Tag: اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ

  • اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکار  خاتون کو ہراساں کرنے پر معطل

    اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکار خاتون کو ہراساں کرنے پر معطل

    اسلام آباد : اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر خاتون کو ہراساں کرنے والے اے ایس ایف اہلکار کو معطل کردیا گیا، اہلکار نے موبائل نمبر پر دوستی کرنے کی میسج کیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکار کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا۔

    جس کے بعد خاتون کومیسج کرنے والے اے ایس ایف کے اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا، اے ایس ایف کےاسسٹنٹ سب انسپکٹر پر خاتون مسافر کو ہراساں کرنے کا الزام ہے۔

    خاتون مسافر نے الزام عائد کیا ہے کہ اے ایس ایف کے اہلکار نے موبائل نمبر پر دوستی کرنے کی میسج کیے، موبائل پر مسیج کیا کہ اس بین الاقوامی ڈیپارچر میں آپ کو دیکھا تھا مجھے اپ اچھی لگی۔

    اے ایس ایف کی جانب سے اے ایس آئی کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔

  • کسٹم عملے کی نااہلی کے باعث مسافر لندن جانے سے رہ گیا

    کسٹم عملے کی نااہلی کے باعث مسافر لندن جانے سے رہ گیا

    کراچی : اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کسٹم کے عملے نے مسافر کے سامان کی چیکنگ میں اتنی دیر لگادی کہ مسافر لندن جانے کی فلائٹ میں سوار ہی نہ ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لندن جانے والا مسافر کسٹم چیکنگ کے باعث سفر سے محروم رہ گیا، پرواز چھوٹنے کے باعث مسافر نے کسٹم عملے کے خلاف احتجاج کیا.

    برطانوی نژاد پاکستانی راجہ سرفراز قومی ایئرلائن کی پرواز 785 سے لندن جانا چاہتے تھے، کسٹم حکام نے سونے کے بریسلٹ کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔

    اس دوران مسافر نے اے ایس ایف اور کسٹم حکام کی ویڈیو بنائی، اے ایس ایف اور کسٹم حکام نے مسافر سے موبائل فون لے کر اس میں سے ویڈیو ڈیلیٹ کر دی۔

    مسافر کا مؤقف تھا کہ مجھ کو غیر ضروری چیکنگ میں الجھا کر بلاوجہ تاخیر کی گئی۔ چیکنگ میں تاخیر کے باعث پی آئی اے نے بکنگ کاؤنٹر بند کردیا جس کے باعث مسافر لندن روانہ نہ ہوسکا۔