Tag: اسلام آبادایئرپورٹ

  • اسلام آبادایئرپورٹ پر بیگ چھیننے کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کی اصل حقیقت سامنے آگئی

    اسلام آبادایئرپورٹ پر بیگ چھیننے کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کی اصل حقیقت سامنے آگئی

    اسلام آباد : اسلام آبادایئرپورٹ پر بیگ چھیننے کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کی اصل حقیقت سامنے آگئی ، اےایس ایف لیڈی اہلکار نے دوران تلاشی خاتون سے زیورات اور رقم برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والی خاتون مسافر کا مبینہ ڈکیتی کا الزام جھوٹا نکلا ، اےایس ایف لیڈی اہلکار نے دوران تلاشی خاتون سے زیورات اور رقم برآمدکرلی۔

    ایئرپورٹ منیجرکا کہنا ہے کہ بیگ چھیننے کا ڈرامہ رچانے والی خاتون زیرحراست ہے، خاتون نےاپنے کپڑوں میں زیورات،رقم چھپا رکھی تھی۔

    خاتون نے اسلام آبادایئرپورٹ کےڈیوٹی ٹرمینل منیجر کو پارکنگ میں بیگ چھیننے کی درخواست دی تھی ، مسافرخاتون نے کہا تھا نامعلوم افراد نے آنکھوں پر اسپرے کرکے چوری کی۔

    ائیر پورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے خاتون کی آنکھوں کا معائنہ کیا، ایسی کوئی چیزسامنے نہیں آئی، پولیس اور اے ایس ایف واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ایسا واقعہ سامنےنہیں آیا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈاکٹرز نے خاتون کو کلیئرقرار دے دیا ہے، خاتون مسافرپی کے 262 کے ذریعےابوظہبی سےاسلام آباد پہنچی تھی اور بیگ میں14تولے سونے کے زیورات، 2لاکھ نقد، 6800 درہم تھے۔

  • اسلام آبادایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ ملزم گرفتار

    اسلام آبادایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ ملزم گرفتار

    راولپنڈی : اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے بحرین جانے والے نعمان نامی مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم نعمان نے جسم کے ساتھ منشیات چھپا رکھی تھی، مسافر بحرین جا رہا تھا۔

    اے ایس ایف حکام نے منشیات برآمد ہونے کے بعد مسافرکو انسداد دہشت گردی فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی ‘ ہیروئن برآمد


    یاد رہے کہ رواں ماہ 11 ستمبر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر سے ہیروئن اور چرس برآمد کی تھی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم عرفان نے ہیروئن ہارمونیم میں چھپا رکھی تھی، مسافر دوحہ جا رہا تھا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر کے قبضے سے ہیروئن کے کیپسول برآمد


    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے ہیروئن کے کیپسول برآمد کیے تھے۔

    اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزم رحمت اللہ غیرملکی ایئرلائن کی پروازکیو آر 633 سے دوحہ جا رہا تھا۔