخط شدہ نتائج کے علاوہ کوئی نتیجہ قبول نہیں کرینگے۔

  • یمن کی لڑائی سے کوئی تعلق نہیں، فوج نہ بھیجیں، اسفندیار ولی

    یمن کی لڑائی سے کوئی تعلق نہیں، فوج نہ بھیجیں، اسفندیار ولی

    کراچی: اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کہتے ہیں سعودی عرب کا دفاع کریں گے، یمن کی لڑائی سے کوئی تعلق نہیں وہاں فوج نہ بھیجیں۔

     کراچی میں مردان ہاؤس پر اے این پی سندھ کے صدرسینیٹر شاہی سید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےعوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ یمن میں پاکستانی فوج کی مداخلت سے بلوچستان میں مزید حالات خراب ہوں گے، یمن میں پاکستانی فوج کو نہ بھیجا جائے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف حکومت کو پانچ سال مکمل کرنے دیے جائیں، نواز حکومت کو غیر قانونی طریقے سے ہٹایا گیا تو مخالف کریں گے ۔

    اسفند یار ولی کاکہنا تھا کہ ہمیں عمران خان نے نہیں بیت اللہ محسود نے کلین بولڈ کیا،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر صولت مرزا کے الزامات کی شفاف تحقیقات ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حفاظت کیلئے میں خود جانے کو تیار ہوں۔

  • صولت مرزا کے الزامات کی شفاف تحقیقات کی جائیں، اسفند یارولی

    صولت مرزا کے الزامات کی شفاف تحقیقات کی جائیں، اسفند یارولی

    اسلام آباد : عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ  اسفند یارولی کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

    سربراہ اےاین پی اسفندیارولی کا کہنا تھا اس وقت صولت مرز اکے بیان کی قانونی حیثیت نہیں ۔تاہم صولت مرزا کے الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔صولت مرزانےانتہائی اعلیٰ رہنماؤں پرالزامات لگائےہیں۔

    ان الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔شفاف تحقیقات ایم کیوایم سمیت سب کے فائدےمیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا پاکستان کوسعودی عرب اور یمن کی جنگ میں نہیں کودناچاہئے۔

    عمران اورعارف علوی کی ٹیپ سےپتہ چلا کہ دھرنےکےمقاصد کیا تھے۔