Tag: اسلامی بانڈز

  • سکوک بانڈز کی مد میں ایک ارب ڈالر موصول

    سکوک بانڈز کی مد میں ایک ارب ڈالر موصول

    کراچی: پاکستان کو سکوک بانڈز کے ایک ارب ڈالر مل گئے ہیں جس سے زرمبادلہ کے ذخائر چودہ ارب کی سطح عبور کر گئے ہیں ۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کو سکوک بانڈز کی مد میں ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائرچودہ ارب بیس کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، پانچ سالہ سکوک بانڈز پر سرمایہ کاروں کو چھ اعشاریہ سات پانچ فیصد منافع دیا جائے گا۔

    وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کو دسمبر کے وسط میں آئی ایم ایف سے ایک ارب دس کروڑ ڈالر بھی ملنے کا امکان ہے جس کے بعد دسمبر کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ ذخائر پندرہ ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتے ہیں۔

  • پاکستانی سکوک بانڈز کو سی اے اے ون کا درجہ مل گیا

    پاکستانی سکوک بانڈز کو سی اے اے ون کا درجہ مل گیا

    اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے سکوک بانڈز کو سی اے اے ون کا درجہ دیا ہے،تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹینگ ایجنسی موڈیز کے مطابق پاکستان کے معیشت کا آوٹ لُک مستحکم ہے اور اس کے باعث اسلامی بانڈز کو بھی سی اے اے ون کی ریٹنگ دی گئی ہے۔

    موڈیز کے مطابق پاکستان کی جانب سے اسلامک بانڈز کا اجراء اسلامی سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے ۔

    پاکستانی معیشت میں استحکام کی وجہ مالیاتی خسارے میں کمی اور زرمبادلہ ذخائر کی پوزیشن میں بہتری ہے۔ موڈیز کے مطابق ایک سال میں زر مبادلہ ذخائر بہتر ہوگئے۔

  • پاکستان 1ارب ڈالرکے اسلامی بانڈزجاری کرے گا

    پاکستان 1ارب ڈالرکے اسلامی بانڈزجاری کرے گا

    اسلام آباد: پاکستان 1ارب ڈالر کے اسلامی بانڈز جاری کرے گا تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جائے گا،۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اسلامی بانڈز کا اجراءرواں سال ستمبر میں متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے 2ارب ڈالر کے یورو بانڈز عالمی مارکیٹ میں فروخت کئے تھے،اس کامیاب تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلامی بانڈز کے اجراءپر غور کیا جا رہا ہے ۔

    ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسلامی بانڈز کے اجراءکا مقصد ایسے افراد اور اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو سود سے پاک سرمایہ کاری کرنے کے خواہش مند ہیں۔