Tag: اسلامک یونیورسٹی

  • اسلامک یونیورسٹی  کی  22 سالہ طالبہ ایمان کا قاتل گرفتار

    اسلامک یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان کا قاتل گرفتار

    اسلام آباد : اسلامک یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا، ایمان کو دوستوں کے سامنے ہی قتل کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی اسلامک یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان کے ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ڈی آئی جی جواد طارق نے بتایا کہ تھانہ رمنا کی حدود میں گرلز ہاسٹل میں ایمان کا قتل ہوا، ملزم کی جانب سے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کیا گیا۔

    جواد طارق کا کہنا تھا کہ ملزم سے متعلق مختلف کیمروں اور دیگر شواہد سے تحقیقات کیں، ملزم واردات کی نیت سے آج دوبارہ ہاسٹل آیا تھا تو گرفتارکرلیا،ڈی آئی جی

    ملزم فیروزجھنگ کا رہائشی ہے،زیادتی کیس میں بھی مطلوب تھا جبکہ ملزم موٹرسائیکل چوری کے مختلف مقدمات بھی تھے۔

    مزید پڑھیں : اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

    بعد ازاں 22سالہ طالبہ کو ہاسٹل میں قتل کرنے کے کیس میں ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف ہنجرا کی عدالت میں گرفتارملزم کو پیش کیا گیا۔

    پولیس کی جانب سے ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کی استدعا کی ، عدالت نے استدعا منظور کرکےملزم کو شناخت پریڈکیلئے جیل بھیجنےکا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ 19 اپریل کو ملزم نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں گھس کر طالبہ ایمان کو دوستوں کے سامنے ہی قتل کر دیا تھا، تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کی تھیں تاہم ملزم قتل کی واردات کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔

  • اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

    اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

    اسلام آباد : اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کو گولی مار کر قتل کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کو نجی ہاسٹل میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

    گزشتہ روز دن سوا بارہ بجے نامعلوم نوجوان ہاسٹل میں داخل ہوا، جب طالبہ کمرے سے باہر آئی تو نامعلوم ملزم نے زبردستی کمرے میں داخل ہوگیا۔

    ملزم نے سب کو خاموش رہنے کا کہا اور طالبہ کو گولی مار دی، بائیس سالہ طالبہ کو تین رومیٹس کی موجودگی میں گولی مارکر قتل کیا گیا۔

    تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں۔

  • مثبت کرونا کیسز کے بعد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بھی بند

    مثبت کرونا کیسز کے بعد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بھی بند

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد یونیورسٹی کو 2 روز کے لیے بند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد یونیورسٹی کو 29 اکتوبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں کوویڈ 19 کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے متعلقہ ڈپارٹمنٹس کو، جہاں سے کوویڈ کے کیسز رپورٹ ہوئے سیل کیے جانے کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں بھی کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد گزشتہ روز اسے 6 نومبر تک سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ میں 5 کرونا کیسز مثبت آنے پر یونیورسٹی کو سیل کیا گیا ہے، 6 نومبر تک طلبا کی کلاسز آن لائن ہوں گی، ہاسٹلز میں موجود طلبا کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

  • بیان واپس نہ لینے پر قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، زیادتی کا شکار طالبہ کا ویڈیو بیان

    بیان واپس نہ لینے پر قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، زیادتی کا شکار طالبہ کا ویڈیو بیان

    اسلام آباد : اسلامک یونیورسٹی ایل ایل بی کی طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسد ہاشمی نامی شخص کیخلاف بیان واپس نہ لینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں چیف جسٹس نوٹس لیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں طالبہ نے اسد ہاشمی پر زیادتی کا الزام لگایا ہے۔

    اس حوالے سے تھانہ رمنا میں ملزم اسد ہاشمی کیخلاف طالبہ کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج ہے، ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے اسد ہاشمی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر رکھی ہے۔

    کیس کی مزید سماعت کل اسلام آباد کچہری میں ہوگی، اسلامک یونیورسٹی ایل ایل بی کی اسٹوڈنٹ ظاہر کرنے والی طالبہ نے اپنی ویڈیو میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مجھے ملزم اسد ہاشمی کا ماموں جاوید ہاشمی جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، اسد ہاشمی کا ماموں جاوید ہاشمی اسلامک یونیورسٹی میں پروفیسر ہے۔

    طالبہ نے بتایا کہ مجھے کہا جارہا ہے کورٹ میں یہ بیان دو کہ رات کے اندھیرے میں ملزم کو پہچان نہیں سکی اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ تم کہو کہ یہ وہ اسد نہیں تھا کوئی اور تھا۔ مجھے کہا گیا کہ بیان نہ بدلنے کی صورت میں تمہیں سڑک پر کسی بھی جگہ گولی ماردیں گے۔

  • پاکستانی طالب علم نے آنکھوں سےچلنے والی وہیل چیئر ایجاد کر لی

    پاکستانی طالب علم نے آنکھوں سےچلنے والی وہیل چیئر ایجاد کر لی

    بہاولپو: اسلامک یونیورسٹی بہاولپور کے ایک طالب علم نے حیرت انگیز کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایسی وہیل چیئر تیار کرلی جسے آنکھوں کی مدد سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامک یونیورسٹی بہاول پور کے ہونہار طالب علم فائز رضا نے آنکھوں کے ذریعے کنٹرول ہونے والی وہیل چیئر ایجاد کر لی ہے،یہ ہاتھ پاؤں سے معذور افراد کی ضرورت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایجاد کی گئی ہے جسے آنکھوں کی مدد سے بآسانی چلایا جا سکے گا۔

    اے آر وائی کے خصوصی نمائندے سے بات کرتے ہوئے اسلامک یونیورسٹی بہاول پور کے طالب نے بتایا کہ ایسے معذور افراد جو پاؤں کے ساتھ ساتھ ہاتھ جیسی نعمت سے بھی محروم ہوتے ہیں ان کے لیے وہیل چیئر کا استعمال بہت مشکل ہو جاتا ہے اسی تکلیف کو دیکھتے ہوئے آئی کنٹرول وہیل چیئر بنانے کا خیال آیا۔

    آئی کنٹرول وہیل چیئر کی خصوصیات بتاتے ہوئے طالب علم کا کہنا تھا کہ معذور افراد اس وہیل کو آنکھوں کی مدد سے بآسانی چلا سکتے ہیں دائیں آنکھ بند کرنے سے یہ وہیل چیئر دائیں رخ مڑتی ہے جب کہ بائیں آنکھ بند کرنے سے یہ بائیں جانب مڑتی ہے اور دونوں آنکھیں کُھلی رکھنے پر سیدھا چلتی رہتی ہے۔

    اسلامک یونیورسٹی کے اساتذہ نے اپنے قابلِ فخر طالب علم کی ایجاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہاتھ پاؤں سے معذور افراد کے لیے یہ جدید وہیل چیئر سود مند ثابت ہو گی،ہونہار طالب علم کو سرکاری سطح پر سپورٹ کیاجانا چاہیے۔