Tag: اسلام آباد

  • اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والے   9 غیر ملکی باشندے گرفتار

    اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والے 9 غیر ملکی باشندے گرفتار

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کرکے ملزم کو چھڑوانے والے نو غیرملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث نو غیرملکی باشندوں گرفتارکرلیا گیا، ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ تھانہ شالیمار کی حدود میں پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکا، جس پر کار سوار کے دس سے پندرہ ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں پرحملہ کردیا۔

    حملے کی ویڈیووائرل ہونے کے بعد پولیس نے نو نائیجیرین باشندوں ک وکارسرکارمیں مداخلت سمیت چار دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

    ترجمان پولیس نے بتایا کہ ویڈیو اسلام آباد کے صدر زون کی ہے، واقع تقریبا ایک ہفتہ پرانا ہے، لڑنے والے غیر ملکی نائجیرین ہیں، جو ڈرگ اسمگلر ہیں۔

  • اسلام آباد:  2 سالہ معصوم بچے کے سامنے ماں باپ کو قتل کردیا گیا

    اسلام آباد: 2 سالہ معصوم بچے کے سامنے ماں باپ کو قتل کردیا گیا

    اسلام آباد : 2 سالہ معصوم بچے کے سامنے ماں باپ کوقتل کردیا گیا ، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سیکٹر آئی الیون میٹرو کیش اینڈ کیری کے قریب دن دیہاڑے فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے

    میاں بیوی کے ساتھ 2 سالہ معصوم بچہ بھی تھا، جو فائرنگ سے محفوظ رہا تاہم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سبزی منڈی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • اسلام آباد کے چاروں سرکاری اسپتال ایم آر آئی کی سہولت سے محروم

    اسلام آباد کے چاروں سرکاری اسپتال ایم آر آئی کی سہولت سے محروم

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 24 لاکھ آبادی مفت ایم آر آئی ٹیسٹ کی سہولت سے محروم ہو گئی ہے، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شہر کے کسی سرکاری اسپتال میں ایم آر آئی کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، بلوچستان کا کوئی دورہ افتادہ قصبہ بنا نظر آنے لگا ہے، شہر کے کسی سرکاری اسپتال میں ایم آر آئی کی سہولت دستیاب نہیں، اسلام آباد کے چاروں سرکاری اسپتال ایم آر آئی کی سہولت سے محروم ہیں۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے پمز، این آئی آر ایم اسپتال میں ایم آر آئی موجود تھی، تاہم پمز اسپتال کی مشین 2021 سے خراب پڑی ہوئی ہے، پمز انتظامیہ نے ستمبر 2020 میں ایم آر آئی مشین خریداری کے لیے آرڈر دیا تھا، پمز ذرائع کے مطابق ایل سی اپریل 2021 میں کھولی گئی، تاہم کرونا وبا کے باعث کمپنی نے ایم آر آئی ڈلیوری میں تاخیر کی۔

    دوسری طرف این آئی آر ایم کی ایم آر آئی 3 ماہ قبل خراب ہوئی ہے، قومی ادارہ بحالی معذوراں میں ایم آر آئی 1996 میں نصب ہوئی تھی، جو اب اپنی عمر پوری کر چکی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ادارے کے لیے ایم آر آئی مشین خریدی جا رہی ہے، اور متعلقہ فرم کو سپلائی آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    ادھر پولی کلینک اسپتال کے لیے بھی ایم آر آئی میشن کی خریداری کا عمل جاری ہے، اسے جاپانی امداد سے خریدا جا رہا ہے۔

  • اسلام آباد میں یونیورسٹی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ ، مقدمہ درج

    اسلام آباد میں یونیورسٹی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ ، مقدمہ درج

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں یونیورسٹی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور لڑکی کو ویڈیو بنا کر6ماہ تک بلیک میل کیا جاتا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں یونیورسٹی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا، تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نےمقدمہ درج کر لیا ہے۔

    ملزمان میں عدنان، بلال زمان، ولید اورشیخ عدیل شامل ہیں ، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ لڑکی کوویڈیو بنا کر6ماہ تک بلیک میل کیا جاتا رہا اور لڑکی سےطلائی زیورات اور کیش بھی لیا گیا۔

    یاد رہے چند روز قبل وفاقی دارلحکومت میں تھانہ سنبل کےعلاقے سے 8 سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے بتایا تھا کہ بچی کی لاش نسوارچوک کےقریب گلی سے ملی ،بچی گزشتہ روزگھرسےمدرسے جانے کیلئےنکلی گھر واپس نہیں آئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بچی ایک روزقبل چنیوٹ سے اپنی نانی کےگھر سے آئی تھی، تاہم 8سالہ بچی کے قتل کی تحقیقات میں 80 افراد کو شامل تفتیش کرلیا ہے، تھانہ سنبل پولیس نے 5 مشکوک افراد کو تفتیش کیلئےتھانے منتقل کیا۔

  • اسلام آباد میں  8 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل

    اسلام آباد میں 8 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 8 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس کو تاحال 8 سالہ فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نہ مل سکی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں تھانہ سنبل کےعلاقے سے 8 سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے بتایا کہ بچی کی لاش نسوارچوک کےقریب گلی سے ملی ،بچی گزشتہ روزگھرسےمدرسے جانے کیلئےنکلی گھر واپس نہیں آئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بچی ایک روزقبل چنیوٹ سے اپنی نانی کےگھر سے آئی تھی، بچی کی لاش کا پمز میں پوسٹ مارٹم جاری ہے۔

    پولیس نے 8سالہ بچی فاطمہ کے قتل کی تحقیقات میں 80 افراد کو شامل تفتیش کرلیا ہے، تھانہ سنبل پولیس نے 5 مشکوک افراد کو تفتیش کیلئےتھانے منتقل کیا۔

    اسلام آباد پولیس کو تاحال 8 سالہ فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نہ مل سکی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کوزیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

    اسلام آباد پولیس نے جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ بھی شروع کر دی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مشکوک افرادکےڈی این اےٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کی والدہ ایک دو روز میں پولیس کو اپنے شکوک سے آگاہ کرے گی۔

  • اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    اسلام آباد: نوشہ خانہ کیس میں چیئرمیں پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد  وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، تمام افسران کو اپنے علاقوں میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام علاقوں میں چیکنگ بڑھادی گئی ہے، شہر میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، شہری کسی بھی سرگرمی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔

    دوسری جانب راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے ممکنہ احتجاج کی صورت میں پولیس کو خصوصی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سیکیورٹی کو الرٹ کردیاگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی اہم شاہراؤں پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی، پولیس کے اعلٰی افسران کی ماتحت افسران کو صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آناد منتقل کیا جائے گا یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ممکنہ طور پر اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

  • اسلام آباد، گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گر گئی، 12 افراد جاں بحق

    اسلام آباد، گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گر گئی، 12 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرنے سے 12 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے دوران پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب ایک نہایت افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے، دیوار گرنے کے باعث بارہ مزدور دب کر جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی ٹیموں نے مشین کی مدد سے بارہ افراد کی لاشیں نکال لی ہیں، ملبے تلے مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے گرنے والی دیوار تقریباً سو فٹ لمبی اور گیارہ فٹ اونچی تھی، پل کی تعمیر کے لیے موجود مزدوروں نے دیوار کی آڑ میں ٹینٹ لگا رکھا تھا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے 4 مزدوروں کو زندہ نکال لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تھانہ کہنہ کے علاقے محمدی ٹاؤن میں بھی دیوار گرنے کا ایک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 11 سال کی ایک لڑکی جاں بحق ہو گئی ہے۔

  • اسلام آباد سے اسکردو جانے والی کار خوفناک حادثے کا شکار

    اسلام آباد سے اسکردو جانے والی کار خوفناک حادثے کا شکار

    اسکردو: اسلام آباد سے اسکردو جانے والی کار خوفناک حادثے کا شکار  ہوگئی جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد سے اسکردو جانے والی کار خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نیتجے میں 2 افراد کی جان چلی گئی جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جاں  بحق ہونے والوں میں خاتون اور مرد شامل ہیں جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ حادثہ دوبیر جیجال کی حدود میں پیش آیا،لاشیں اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق افراد کی لاشوں کو آبائی گاؤں روانگی کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

  • اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 170 کلو میٹر زیر زمین تھی، اور زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

  • سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو سے زائد آئس برآمد

    سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو سے زائد آئس برآمد

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ائیر پورٹ پو کارروائی کرتے ہوئے سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو سے زائد آئس برآمد کرلی۔

    اے این ایف کی منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، کارروائی میں بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی ہے جبکہ  6 ملزمان کو بھی  گرفتار کرلیا گیا۔

    اے این ایف ترجمان کے مطابق فیض آباد اسلام آباد میں ملزم سے 140 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی، ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کے قریب گاڑی سے 14 کلو افیون 15 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ ملتان ایئرپورٹ پرکارروائی کے دوران ملزم سے 1 کلو سے زائد منشیات پکڑی گئی ہے، جیوانی سےکراچی منشیات اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی، مسافر بس سے کراچی اور گوادر کے رہائشی ملزمان سے 4 کلو سے زائد ویڈ برآمد ہوئی ہے۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ کراچی کے جناح  انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران سری لنکابھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو سے زائد آئس برآمد کی گئی۔

    اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ باڑہ خیبر کے غیر آباد علاقے سے پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپائی گئی 3 کلو زائد آئس برآمد ہوئی جبکہ ملزم نے باچا خان ائیرپورٹ پر مسافر کے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔

    ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ شارجہ جانیوالے ملزم کے پیٹ سے 3 عدد چرس بھرے کیپسولز برآمد کرلی ان تمام ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات  درج کیے گئے ہیں جبکہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔