Tag: اسلام آباد اور راولپنڈی

  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں  4 روز بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں 4 روز بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اور راولپنڈی میں 4 روز بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئے اور تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج کے بعد معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہوگئے۔

    اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہرراولپنڈی میں میں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ، جس کے بعد وفاقی اسکول و کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔

    مزید پڑھیں : جڑواں شہروں اور لاہور میں معمولات زندگی اور انٹرنیٹ سروس بحال

    حکام کا کہنا ہے کہ تین دن اداروں کی بندش سےہونیوالاتعلیمی نقصان پوراکریں گے، اسکولز احتجاج اورراستوں کی بندش کے باعث بند کئے گئے تھے۔

    گذشتہ روز شہر بھر کی تمام شاہراہوں پر موجود رکاوٹیں ہٹا دی گئی تھی اور شہر بھر میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں۔

    شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے اور شہری بغیر کسی رکاوٹ میں شہر میں آمدورفت جاری رکھ سکتے ہیں۔

  • تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم اعلان

    تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم اعلان

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں تمام تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے، ان کی بندش کے حوالے سے انتظامیہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں صورتحال کشیدہ ہے جبکہ کئی سڑکوں کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل بھی تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    ڈی سی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر 27 نومبر کو بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے دو دنوں سے جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے بند ہیں، اس سے قبل بھی ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع میں صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    پی ٹی آئی کے احتجاجی قافلوں کی شہر میں آمد کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ دو دنوں سے تعلمی ادارے بند ہیں۔

    پی ٹی آئی احتجاج: ڈی چوک کی طرف بڑھنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

  • تعلیمی اداروں میں 5 دن کی چھٹی ! طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    تعلیمی اداروں میں 5 دن کی چھٹی ! طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، 12 اکتوبر سے لے 16 اکتوبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    جڑواں شہروں کے رہائشیوں کے لیے 14 سے 16 اکتوبر تک تین تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، اگلے ہفتے اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی اداروں اور کالج کے طلباء 12 اور 13 اکتوبر (ہفتہ اور اتوار) کو ویک اینڈ سے لطف اندوز ہوں گے۔

    ویک اینڈ کے بعد حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تعطیلات کے باعث پیر، منگل اور بدھ کو بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اس طرح طلبا کو 5 چھٹیاں ملیں گی۔

    مزید پڑھیں : 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان

    واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔

    ایس سی او سمٹ کے لیے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج بھی تعینات کی گئی ہے جو 17 اکتوبر تک تعیناتی رہے گی۔

    بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر بھی ایس سی اوسمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں، وہ15 ،16 اکتوبر کو سمٹ میں شرکت کریں گے، جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

  • ہڑتال کی کال واپس: پیٹرول پمپس بند نہ کرنے کا اعلان

    ہڑتال کی کال واپس: پیٹرول پمپس بند نہ کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : پیٹرولیم ڈیلرز نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پیٹرول پمپس بند نہ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا جڑواں شہروں کے علاوہ ملک بھرمیں ہڑتال ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی کال دی لیکن اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی۔

    ترجمان پٹرولیم ڈیلرز سمیع گروپ نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کے نائب صدر قاضی خالد وفات پاگئے ہیں، جس کے باعث جڑواں شہروں میں پمپس بندنہ کرنےکافیصلہ کیا، اس کےعلاوہ ملک بھرمیں ہڑتال ہوگی۔

    دوسری جانب راولپنڈی میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معمول کےمطابق رہےگی، چند عناصرکی جانب سے ملک گیر ہڑتال کی کال دی گئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم ڈیلرایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، حکومت کےساتھ پیٹرولیم مصنوعات کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، جس میں حکومت کی جانب سےتحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال پر لاہور میں پیٹرول پمپس مالکان نے کان نہ دھرے، شہر کے تمام پیٹرول پمپس کھلے ہیں شہریوں کو روٹین کے مطابق پیٹرول فروخت کیا جارہا ہے۔

    کراچی میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی وجہ سے شہر کے بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں، جس کی وجہ سےشہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

    خیال رہے پاکستان پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی کال پرآج ملک گیرہڑتال کی جارہی ہے، ملک بھرمیں موجود تیرہ ہزار سے زائد پیٹرول پمپس آج صبح چھ بجے سے بند کردیے گئے، جس کے باعث شہری پریشان ہیں اورپیٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھررہے ہیں۔

    گزشتہ رات بھی مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پرلمبی قطاریں دیکھی گئیں۔

    واضح رہے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگائے جانے پرانتہائی اقدام اٹھایا گیا، معاملہ حل کرنے کے لیے وزارت پیٹرولیم اور پٹرولیم ڈیلرزایسوسی کے درمیان گزشتہ روز ایک مذاکراتی بیٹھک بھی لگی، جونتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی۔

    پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اگر ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو ہڑتال کئی روز تک جاری رہ سکتی ہے۔

  • جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش ، رین ایمرجنسی نافذ

    جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش ، رین ایمرجنسی نافذ

    اسلام آباد : جڑوں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے بعد راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی میں موسلادھار بارش ہوئی، جس کے بعد واسا راولپنڈی نے رین ایمرجنسی لگا دی اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

    منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے کہا کہ ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں پہنچا دی گئی، منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف فیلڈ میں نکاسی آب کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ نالہ لئی اور نشیبی علاقوں کی مانیٹرنگ کی جاری ہےاور واسا کا عملہ فیلڈ میں موجود ہے۔

    دوسری جانب چمن کوژک ٹاپ، خواجہ عمران، دوبندی، قلعہ عبداللہ میں بھی بادل برسے جبکہ پشاور اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

    بٹگرام میں بھی خوب بارش ہوئی جبکہ لکی مروت اور گردونواح میں بادل جم کر برسے، بادل برسنے کیساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہوا نے سردی میں اضافہ کردیا ہے۔

  • لاہورہائیکورٹ: اسلام آباد اور راولپنڈی سے فوری کنٹینر ہٹانے کا حکم

    لاہورہائیکورٹ: اسلام آباد اور راولپنڈی سے فوری کنٹینر ہٹانے کا حکم

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نےاسلام آباداور راولپنڈی کے راستوں سے کنٹینرز فوری طور پر ہٹانے کاحکم دے دیا۔

    راولپنڈی بینچ نے اس سے پہلے بھی پنجاب پولیس کو کنٹنیرز ہٹا نے کا حکم جا ری کیا تھا، آج ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی نے ایک بار پھراسی نوعیت کا حکم جا ری کیا۔

    جسٹس طارق عباسی نے فیصلے میں کہا کہ مرکزی سڑکوں پر موجود کنٹنیرز فوری طور پر ہٹائےجائیں، راستے بند کرنا شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    عدالت نے پولیس کو فوری طور کنٹنیر ہٹا کر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔