Tag: اسلام آباد

  • پاک فوج نے اسلام آباد میں ڈی چوک جانے والے راستوں پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

    پاک فوج نے اسلام آباد میں ڈی چوک جانے والے راستوں پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

    اسلام آباد : پاک فوج نے اسلام آباد میں ڈی چوک جانے والے راستوں پر ذمہ داریاں سنبھال لیں، فوج کسی بھی طرح کی شرپسندی سےآہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کیلئے پاک فوج کے مزید جوان تعینات کر دیے گئے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ فوج نے اسلام آباد میں ڈی چوک جانےوالے راستوں پرذمہ داریاں سنبھال لیں ساتھ ہی شاہراہ سرینگر کی سیکیورٹی بھی سنبھال لی ہے۔

    قانون کی عملداری کیلئے پاک فوج مقامی انتظامیہ کے ساتھ ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہے، فوج اسلام آباد میں کسی بھی طرح کی شرپسندی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

    پاک فوج کے دستے نے 26 نمبر چونگی کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے ، رینجرز، ایف سی اوراسلام آباد پولیس بھی 26 نمبر چونگی پر تعینات ہے۔

    اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نےفوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ بھی جاری کیا تھا، مراسلے کے مطابق فوج کو صورتحال کشیدہ ہونے پر کارروائی کے تمام اختیارات حاصل ہوں گے اور مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کےساتھ مل کر کارروائی کرے گا۔

    مراسلے میں کہا گیا تھا کہ فوج کو شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی اور تحویل میں لینے کے اختیارات ہوں گے جبکہ مظاہرین کیخلاف لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے استعمال کی بھی اجازت ہو گی تاہم طاقت کا کم سے کم استعمال کیا جائے گا۔

  • اسلام آباد میں پاک فوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ  جاری

    اسلام آباد میں پاک فوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں پاک فوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری کردیا گیا،صورتحال کشیدہ ہونے پر فوج کو کارروائی کےتمام اختیارات حاصل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک فوج نے سیکیورٹی سنبھالنے کے بعد گشت شروع کردیا۔

    ضلعی انتظامیہ نےفوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ بھی جاری کردیا، مراسلے میں کیا گیا کہ فوج کو صورتحال کشیدہ ہونےپرکارروائی کےتمام اختیارات حاصل ہوں گے۔

    مراسلے میں کہنا تھا کہ مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کےساتھ مل کر کارروائی کرے گا اور فوج کو شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی اور تحویل میں لینے کے اختیارات ہوں گے۔

    مراسلے میں مزید کہا گیا کہ مظاہرین کیخلاف لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے استعمال کی بھی اجازت ہو گی تاہم طاقت کا کم سے کم استعمال کیا جائے گا۔

    مراسلے کے مطابق شرپسندوں یا خطرات کی اطلاع پر کارروائی کی جائے گی، فوج پولیس کی عدم موجودگی میں ملوث افراد کو تحویل میں لے سکتی ہے۔

    وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق فوج ایس سی او سمٹ کے دوران سترہ اکتوبر تک تعینات رہےگی، فوج کی تعیناتی آرٹیکل دوسوپینتالیس کےتحت کی گئی۔

    خیال رہے پاک فوج کے دستوں کی اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہوچکا اور دستے کل رات سے اسلام آباد میں سیکیورٹی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

  • موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی

    موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔

    موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے دفعہ 144 نافذ ہے ساتھ ہی راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی تاحکم ثانی معطل کردی گئی ہے جبکہ شہر بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال، وفاقی حکومت کی تیاری مکمل ، اسلام آباد سیل

    سی پی او نے بتایا کہ امن میں خلل ڈالنے والوں کیساتھ نمٹنے کے لیے پولیس کے دستے تعینات ہے ، سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے شرپسندوں کی شناخت کی جائے گی اور امن میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔

    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہدایت پر آج ڈی چوک پر احتجاج کیا جائے گا، مظاہرین کو روکنے کے لیے جڑواں شہروں کی انتظامیہ متحرک ہے جبکہ سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

    خیال رہے وزارت داخلہ کی جانب سے تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی اور خبردار کیا گیا تھا کہ کوئی ہیڈ آف اسٹیٹ پاکستان میں ہو تو احتجاج نہیں ہونا چاہیے، سیکیورٹی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جو ہاتھ چڑھے گا نرمی کی توقع نہ رکھے۔

  • اسلام آباد: گرفتار احتجاجی مظاہرین میں سے 60 کا تعلق افغانستان سے ہونیکا انکشاف

    اسلام آباد: گرفتار احتجاجی مظاہرین میں سے 60 کا تعلق افغانستان سے ہونیکا انکشاف

    اسلام آباد میں احتجاج کی غرض سے آنے والے 412 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جنھیں گرفتار کیا گیا ان میں سے 60 لوگوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مظاہرین کو بہارہ کہو، ترنول اور سنگجانی سے گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار مظاہرین میں سے 60 افراد کا تعلق افغانستان سے ہے، مظاہرین سے کیل لگے ڈنڈے، غلیل اور کنچے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دارالحکومت میں تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کے پیش نظر آج رات سے ریڈ زون میں رینجرز کو تعینات کردیا جائےگا۔

    دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال دیے جانے پر وارننگ جاری کی ہے۔

    آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ملائیشین وزیراعظم پاکستان میں موجود ہیں جبکہ سعودی عرب کا وفد بھی پاکستان آ رہا ہے، وفاقی دارالحکومت میں اہمیت نوعیت کی بین الاقوامی تقاریب ہو رہی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ایک مملکت کا سربراہ موجود ہے اور پی ٹی آئی دھاوا بولنے کا سوچ رہی ہے، سیاست کریں مگر یہ طریقہ درست نہیں ہے۔کسی کو دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ جلسے کرنے کی جگہ مختص ہے، پی ٹی آئی کو پہلے بھی جلسے کی اجازت دی گئی تھی، احتجاج حق ہے لیکن اس قیمت پر نہ کریں کہ ملک کی بدنامی ہو۔

    علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا عوام کا آئینی حق ہے، تشدد نہیں ہونا چاہیے، احتجاج ملتوی کرنے سے متعلق کسی مشاورت کاعلم نہیں ہے۔

    سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ کہنا کہ احتجاج کروگے تو ماریں گے اور زبان کھینچ لیں گے یہ آمرانہ طرزعمل ہے، پرامن احتجاج کرینگے ایسا کچھ نہیں ہوگا جو خلاف قانون ہو۔

  • اسلام آباد میں ریڈزون کو اچانک سیل کردیا گیا

    اسلام آباد میں ریڈزون کو اچانک سیل کردیا گیا

    اسلام آباد: عوام کو پیشگی اطلاع کے بغیر دارلحکومت میں ریڈزون کو اچانک سیل کردیا گیا، مارگلہ روڈ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

    ریڈزون جانے والے تمام گیٹ بند کردیے گئے ہیں، صرف مارگلہ روڈ کو کھلا رکھا گیا ہے، عوام کو پیشگی اطلاع کے بغیر یوں اچانک ریڈ زون سیل کرنے سے مارگلہ روڈ شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے، اور گاڑیوں کی طویل قطاریں نظر آرہی ہیں۔

    مزید یہ اسلام آباد میں ٹریفک پولیس نے مارگلہ روڈ پر لمبی ڈائیورشنز لگا دی ہیں، ایسی صورتحال میں عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    اس سے قبل اسلام آباد پولیس کے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے بھی کنٹرینرز سے ریڈ زون کو سیل کیا تھا جس پر کافی اخراجات آئے تھے۔

    گزشتہ دنوں ہونے والا پی ٹی آئی کا جلسہ پولیس کو 5 کروڑ 92 لاکھ 45 ہزار روپے میں پڑا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ اخراجات کنٹینرز اور پولیس کےکھانے کی مد میں کیے گئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 20 اگست کواسلام آباد میں 150 کنٹینر پہنچائے گئے تھے، 150 کنٹینرز کا رینٹ 3 کروڑ 70 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گیا تھا۔

    یکم ستمبر کو اسلام آباد میں مزید 100 کنٹینر رکھے گئے اور 100 کنٹینرز کا رینٹ 1 کروڑ 17 لاکھ تک پہنچ گیا تھا۔

    ذرائع نے مزید بتایا تھا کہ 7 ستمبرکی رات 205 مزید کنٹینراسلام آباد میں رکھے گئے تھے، 205 کنٹینرز کا رینٹ 79 لاکھ 95 ہزار تک آیا تھا، پی ٹی آئی جلسہ ختم ہونےکے باوجود بھی کنٹینرز مکمل طور پر اٹھائے نہیں گئے تھے۔

    اس کے علاوہ تحریک انصاف کے جلسے میں اسلام آباد پولیس کے جوانوں کو 2 مرتبہ کھانا فراہم کیا گیا، دومرتبہ کھانے کی مد میں 25 لاکھ روپے ادا کیے گئے تھے۔

  • کل اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی

    کل اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ کل اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، یہ جلسہ پرامن ہوگا۔

    سنگجانی جلسہ گاہ میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمیں این او سی دیا، ہم قانون اور آئین کے مطابق اپنا حق استعمال کررہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ یہ جلسہ پرامن ہوگا، لانگ مارچ ہوگا نہ دھرنا ہوگا، جلسہ مہنگائی، لاقانونیت کیخلاف، ملک اور عدلیہ کی آزادی کیلئے ہوگا، جلسے سے پہلے جلسہ شروع ہوچکا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تمام اتحادی ہمارے ساتھ اس جلسےمیں شریک ہوں گے، جلسےکی وجہ سے میں اڈیالہ جیل نہیں جاسکا، پیر کو بانی پی ٹی آئی سے ملوں گا۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انتظامیہ سے درخواست ہے جب این او سی ہے تو راستے میں رکاوٹ نہ ڈالیں، ہمارے 2 کارکنان کو پکڑا گیا ہے، پولیس سے درخواست ہے یہ جلسہ پرامن ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کل 2 بجے جلسہ ہوگا اور ہماری کوشش ہوگی کہ وقت پر جلسہ ختم کیا جائے، مختص وقت سے اگر 1 یا 2 گھنٹےزیادہ بھی ہوجائے تو انتظامیہ کو تعاون کرنا چاہیے۔

  • اسلام آباد : پھلوں کی ریڑھی لگانے والی خاتون کا شیرخوار بچہ بازیاب

    اسلام آباد : پھلوں کی ریڑھی لگانے والی خاتون کا شیرخوار بچہ بازیاب

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں پھل فروش خاتون کے شیرخوار بچے کو بازیاب کراکر ایک عورت سمیت 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پھلوں کی ریڑھی لگانے والی خاتون کے شیرخوار بچے کو بازیاب کرالیا گیا۔

    پولیس نے اغواء میں ملوث ایک خاتون سمیت دوملزمان کو بھی گرفتار کرلیا، خاتون ایف سکس میں پھلوں کی ریڑھی لگاتی ہے اور اس کے ساتھ سات ماہ کا بیٹا بھی ہوتا ہے۔

    اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس میں 31 اگست کو گاڑی میں سوار ملزمان نے خاتون کا بچہ اغواء کیا تھا۔

    آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وقوعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے بچے کی فوری بازیابی کے احکامات دیئے۔

    ڈی آئی جی ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر کی زیرنگرانی آر ڈی یو کی دس ٹیموں نے تمام تروسائل استعمال کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کرایا۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی اور بچہ قانونی کارروائی کے بعد والدہ کے حوالے کردیا۔

    ڈی آئی جی ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر، ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہزیب نے بچے کی والدہ سے ملاقات کی، بچے کی والدہ نے اسلام آباد پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

    ایس ایس پی آپریشن ارسلان شاہ زیب کا کہنا تھا کہ پولیس نے چار روز کے اندر اندر بچے کو برما ٹاؤن سے برآمد کیا، جو ایک قابل تحسین اقدام ہے۔

  • اسلام آباد: برساتی پانی میں ڈوب کر 3 بھائی بہن جاں بحق

    اسلام آباد: برساتی پانی میں ڈوب کر 3 بھائی بہن جاں بحق

    اسلام آباد: برساتی پانی میں ڈوب کر3بھائی بہن جاں بحق ہوگئے، حکام نے کہا پانی گہرا ہونے کی وجہ سے تینوں بچوں کی موت واقع ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں انتظامیہ کی نااہلی تین جانیں لے گئی، ترنول میں برساتی پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے ترنول کے علاقے میں بارشوں کا پانی کھڑا تھا، جہاں ایک بچہ پانی میں گرا، اسے بچانےکےلئے دو بہنوں نے بھی چھلانگ لگالی، بھائی کو بچانے کےلیے پانی میں کودنے والی دونوں بہنیں بھی ڈوب گئیں۔

    ریسکیو حکام نے کہا کہ پانی گہرا ہونے کی وجہ سے تینوں بچوں کی موت واقع ہوئی تاہم مرنے والوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں لڑکی برساتی نالے میں گر کر جاں بحق ہوگئی تھی ، لڑکی پانی کے تیز بہاؤ کی نذر ہوئی۔

  • اسلام آباد میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    اسلام آباد میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، اس سلسلے میں آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیلامی میں غیر شفافیت سے قومی خزانے کو 37 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

    سرکاری آڈٹ رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے نے 29 کمرشل پلاٹ نیلامی کے لیے آفر کیے تھے، جس میں 23 پلاٹوں کے لیے 37 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد بڈ پرائس قبول کی گئی، جب کہ بولیاں موصول نہ ہونے سے 5 کمرشل پلاٹوں کی نیلامی مؤخر کی گئی، اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث ایک پلاٹ کی نیلامی روک دی گئی۔

    آڈٹ دستاویز کے مطابق ان پلاٹوں کا بیک اپ ریکارڈ اور نیلامی کی قیمت کا ریکارڈ ہی دستیاب نہیں ہے، زمین کی قیمتوں کا مارکیٹ ٹرینڈ ریزرو پرائس کے تخمینہ کا ریکارڈ بھی نہیں ہے، جب کہ مؤخر کیے جانے والے 5 پلاٹوں کا ریکارڈ فائلوں سے غائب ہے، اور سی ڈی اے فائلوں میں قانونی پیچیدگیوں کے باعث روکے گئے پلاٹ کا ریکارڈ بھی نہیں ہے۔

    آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ خواہش مند بولی دہندگان سے لیے جانے والے پے آرڈرز بینک میں جمع نہیں کرائے گئے، اور بینکوں سے پے آرڈرز کی تصدیق نہیں کرائی گئی، اس لیے ان پے آرڈرز کے جعلی ہونے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

    حکام کے مطابق سی ڈی اے میں ناقص مالی کنٹرول سے اربوں روپے کی بے ضابطگی ہوئی ہے، سی ڈی اے کی جانب سے اعتراضات کا جواب بھی نہیں دیا گیا ہے، آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ کیس رپورٹ

    پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ کیس رپورٹ

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے، مریض آزاد کشمیر کا رہائشی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے، ایم پاکس کے مشتبہ مریض کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

     ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ مریض کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، وہ آج صبح سعودی عرب کے شہر جدہ سے پاکستان آیا ہے، اسکریننگ کے دوران مشتبہ مریض کے سینے پر نشانات پائے گئے ہیں۔

    ذرائر نے بتایا کہ مشتبہ مریض میں ایک ہفتے سے علامات ہیں، نمونے این آئی ایچ بھجوادیے گئے ہیں جبکہ متاثرہ شخص کو پمز اسپتال میں قائم خصوصی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں منکی پاکس کے 12 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پہلا کیس پشاور میں رپورٹ ہوا، مردان میں بھی منکی پاکس کا کیس سامنے آیا، منکی پاس کے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 4،4 جبکہ اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔