Tag: اسلام آباد
-
رینٹل کیس:سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
احتساب عدالت میں مقدمے کی سماعت کے موقع پر سابق وزیراعظم اور دیگر افراد موجود تھے، احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم اور دیگر کو فرد جرم پڑھ کر سنائی، جس پر سابق وزیراعظم اور دیگر نے جرم کی صحت سے انکار کیا۔
جس کے بعد عدالت نے مقدمے کی کارروائی چار فروری تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کرلیا، مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔ وہ کرپشن میں ملوث نہیں ہیں۔
راجہ پرویز اشرف کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سابق وزیراعظم بہت جلد ان الزامات سے بری ہوں گے، راجہ پرویز اشرف نے کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھایا، فاروق ایچ نائیک رینٹل پاور کیس سے اقبال زیڈ احمد اور ایم این بیگ کا نام نکال دیا گیا ہے، مقدمے کی مزید سماعت چار فروری کو ہوگی۔
-
ججز نظر بندی کیس:سابق صدر مشرف کو 27جنوری کو پیش ہونے کا حکم
انسداد دہشت گردی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر مشرف کو ستائیس جنوری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا،عدالت نے سابق صدر کے ضامنوں کو بھی نوٹسز جاری کردیئے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ججز نظر بندی کیس کی سماعت کا آغاز ہوا تو یہاں بھی معاملہ پرویز مشرف کی حاضری کا تھا، عدالت نے یہ کہتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کردی کہ پرویز مشرف کو ایمبولینس میں ڈال کرلانا پڑے تو لائیں، عمر کے اس حصے میں چھوٹی موٹی بیماریاں ہوجاتی ہیں، آج کوئی عذر نہیں سنا جائے گا۔
تاہم مقررہ وقت گزر گیا، نہ ایمبولینس آئی نہ مشرف، سماعت دوبارہ شروع ہونے پرعدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ڈائریکٹر وزارت داخلہ کو وضاحت کے لئے طلب کرلیا، پراسیکیوٹر عامر ندیم کا بیان میں کہنا تھا کہ ملزم ضمانت پر ہے، عدالت میں پیش ہونا یا نہ ہونا اس کا ذاتی فعل ہے، حکومت کا کام سیکیورٹی فراہم کرنا ہے جو کردی گئی۔
عدالت نے پرویز مشرف کو اگلی پیشی پر حاضر ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ستائیس جنوری تک ملتوی کردی۔
-
ججزنظربندی کیس:مشرف کو12بجے تک پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ججز نظر بندی کیس کی سماعت جاری ہے۔ عدالت نے پرویز مشرف کو بارہ بجے تک ہر صورت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
دوران سماعت عدالت نے احکامات دیئے کہ پرویز مشرف کو ایمبولینس میں ڈال کر لانا پڑے تو لائیں، عمر کے اس حصے میں چھوٹی موٹی بیماریاں ہو جاتی ہیں، آج کی غیر حاضری پر کوئی عذر نہیں سنا جائے گا۔
اس موقع پر ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان خصوصی عدالت آئے اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ان کے مطابق تمام روٹس پر سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔
-
عدالت جب بھی بلائے گی پیش ہونگے،آصف زرداری
پیپلزپارٹی نے حکومت کی نجکاری پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ اور اس کے باہر جارحانہ رویہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں جب بھی عدالت بلائیگی وہ پیش ہونگے
اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں نجکاری کے عمل کے خلاف پارلیمنٹ اور باہر جارحانہ رویہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں آصف زرداری کے عدالت میں پیش ہونے پر پارٹی کے رہنماؤں نے خراج تحسین پیش کیا، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری پر نظر رکھنے کے لئے مانیٹرنگ کمیٹی بنائی جائیگی۔
-
مشرف کوعلاج کیلئے برطانیہ بھیجا جائیگا ،اسپتال ذرائع
سابق صدر پروپز مشرف کو علاج کیلئے برطانیہ بھیجا جائے گا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف پیر کو عدالت پیشی کی پوزیشن میں نہیں ہیں جبکہ مشرف کے صاحبزادے بلال مشرف امریکا سے اسلام آباد پہنچ گئے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف کو مزید کچھ دن اسپتال میں رکھا جائے گا، پرویزمشرف پیر کو عدالت پیشی کی پوزیشن میں نہیں، وکلا پیر کے روز پرویز مشرف کی بیماری سے متعلق عدالت کو باضابطہ طور پر آگاہ کریں گے۔
سابق صدر پرویزمشرف کی پیشی تک غداری کیس کا ٹرائل آگے نہیں بڑھ سکتا، سابق صدر پرویز مشرف کے اہلخانہ نے میڈیکل رپورٹ برطانیہ میں پاکستان ڈاکٹرز کو بھجوادی ہیں، پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹس برطانوی ڈاکٹرزسے مشاورت کیلئے بھجوائی گئیں ہیں۔
برطانوی ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد انجیو پلاسٹی کا فیصلہ کیا جائے گا، مشرف کی صحت کے حوالے سے سات رکنی میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی حالت خطرے سے باہر ہے، اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں سے امور طے ہونے پر عدالت کو سابق صدر کی صحت کے بارے میں آگاہ کرکے ان کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست کی جائے گی۔