Tag: اسلام آباد آمد

  • پاکستان آمد سے قبل انگلش ٹیم ابوظبی میں

    پاکستان آمد سے قبل انگلش ٹیم ابوظبی میں

    انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان آمد سے قبل ابوظبی میں موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان آمد سے قبل انگلش ٹیم ابو ظبی میں موجود ہے جہاں انگلش اسکواڈ کے کھلاڑی ابوظبی میں گراں پری بھی دیکھنے گئے۔

    انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے، ٹیم نے ابو ظبی میں پریکٹس میچ کھیلنا ہے جہاں تین روزہ پریکٹس میچ انگلینڈ اور انگلینڈ لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا جو 23 نومبر سے 25 نومبر تک ہوگا۔

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی اسلام آباد آمد 27  نومبر کی صبح شیڈولڈ ہے جہاں پاکستان اور مہمان ٹیم کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈولڈ ہے۔

  • اسرائیل کا کوئی طیارہ پاکستان کے کسی ایئرپورٹ پر نہیں اترا، سول ایوی ایشن

    اسرائیل کا کوئی طیارہ پاکستان کے کسی ایئرپورٹ پر نہیں اترا، سول ایوی ایشن

    کراچی : سول ایوی ایشن نے مبینہ اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد آمد کی تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا اسرائیلی طیارےکی پاکستان آمدسےمتعلق افواہوں میں صداقت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی طیارے کی پاکستان میں لینڈنگ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا اسرائیل کا کوئی طیارہ پاکستان کے کسی ایئرپورٹ پرنہیں اترا، اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد سے متعلق افواہوں میں صداقت نہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز اسرائیلی اخبار ‘ہاریٹز’ کے مدیر ایوی شراف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیلی طیارے کی بذریعہ عمان پاکستان آمد کا دعویٰ کیا تھا، اسرائیلی صحافی کے مطابق مبینہ اسرائیلی طیارہ تل ابیب سے اڑا ،عمان میں پانچ منٹ رکا پھراسلام آباد پہنچا۔

    سابق وزیر داخلہ احسن اقبال میں اپنے ٹوئٹ مبینہ اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد آمد پرحکومت سے وضاحت مانگی تھی۔

    مزید پڑھیں : عمران خان نوازشریف ہے نہ کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں

    وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبروں سے متعلق احسن اقبال کے ٹوئٹ پر دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا تھا حکومت نہ مودی سےخفیہ مذاکرات کرے گی نہ اسرائیل سے ، عمران خان نوازشریف ہے نہ کابینہ میں آپ جیسےجعلی ارسطو ہیں۔آپ جعلی فکرنہ کریں ،پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

    وزیراطلاعات کی اس جوابی ٹوئٹ پراحسن اقبال نے کہا تھا کہ فواد چوہدری کا آگ بگولہ ہونا ظاہر کرتا ہے دال میں کچھ کالا ہے۔