Tag: اسلامی بینکنگ

  • اسلامی بینکنگ کے نام پر عوام سے زیادہ منافع لیے جانے کا انکشاف

    اسلامی بینکنگ کے نام پر عوام سے زیادہ منافع لیے جانے کا انکشاف

    اسلام آباد : اسلامی بینکنگ کے نام پر عوام سے زیادہ منافع لیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ، اسلامی بینکاری میں قرض لینے پر 25 سے 30 فیصدشرح سود لیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سلیم مانڈوی والاکی زیرصدارت سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا ، جس میں چیئرمین خزانہ کمیٹی نے انکشاف کیا کہ اسلامی بینکنگ کے نام پر عوام سے زیادہ منافع لیا جا رہا ہے۔

    چیئرمین کمیٹی نے بتایا کہ اسلامی بینکاری میں قرض لینے پر پچیس سے تیس فیصد شرح سود ، جبکہ کنونشنل بینکاری میں بیس فیصد شرح سود پر کام ہو رہا ہے۔

    سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ میرے پاس متعدد کیسز آئے جن میں اسلامی بینکاری میں شرح سود زیادہ لینے کی شکایت کی گئی ہیں، اسلامک بینکاری سے عام عوام کو فائدہ نہیں بلکہ اسلامک بینکوں کو مالی فائدہ مل رہا ہے۔

    ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت کا اسلامک بینکوں کی جانب سے منافع لیے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بینکنگ شعبے میں روایتی بینکنگ پچھتر فیصد اور اسلامی بینکاری پچیس فیصد ہے۔

  • اسلامی بینکاری کے اثاثوں میں کھربوں روپے اضافہ

    اسلامی بینکاری کے اثاثوں میں کھربوں روپے اضافہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اسلامی بینکاری کے اثاثوں میں سنہ 2021 سے اب تک 1.3 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوچکا ہے، اسلامک بینکنگ کے اثاثوں میں اضافہ نجی و سرکاری شعبوں کی سرمایہ کاری کی وجہ سے ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اسلامی بینکاری کے اثاثوں میں سنہ 2021 سے اب تک 1.3 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوگیا، اسلامک بینکنگ اثاثے 2021 میں 5 ہزار 577 ارب روپے پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سنہ 2020 میں یہ اثاثے 13 سو 8 ارب روپے پر تھے، ڈپازٹ 822 ارب روپے بڑھ کر 4 ہزار 211 ارب پر پہنچ گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ اسلامک بینکنگ کے اثاثوں میں سنہ 2021 کے دوران 30.6 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ڈپازٹس میں 24.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق اسلامک بینکنگ کے اثاثوں میں اضافہ نجی و سرکاری شعبوں کی سرمایہ کاری کی وجہ سے ہوا۔

  • پاکستان کی تاریخ میں بینکنگ سسٹم پر سب سے بڑا سائبر حملہ، لاکھوں ڈالر نکال لیے گئے

    پاکستان کی تاریخ میں بینکنگ سسٹم پر سب سے بڑا سائبر حملہ، لاکھوں ڈالر نکال لیے گئے

    کراچی: پاکستان کی تاریخ میں بینکنگ سسٹم پر سب سے بڑا سائبر حملہ ہوا ہے، بینک اسلامی پر ہونے والا سائبر حملہ ملک کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بینکاری نظام پر ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ ہوا ہے، جس میں بینک کے کریڈٹ، اے ٹی ایم کارڈز سے لاکھوں ڈالر نکال لیے گئے۔

    [bs-quote quote=”اسٹیٹ بینک نے سمندر پار ٹرانزیکشنز کے لیے عارضی پابندیاں عائد کر دی ہیں” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ذرائع بینکنگ نے کہا ہے کہ اس سائبر حملے کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کہا جا رہا ہے، اسٹیٹ بینک نے سمندر پار ٹرانزیکشنز کے لیے عارضی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ ملک میں تمام پے منٹ کارڈز کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے انتظامات کریں، اور کارڈز کے استعمال خاص طور پر بیرون ملک لین دین کی ریئل ٹائم نگرانی کی جائے۔


    یہ بھی پڑھیں:  عام انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم پر کوئی سائبر حملہ نہیں ہوا، نادرا رپورٹ میں دعویٰ


    نجی بینک کے پے منٹ کارڈز کی سیکورٹی کی خلاف ورزی کا معاملہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، اسٹیٹ بینک نے متعلقہ بینک کو خامی کی نشان دہی کی ہدایت کر دی۔

    ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق متاثرہ بینک کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ اپنے صارفین کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کرے۔

    سائبر حملے سے متعلق بینک اسلامی کا وضاحتی بیان

    بینک اسلامی نے اپنا وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیبٹ کارڈ کی انٹرنیشنل پیمنٹ پر غیر معمولی ادائیگی نوٹ کی، خلاف معمول ٹرانزیکشنز پر انٹرنیشنل پیمنٹ سسٹم منجمد کر دیا، غیر معمولی ٹرانزیکشنز کے دوران 26 لاکھ روپے نکالے گئے۔

    بینک اسلامی کے مطابق احتیاطی طور پر اے ٹی ایم سمیت تمام ٹرانزیکشنز فوری روک دیں، غیر معمولی ٹرانزیکشنز 27 اکتوبر کو نوٹ کی گئیں، اے ٹی ایم سے کیش نکالنے کی سہولت اسی روز بحال کر دی گئی تھی، بینک کی دیگر سروسز کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔