Tag: اسلاموفوبیا

  • اسلاموفوبیا، وزیراعظم کا تمام مذاہب کے افراد کی دل آزاری روکنے کے لئے اقدامات پر زور

    اسلاموفوبیا، وزیراعظم کا تمام مذاہب کے افراد کی دل آزاری روکنے کے لئے اقدامات پر زور

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے تمام مذاہب کےافرادکی دل آزاری روکنے کے لئے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، اوآئی سی عالمی سطح پرآگاہی پھیلانے میں کردار ادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اوآئی سی ممالک کے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیامیں اسلاموفوبیامیں اضافہ ہورہاہے ، ہم مغربی اور مسلم دنیا میں خلا کو کم کرنا چاہتے ہیں، اوآئی سی اسلام کےصحیح تشخص کواجاگرکرے،وزیراعظم عمران خان

    عمران خان   کا کہنا تھا کہ مغربی دنیاکو بتاناچاہتےہیں حضورﷺہمارےدلوں میں رہتےہیں، ان کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے، مغربی دنیا کو بے حرمتی پر جواب دینا ہوگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا میں برداشت کے فروغ میں تعاون کیلئے پرعزم ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوششیں کررہاہے، اسلاموفوبیا سے بین المذاہب نفرت کو ہوا ملتی ہے جبکہ شدت پسندی کو اسلام سے جوڑنے سے عالمی سطح پر مسلمان متاثر ہوتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، کوئی ایک مسلمان دہشت گردی میں ملوث ہو تو الزام تمام مسلمانوں پر آتا ہے ، اوآئی سی ہی اس مسئلے پر کام کرسکتی ہے کوئی اور نہیں، تمام مسلمان ریاستوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    وزیراعظم نے تمام مذاہب کے افراد کی دل آزاری روکنے کے لئے اقدامات پرزور دیتے ہوئے کہا اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، او آئی سی عالمی سطح پر آگاہی پھیلانے میں کردار ادا کرے۔

  • وزیر اعظم کی ایک اور کامیابی، اقوام متحدہ میں اہم قرارداد منظور

    وزیر اعظم کی ایک اور کامیابی، اقوام متحدہ میں اہم قرارداد منظور

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کے سلسلے میں ایک اور کامیابی حاصل کر لی ہے، اقوام متحدہ میں اس سلسلے میں ایک قرارداد منظور ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں بین المذاہب اور بین الثقافتی مذاکرات کے فروغ پر پاکستان کی قرارداد منظور کر لی گئی، پاکستان نے اقوام متحدہ سے مذہبی منافرت کے خلاف کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے توہین رسالت کو قابل مذمت قرار دینے سے متعلق اقوام متحدہ کو ایک قرارداد پیش کی تھی، جسے جنرل اسمبلی نے منظوری دے دی۔

    وفاقی وزیر علی زیدی نے آج ایک ٹویٹ میں اس حوالے سے وزیر اعظم کو اسلامو فوبیا کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھانے پر مبارک باد دی۔

    انھوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ یو این جنرل اسمبلی نے مذہبی علامت سے متعلق پاکستان کی قرارداد منظور کر لی، جنرل اسمبلی نے آزادی اظہار کے نام پر توہین رسال کو قابل مذمت قرار دے دیا۔

    یاد رہے کہ اکتوبر میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے مذموم بیان پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ فرانسیسی صدر کے بیان سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، فرانسیسی صدر نے جان بوجھ کر اسلام پر حملہ کر کے اسلامو فوبیا کی حمایت کی۔

    فرانسیسی صدر مسلمانوں کیلئے مزید سخت قوانین متعارف کروانے کے لیے سرگرم

    وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں گستاخانہ خاکوں کے سلسلے میں فرانسیسی صدر کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ فرانسیسی صدر انتہا پسندی مسترد کرنے کی بجائے تقسیم کو بڑھاوا دے رہے ہیں، جہالت پر مبنی بیانات انتہا پسندی کو مزید فروغ دیتے ہیں، دنیا مزید تقسیم کی متحمل نہیں ہو سکتی، لیڈر کی پہچان یہ ہے کہ وہ انسانوں کو متحد کرتا ہے، جیسے نیلسن منڈیلا نے تقسیم کی بجائے لوگوں کومتحد کیا۔

  • فرانسیسی سفیر دفتر خارجہ طلب، وزیر خارجہ کا اسلاموفوبیا کے حوالے سے اہم اعلان

    فرانسیسی سفیر دفتر خارجہ طلب، وزیر خارجہ کا اسلاموفوبیا کے حوالے سے اہم اعلان

    اسلام آباد: فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے توہین آمیز کارٹونز کے سلسلے میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والے بیان پر آج فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فرانس کے سفیر کو دفتر خارجہ نے طلب کر لیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود نے اس سلسلے میں بتایا کہ فرانسیسی سفیر کے ساتھ بیان پر احتجاج کیا جائے گا۔

    دوسری طرف وزیر خارجہ نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس میں، میں وزیر اعظم کی ہدایت پر اس حوالے سے ایک جامع قرارداد پیش کروں گا جس میں 15 مارچ کا دن، اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے طور پر طے کرنے کی تجویز دیں گے۔

    وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گستاخانہ خاکوں سے پوری دنیا میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، فرانس کے صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا، یہ پہلی مرتبہ ایسا نہیں ہوا، کچھ عرصہ قبل چارلی ہیبڈو نے گستاخانہ خاکے شایع کیے، کبھی قرآن پاک کو جلانے کے واقعات سامنے آتے ہیں، کبھی پتا چلتا ہے کہ حجاب پر پابندی کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

    توہین آمیز کارٹونز کی نمائش کی اجازت دینے والے منافقانہ قوانین کو تبدیل کرنا ہوگا: صدر عارف علوی

    انھوں نے کہا اقوام متحدہ کو چاہیے کہ فی الفور اسلام کے خلاف اس نفرت انگیز بیانیے کا نوٹس لے اور ٹھوس اقدامات اٹھائے، لوگوں کے جذبات روندیں گے تو ری ایکشن سے معاشرے تقسیم ہوتے ہیں۔

    شاہ محمود نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے فیس بک کے بانی مارک زکر برک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح آپ ہولوکاسٹ پر مبنی مواد کی اشاعت نہیں کرتے اسی طرح اسلام کے خلاف گستاخانہ مواد کی اشاعت کو بھی روکا جائے۔

  • فرانسیسی صدر نے جان بوجھ کر اسلام پر حملہ کر کے اسلامو فوبیا کی حوصلہ افزائی کی: وزیر اعظم

    فرانسیسی صدر نے جان بوجھ کر اسلام پر حملہ کر کے اسلامو فوبیا کی حوصلہ افزائی کی: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کے بیان سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، فرانسیسی صدر نے جان بوجھ کر اسلام پر حملہ کر کے اسلامو فوبیا کی حمایت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں گستاخانہ خاکوں کے سلسلے میں فرانسیسی صدر کے ایک بیان پر رد عمل میں کہا کہ فرانسیسی صدر انتہا پسندی مسترد کرنے کی بجائے تقسیم کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جہالت پر مبنی بیانات انتہا پسندی کو مزید فروغ دیتے ہیں، دنیا مزید تقسیم کی متحمل نہیں ہو سکتی، لیڈر کی پہچان یہ ہے کہ وہ انسانوں کو متحد کرتا ہے، جیسے نیلسن منڈیلا نے تقسیم کی بجائے لوگوں کومتحد کیا۔

    عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پولرائزیشن بنیاد پرستی کا سبب بنتی ہے، فرانسیسی صدر کے بیان سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام اور ہمارے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نشانہ بنانے والے گستاخانہ کارٹونز کی نمائش کی حوصلہ افزائی کے ذریعے فرانسیسی صدر میکرون نے واضح طور پر اس کے بارے میں کچھ سمجھے بغیر، یورپ اور پوری دنیا کے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات پر حملہ کیا ہے۔

    اسلام دشمنی یورپ کو لے ڈوبے گی، فرانسیسی صدر کو دماغ کے علاج کی ضرورت ہے، اردوان

    وزیر اعظم نے ٹویٹ میں لکھا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ صدر میکرون نے دہشت گردی کرنے والے دہشت گردوں (خواہ وہ مسلمان ہوں، سفید فام بالادست ہوں یا نازی نظریہ پسند) کی بجائے اسلام پر حملہ کر کے اسلامو فوبیا کی حوصلہ افزائی کا انتخاب کیا ہے، افسوس کی بات ہے صدر میکرون نے جان بوجھ کر مسلمانوں اور اپنے شہریوں کو مشتعل کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

  • ہم نے بی بی سی طرز پرانگریزی چینل کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم عمران خان

    ہم نے بی بی سی طرز پرانگریزی چینل کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان، ترکی اور ملائیشیا نے بی بی سی طرز پرانگریزی چینل کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے میٹنگ میں بی بی سی کی طرز پر انگریزی چینل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انگریزی چینل کے ذریعے مسلمانوں کو درپیش مسائل اجاگر کریں گے، انگریزی چینل کے ذریعے اسلاموفوبیا کا مقابلہ کیا جائے گا۔

    ترکی، ملائیشیا اور پاکستان کا انگریزی چینل کھولنے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر پاکستان، ترکی اور ملائیشیا نے مشترکہ انگریزی چینل کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشترکہ چینل پر مسلمانوں کی تاریخ پر پروگرام اور فلمیں پیش کی جائیں گی، چینل کا مقصد عالمی میڈیا کی نمائندگی کو یقینی بنانا ہے، مشترکہ چینل ہمارے مذہب کی صحیح ترجمانی کرے گا۔

  • عمران خان، جاسنڈا آرڈن ملاقات، کشمیر کی صورت حال، اسلاموفوبیا کے چیلنجز پر تبادلہ خیال

    عمران خان، جاسنڈا آرڈن ملاقات، کشمیر کی صورت حال، اسلاموفوبیا کے چیلنجز پر تبادلہ خیال

    نیویارک: وزیر اعظم عمران خان اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جاسنڈا آرڈن کی ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈلائن پرہوئی.

    دونوں رہنماؤں نے خطےکی مجموعی صورت حال اورعلاقائی امورپر تبادلہ خیال کیا، دو طرفہ باہمی دل چسپی کےاموراور کشمیرکی صورت حال پربات چیت ہوئی.

    عمران خان اور جاسنڈا آرڈن کے مطابق اسلاموفوبیا اور مسلمان مخالف جذبات سےمتعلق چیلنجز پر تبادلہ خیال ہوا.

    اس موقع پر وزیراعظم نےمقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی سےبھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرسےکرفیو اٹھنے کے بعد شدید بحران جنم لے گا.

    مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی منشا کے مطابق حل نکالا جائے، برنی سینڈرز

    وزیراعظم عمران نے نیوزی لینڈ میں مسجد پرحملےکے بعد جاسنڈآ آرڈن کے قائدانہ کردارکی تعریف کی.

    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کرائسٹ چرچ مساجد پر حملے کے بعد ایک ایسی عالمی لیڈر کے طور پر ابھریں، جنھوں نے اسلاموفوبیا کے تصور پر کاری ضرب لگاتے ہوئے مسلمانوں کے یکساں‌ حقوق پر بات کی.