Tag: اسلام آباد ایئرپورٹ

  • اسلام آباد ایئرپورٹ : پروازوں کی آمد و رفت 2 گھنٹے کیلیے معطل کرنے کا اعلان

    اسلام آباد ایئرپورٹ : پروازوں کی آمد و رفت 2 گھنٹے کیلیے معطل کرنے کا اعلان

    اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ نے دو روز کیلیے پروازوں کی آمد و رفت معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا جس کے تحت 11اور14اگست کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر2گھنٹےکیلئے پروازوں کی آمد و رفت معطل رہے گی۔

    نوٹم کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن صبح 11 سے دوپہر 1 بجے تک معطل رہے گا۔

    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا یہ نوٹم یوم آزادی ریہرسل کیلئے جاری کیا گیا ہے جس میں تمام ایئر لائنز کو ان اوقات میں پروازیں شیڈول نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے واضح کیا کہ یہ پابندی صرف مختصر وقفوں کے لیے ہوگی اور ان اوقات کے علاوہ ایئرپورٹ پر پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

  • پاک بھارت کشیدگی، اسلام آباد ایئرپورٹ بند ،  پروازیں کراچی ائیرپورٹ پر اتار لی گئیں

    پاک بھارت کشیدگی، اسلام آباد ایئرپورٹ بند ، پروازیں کراچی ائیرپورٹ پر اتار لی گئیں

    اسلام آباد : اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا اور بیرون ملک سے لاہور آنے والی پروازیں کراچی ائیرپورٹ پر اتارلی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے لاہور اور سیالکوٹ کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

    دوسری جانب بیرون ملک سے لاہور آنے والی پروازیں کراچی ائیرپورٹ پراتاری گئیں۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ جدہ،دبئی،مسقط اورمدینہ سےلاہورآنےوالی پروازیں کراچی اتاری گئیں اور تمام مسافروں کو لاؤنچ میں منتقل کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل لاہورائیرپورٹ کےلیےآنےوالی پروازوں کا رخ اسلام آباد موڑ دیاگیا تھا اور مسقط سے لاہور آنے پروازپی کے 230 اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتاری گئی تھی۔

    نجی ائیر لائن کی ریاض سے لاہور آنے والی پرواز کو بھی اسلام آباد ائیرپورٹ اتار لیا گیا۔

    مزید پڑھیں : پاک بھارت کشیدگی : دوشہروں کی فضائی حدود پروازوں کیلیے بند

    خیال رہے کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

    ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ ائیرپورٹس آج دن 12 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں7 روٹس کمرشل طیاروں کیلئے بند کیے گئے ہیں۔

  • اسلام آباد کے لیے کارگو پروازیں، چین کی جانب سے اہم خبر

    اسلام آباد کے لیے کارگو پروازیں، چین کی جانب سے اہم خبر

    کراچی: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم سنگ میل عبور ہو گیا، چین کی جانب سے پہلی مرتبہ اسلام آباد کے لیے کارگو پروازوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ارومچی سے ایس ایف کی پہلی کارگو پرواز 25 ٹن سے زائد سامان لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئی، جہاں چیف آپریٹنگ آفیسر اور ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے چین کے وفد کا خیر مقدم کیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ کے سی او او کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار 2 کارگو پروازیں آپریٹ ہوں گی جن میں مزید اضافہ بھی ہوگا، پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات ہیں، اس کارگو سروس کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔

    چین کارگو فلائٹ

    آفتاب گیلانی کا کہنا تھا کہ کارگو پروازوں کے آغاز سے کارگو تھروپٹ چارجز میں اضافے کے ساتھ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

    خیال رہے کہ پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی کے سلسلے میں برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی نے منعقدہ اجلاس میں اہم فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی 25 مارچ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گی، برطانوی ٹیم نے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان سول ایوی ایشن اور پی ائی اے سمیت نجی ایئر لائنز کا آڈٹ کیا تھا۔

    پابندی ہٹنے کی صورت میں پی آئی اے فوری طور برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی، یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی نے گزشتہ سال نومبر 2024 میں پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر عائد پابندی ہٹا دی تھی۔

  • بھکاریوں نے وزیٹرز کے روپ میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج کے سامنے ڈیرا جما لیا

    بھکاریوں نے وزیٹرز کے روپ میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج کے سامنے ڈیرا جما لیا

    کراچی: بھکاریوں نے وزیٹرز کے روپ میں اسلام آباد ایئرپورٹ انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج کے سامنے ڈیرا جما لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیشہ ور گداگروں کا سیزن عروج پر ہے، اب انھوں نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رخ کر لیا ہے، اور بھکاری بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو تنگ کرنے لگے ہیں۔

    بھکاری وزیٹر کا بھیس بدل کر ایئرپورٹ میں داخل ہو جاتے ہیں، ان میں زیادہ تعداد خواتین پر مشتمل ہے، ذرائع کے مطابق خواتین گداگر مختلف بہانوں سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے بھیک مانگتی ہیں۔


    آمد رمضان: 3 لاکھ سے زائد بھکاری کراچی میں داخل ہو چکے


    پارکنگ ایریا اور انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج کے سامنے خواتین گداگروں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیشہ ور گداگر وزیٹر کا روپ دھار کر ایئرپورٹ پہنچتے ہیں۔

    بھکاری اسلام آباد ایئرپورٹ بھکاری اسلام آباد ایئرپورٹ

    ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ گداگروں کے خلاف روزانہ کی بنیادوں پر ویجلنس کی ٹیمیں آپریشن کر رہی ہیں، ایئرپورٹ منیجر کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 30 سے زائد گداگروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، زیادہ تر خواتین ہیں، ویجلنس کی ٹیم گداگروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیتی ہے۔

  • اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ رکھنے کی درخواست

    اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ رکھنے کی درخواست

    اسلام آباد : گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو خط ارسال کردیا۔

    خط میں گورنر کے پی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے کی درخواست کی۔

    خط میں کہا گیا کہ 21 جون 2008 کو وزیراعظم نے ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو ایئرپورٹ رکھنے کا اعلان کیا تھا، یہ اقدام ملک و قوم کیلئے جان کا نذرانہ دینے پر بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ 9 اگست 2008 کو سی اے اے نے نام تبدیل کرنے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا تھا، پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی قومی ہیروز کے نام پر ائیر پورٹ موجود ہیں۔

    خط میں کہا گیا کہ عوام کے مطالبے پردرخواست کرتا ہوں متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں، آپ کا یہ اقدام عوامی حقوق کیلئے شہید بینظیر بھٹو کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہوگا۔

  • عمرے ویزے کی آڑ میں 13 مسافروں کی لیبیا اور اٹلی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    عمرے ویزے کی آڑ میں 13 مسافروں کی لیبیا اور اٹلی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    اسلام آباد : اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمرے ویزے کی آڑ میں 13مسافروں کی لیبیااوراٹلی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے ویزے کی آڑ میں 13مسافروں کی لیبیا اور اٹلی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    ترجمان نے بتایا کہ سہولت کار اسد اقبال کو 13مسافروں سمیت گرفتارکرلیاگیا، تفتیش کےدوران مسافروں کے موبائل سے ایجنٹوں سے رابطے کے ثبوت برآمد کرلیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مسافروں نے سعودی عرب سے لیبیا اور اٹلی جانے کی کوشش کرنا تھی، مسافروں کا تعلق پشاور، اٹک اور سیالکوٹ سے ہے، مسافرسمیر قیوم نامی مرکزی ایجنٹ سے رابطے میں تھے۔

  • پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ کیس رپورٹ

    پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ کیس رپورٹ

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے، مریض آزاد کشمیر کا رہائشی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے، ایم پاکس کے مشتبہ مریض کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

     ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ مریض کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، وہ آج صبح سعودی عرب کے شہر جدہ سے پاکستان آیا ہے، اسکریننگ کے دوران مشتبہ مریض کے سینے پر نشانات پائے گئے ہیں۔

    ذرائر نے بتایا کہ مشتبہ مریض میں ایک ہفتے سے علامات ہیں، نمونے این آئی ایچ بھجوادیے گئے ہیں جبکہ متاثرہ شخص کو پمز اسپتال میں قائم خصوصی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں منکی پاکس کے 12 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پہلا کیس پشاور میں رپورٹ ہوا، مردان میں بھی منکی پاکس کا کیس سامنے آیا، منکی پاس کے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 4،4 جبکہ اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

  • اسلام آباد کے بعد کراچی و لاہور ایئرپورٹ بھی آؤٹ سورس کیے جائیں گے

    اسلام آباد کے بعد کراچی و لاہور ایئرپورٹ بھی آؤٹ سورس کیے جائیں گے

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ پر کام جاری ہے اس کے فوری بعد کراچی اور لاہور ایئرپورٹ بھی آؤٹ سورس کیے جائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے مالی سال 25-2024 کی اقتصادی سروے رپورٹ پیش کرتے ہوئے صحافی کی جانب سے حکومت کے سو دن کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

    پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 6 پارٹیاں پری کوالیفائی کرچکی ہیں، اس کا حتمی نتیجہ آپ جولائی اگست تک دیکھ سکیں گے۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت سرکاری اداروں میں ایک ہزار ارب روپے کا خسارہ برداشت نہیں کرسکتی۔

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح کم ہونے کی وجہ سے شرح سود میں کمی ہوئی، مئی میں مہنگائی 11.8فیصد پر آئی، توانائی اور قرضوں کی بلند قیمتیں ریکارڈ کی گئیں، ہم آئندہ سال بھی قرض رول اوور کرائیں گے، قرضوں کی ادائیگی کیلئے رواں سال کا طریقہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ جی ڈی پی کا مجموعی حجم ایک لاکھ 6ہزار 45ارب ریکارڈ کیا گیا، ہمارے پاس 9ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، رواں مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ 2.38فیصد ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ مالی سال کا آغاز بہتر انداز میں کریں گے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چین کا دورہ سی پیک میں نئی روح لایا ہے، چین کا دورہ سی پیک کے حوالے سے بہت اہم تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ خصوصی اقتصادی زونز سے چینی بزنس پاکستان شفٹ ہوگا، ہماری حکومت کا فوکس بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری ہے۔

    اقتصادی سروے رپورٹ  : 

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 24-2023 کا اقتصادی سروے پیش کر دیا ہے۔

    سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، انڈسٹری، ٹرانسپورٹ اور پاور سیکٹر کی جانب سے تیل کی کھپت میں نمایاں کمی سامنے آئی۔

    ماہ جولائی تا مارچ2023 کی نسبت 2024 میں انڈسٹری کی تیل کی کھپت8.365فیصد کم ہوئی ٹرانسپورٹ سیکٹر کی کھپت4.78فیصد اور پاورسیکٹر کی کھپت63.26فیصد کم ہوئی۔

  • :اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر کی تاریخ میں 2 ماہ کی مزیدتوسیع

    :اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر کی تاریخ میں 2 ماہ کی مزیدتوسیع

    اسلام آباد : اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر کی تاریخ میں 15 جولائی کی توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر کی تاریخ میں 2 ماہ کی مزید توسیع کردی گئی۔

    اس حوالے سے سول ایوی ایشن نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ ٹینڈرکی تاریخ میں15جولائی تک توسیع کی گئی۔

    سی اےاے کا کہنا تھا کہ حکومت ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ترکیہ، یو اے ای، قطر، ملائیشیا سعودی عرب سمیت دیگر ملکوں کی کمپنیوں نے دلچسپی دکھائی۔

    سول ایوی ایشن کا اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق اجلاس ہوا، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اجلاس کی صدارت کی تھی۔

    ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کیلئے سی اے اے حکام کی ڈی جی سی اے اے کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کی تھی۔

  • حج پروازوں سے متعلق اہم خبر

    حج پروازوں سے متعلق اہم خبر

    کراچی: عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ منیجر کے مطابق ایئرپورٹ پر سعودی امیگریشن کے لیے 8 کاؤنٹر الاٹ کر دیے گئے ہیں، جہاں سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کرے گا۔

    آفتاب گیلانی نے بتایا کہ سعودی امیگریشن کے عملے کے لیے کاؤنٹرز مختص کیے گئے ہیں، جس کے تحت عازمین کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے 9 مئی سے حج پروازوں کا آغاز ہو رہا ہے، جن میں پی آئی اے، سعودی ایئر لائن، ایئر بلو، ایئر سیال، سرین ایئر کی پروازیں شامل ہیں، تمام 71 پروازیں روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مدینہ اور جدہ کے لیے آپریٹ کی جائیں گی۔

    ایئرپورٹ منیجر و چیف آپریٹنگ آفیسر آفتاب گیلانی کے مطابق مجموعی طور پر 21 ہزار عازمین حج کی روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت امیگریشن اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی ہوگی۔