Tag: اسلامیہ کالج

  • اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے اسلامیہ کالج کے طالب علم کی والدہ کا بڑا انکشاف

    اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے اسلامیہ کالج کے طالب علم کی والدہ کا بڑا انکشاف

    پشاور : پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے اسلامیہ کالج پشاور کے طالب علم کی والدہ نے بڑا انکشاف کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامیہ کالج پشاور کے ساتویں سمسٹر کے طالب علم کی مبینہ طور پر خودکشی کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے جبکہ دوستوں سے بھی تفتیش جاری ہے اور جو خط لکھا تھا اسکابھی فرانزک جاری ہے۔

    والدہ کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے، والدہ کے انکشاف کیا بیٹا کئی دنوں سےڈپریشن کاشکارلگ رہاتھا اور مجھے کسی طالب علم کی خودکشی کی ویڈیو بھی دکھائی تھی۔.

    مزید پڑھیں : پشاور واقعہ: طالب علم کا والد کے نام لکھا گیا خط سامنے آگیا

    یاد رہے 2 روز قبل پشاور میں اسلامیہ کالج کے طالبعلم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی، ضیا الدین کی لاش اسپتال میں پنکھے کے ساتھ لٹکی ہوئی برآمد ہوئی۔

    مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے طالبعلم نے والد کے نام خط بھی لکھا تھا جبکہ ضیا الدین کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ نیو ایئر نائٹٓ پر کھانا پکایا اور خوب گپ شپ لگائی مگر معلوم نہیں تھا کہ اگلے دن ان کا دوست بچھڑ جائے گا۔

  • قیصرِ ہند اور سرحد کے سَرسیّد عبدالقیوم خان کا یومِ‌ وفات

    قیصرِ ہند اور سرحد کے سَرسیّد عبدالقیوم خان کا یومِ‌ وفات

    ممتاز ماہرِ تعلیم اور عوام میں صوبہ سرحد کے سرسّید مشہور ہونے والے صاحب زادہ عبدالقیوم خان 4 دسمبر 1937ء کو وفات پاگئے تھے۔ آج ان کی برسی ہے۔

    صاحب زادہ عبدالقیوم خان 1864ء میں ضلع صوابی کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ تقسیمِ ہند سے قبل اس دور کے مسلمانوں کی ترقی اور خوش حالی کے لیے جہاں مسلمان اکابرین اور سیاسی و سماجی راہ نما حصولِ تعلیم پر زور دے رہے تھے، وہیں صاحب زادہ عبدالقیوم خان نے بھی سرحدی مسلمانوں کے لیے تعلیم کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے عملی میدان قدم بڑھایا اور پشاور میں اسلامیہ کالج کی بنیاد رکھی جسے آج جامعہ کا درجہ حاصل ہے۔

    صاحب زادہ عبدالقیوم خان نے تعلیم حاصل کرنے کے بعد سرکاری ملازمت اختیار کی اور پولیٹیکل ایجنٹ کے عہدوں پر فائز رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں رہے اور 1912ء میں اسلامیہ کالج کی بنیاد رکھ کر اس حوالے سے اپنا کردار ادا کیا۔

    برطانوی راج میں اس وقت کی سرکار نے صاحب زادہ عبدالقیوم خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں خان بہادر، نواب اور سَر کے خطابات کے علاوہ قیصرِ ہند گولڈ میڈل دیا۔ عوام میں وہ پہلے ہی سرحد کے سرسید مشہور تھے۔ انھیں صوبہ سرحد کے وزیراعلیٰ کے عہدے پر بھی فائز کیا گیا تھا۔

    صاحبزادہ عبدالقیوم خان ہندوستان کی مرکزی مجلسِ قانون ساز کے رکن رہے اور 1930 ء سے 1932ء کے دوران لندن میں گول میز کانفرنسوں میں بھی شریک ہوئے۔

  • کراچی: اسلامیہ کالج کے قریب بھارتی گٹکے کے خلاف بڑی کارروائی، بھرا ٹرک پکڑا گیا

    کراچی: اسلامیہ کالج کے قریب بھارتی گٹکے کے خلاف بڑی کارروائی، بھرا ٹرک پکڑا گیا

    کراچی: شہرِ قائد کے علاقے جمشید کوارٹرز میں اسلامیہ کالج کے قریب پولیس نے بھارتی مضرِ صحت گٹکے کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جمشید ڈویژن پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مضرِ صحت بھارتی گٹکے سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔

    [bs-quote quote=”گٹکے کے 58 بورے ضبط، 4 ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ”][/bs-quote]

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ نے بتایا کہ کارروائی اسلامیہ کالج کے قریب بھارتی مضر صحت گٹگے کے خلاف کی گئی۔

    ایس ایس پی ڈاکٹرمحمد فاروق کا کہنا تھا کہ کارروائی میں بھاری مقدار میں مضر صحت بھارتی گٹگا پکڑا گیا ہے، 4 ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزمان سے گٹکے کے 58 بورے اور ٹرک ضبط کر لیا گیا ہے، ملزمان کی شناخت محمد احمد، عبداللہ، تسلیم خان، ظہور خان کے نام سے ہوئی ہے۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ جمشید کوارٹر تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  گٹکے کے کارخانے پر چھاپا، 3 ملزمان گرفتار، ایس ایچ او معطل

    یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بھی جمشید کوارٹرز میں پولیس چھاپے کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا مضرِ صحت گٹکا برآمد کیا گیا تھا، جب کہ تین ملزمان بھی گرفتار کیے گئے تھے۔

    چھاپا جمشید کوارٹرز میں قائم گٹکے کے خفیہ کارخانے پر مارا گیا تھا، کارروائی کے بعد علاقے کے ایس ایچ او کو بھی معطل کر دیا گیا تھا۔