Tag: اسلامی ممالک کی تنظیم

  • ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ امن منصوبہ،  او آئی سی کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا

    ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ امن منصوبہ، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا

    جدہ : مشرق وسطیٰ کیلئے ٹرمپ کے امن منصوبے پر اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا، تنظیم مشرق وسطیٰ پرامریکی صدرکی تجاویزپرموقف پیش کرےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ، فلسطینی اتھارٹی اور حماس پہلے ہی مسترد کر چکی ہیں جبکہ عرب لیگ نے بھی فلسطینیوں کے فیصلے کی مکمل تائید کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ کیلئےامریکی صدر کی تجاویز پر غور کیلئےاسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا، اجلاس میں اسلامی ممالک کی تنظیم مشرق وسطیٰ کےحوالے سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے پر اپنا مؤقف پیش کرےگی۔

    امریکی صدر کے منصوبےکو فلسطینی اتھارٹی اور حماس نے پہلے ہی روز مسترد کردیاتھا، جبکہ عرب لیگ نےہفتہ کو ہونے والے اجلاس میں ٹرمپ کےمشرق وسطیٰ میں امن منصوبے کو مستردکرتے ہوئے فلسطینیوں کےفیصلےکی مکمل تائید کی۔

    قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہاگیاہے کہ یہ منصوبہ فلسطینیوں کی خواہشات پر پورا نہیں اترتا اور عرب لیگ اس منصوبے پر عملدرآمد میں امریکہ کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی۔

    مزید پڑھیں :  مقبوضہ یروشلم اسرائیل، مشرقی فلسطین کا دارالحکومت قرار، امریکی صدر کا اعلان

    یاد رہے فلسطینی صدرمحمودعباس نےامریکااوراسرا ئیل سےسیکیورٹی سمیت ہرطرح کےتعلقات ختم کرنےکااعلان کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں یہ بات ریکارڈ کرانا نہیں چاہتے کہ انھوں نے بیت المقدس کو بیچ دیا۔

    واضح رہے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی واشنگٹن میں موجودگی میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردیتے ہوئے فلسطیی علاقوں میں یہودی آبادکاری کو مستقل کرنے کی تجویزکے ساتھ اسے فلسطینیوں کیلئےآخری موقع بھی قراردیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر: وزیر خارجہ کا اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی سے رابطہ

    مقبوضہ کشمیر: وزیر خارجہ کا اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی سے رابطہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ تشویش ناک صورت حال پر اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی سے رابطہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویش ناک صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے مسلمان او آئی سی پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو عید اور جمعے کی نمازیں بھی ادا کرنے نہیں دی گئیں، مقبوضہ وادی میں حقایق مخفی رکھنے کے لیے ذرایع مواصلات پر پابندی ہے۔

    تازہ ترین خبریں پڑھیں:  بھارت کے خلاف حکومت اور فوج تیار ہے، شاہ محمود قریشی

    دریں اثنا، او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے مقبوضہ وادی کی صورت حال پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ ساری صورت حال پر وہ گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    دونوں رہنماؤں نے اس سلسلے میں مشاورت جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا۔

    دوسری طرف آج وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران پڑوسی ملک بھارت کو واضح تنبیہہ کی کہ اس کے خلاف حکومت، فوج اور عوام تیار ہیں۔

    انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں لاگو بھارتی قوانین کو ڈریکولائی قوانین قرار دیا، کہا کہ ہر کشمیری کے دروازے پر ایک بھارتی فوجی کھڑا ہے، جب کہ دنیا بھارت کو خطے میں امن کو داؤ پر لگاتے ہوئے دیکھ رہی ہے۔