Tag: اسلام آباد ایئرپورٹ

  • اسلام آباد ایئرپورٹ، منہدم بورڈنگ برج پر کام شروع

    اسلام آباد ایئرپورٹ، منہدم بورڈنگ برج پر کام شروع

    کراچی: اسلام آباد ایئرپورٹ پر منہدم پسنجر بورڈنگ برج پر کام شروع ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گرنے والے پسنجر بورڈنگ برج کی جگہ 4 برس بعد نئے برج کی تنصیب کا آغاز کر دیا گیا۔

    پرانا بورڈنگ برج 9 اکتوبر 2018 میں گر گیا تھا، متبادل پسنجرز بورڈنگ برج کی تنصیب ایئر کرافٹ اسٹینڈ برج نمبر 5 پر عمل میں لائی جا رہی ہے۔

    ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ نئے پسنجر بورڈنگ برج کی تنصیب چند روز میں مکمل کر لی جائے گی۔

    یاد رہے کہ حادثے کی تحقیقات کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بورڈنگ برج کے ٹھیکے دار ایڈلٹے کمپنی کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمپنی بغیر اضافی معاوضے کے برج کو دوبارہ تعمیر کرے گی۔

    پسنجر بورڈنگ برج اچانک گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب ایک غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے کے ساتھ پسنجر برج لگایا جا رہا تھا، جس کے نتیجے میں آپریٹر زخمی ہو گیا تھا۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    اسلام آباد : اے ایس ایف نےاسلام آباد ایئرپورٹ پرمنشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور دوحہ جانیوالے مسافر سے حشیش برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آبادایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانیوالے مسافر شاہ زیب سے حشیش برآمد کرلی ، ملزم نے مٹھائی کے اندر حشیش چھپا رکھی تھی۔

    حکام نے بتایا کہ ملزم نے امنشیات بھرے کیپسول نگلنے کا انکشاف بھی کیا ہے ، جس کے بعد اے ایس ایف نےملزم کو اےاین ایف کےحوالےکردیا، ملزم کو اسپتال منتقل کرکے پیٹ سے کیپسول نکالے جائیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 6 کلو سے زائد آئس سعودی عرب منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    سعودی شہر دمام جانے والا مسافر میر سجاد علی 6.330 کلو آئس اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا، مسافر نے ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

  • مشتبہ شخص کی اسلام آباد ایئرپورٹ میں داخلے کی کوشش ناکام

    مشتبہ شخص کی اسلام آباد ایئرپورٹ میں داخلے کی کوشش ناکام

    اسلام آباد : اے ایس ایف اہلکاروں نے مشتبہ شخص کے اسلام آباد ایئرپورٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی اور مشتبہ شخص کوپکڑکرپولیس کےحوالےکردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اےایس ایف نے رات گئے مشتبہ شخص کے اسلام آباد ایئرپورٹ میں داخلےکی کوشش ناکام بنادی ، ترجمان اےایس ایف نے بتایا موٹر سائیکل سوار چیک پوسٹ نمبر 13 سےگھسناچاہتا تھا، روکنے پر موٹر سائیکل سوار نے غلط سمت سے بھاگنا چاہا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف اہلکار نے متعدد بار مشتبہ شخص کو وارننگ دی اور نہ رکنےپراےایس ایف اہلکارنےموٹرسائیکل کےٹائرپرفائرکیا۔

    اےایس ایف نے مشتبہ شخص کوپکڑکرپولیس کےحوالےکردیاگیا، جس سے تفتیش جاری ہے۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کا ایکشن ،کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر  مسافروں کو روک لیا گیا

    اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کا ایکشن ،کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر مسافروں کو روک لیا گیا

    اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پر کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 10 مسافروں کو روک لیا گیا،اندرون ملک پروازوں کوروناویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ نے کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ نہ ہونےپر ایکشن لیتے ہوئے اسلام آباد سے کراچی اور لاہور جانیوالے مسافروں کو روک لیا۔

    اسلام آبادایئرپورٹ منیجرعدنان خان نے کہا کہ مجموعی طور 110مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ، سی اےاےٹاسک ٹیم متحرک ہیں بغیر سرٹیفکیٹ سفر کی اجازت نہیں،اندرون ملک پروازوں کوروناویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی ہے۔

    یاد رہے یکم اگست کو کراچی ایئرپورٹ پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 8 مسافر آف لوڈ کیے گئے تھے، سی اےاے حکام کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ منیجر کی زیرنگرانی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کے جارہے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی پابندی اندرون ملک جانے والی پروازوں پرلاگو ہے جبکہ بیرون ملک سفر کرنے والے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، مذکورہ اقدام کوروناوائرس کے بڑھتےہوئے کیسز کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

  • اسلام آباد ایئر پورٹ پر چینی شہریوں کے لیے بڑی سہولت

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر چینی شہریوں کے لیے بڑی سہولت

    اسلام آباد: انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر چینی شہریوں کے لیے خصوصی امیگریشن کاؤنٹر قائم کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج جمعے کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چینی شہریوں کے لیے اسپیشل امیگریشن کاؤنٹر کا افتتاح کر دیا۔

    اس خصوصی کاؤنٹر کے ذریعے چینی مسافروں کی تیز ترین امیگریشن ہو سکے گی، اور اس کے ذریعے سی پیک ویزا ہولڈرز بھی استفادہ کر سکیں گے۔

    خیال رہے کہ اس خصوصی کاؤنٹر کا قیام وزیر داخلہ شیخ رشید کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لایا گیا ہے، وزارت داخلہ کی طرف سے سی پیک کی علیحدہ کیٹیگری کا ویزا بھی جاری کیا جا رہا ہے۔

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر خصوصی کاؤنٹر کے افتتاح کے موقع پر ڈی جی ایف آئی اے بھی موجود تھے۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل پاکستان میں قراقرم ہائے وے پر صبح 7 بجے داسو پاور پراجیکٹ کی بس پر دھماکہ ہوا تھا، جس میں 9 چینی باشندے، 2 ایف سی اہل کار اور 2 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے تھے۔

    داسو بس دھماکے کی تحقیقات کے لیے چینی حکام بھی پاکستان آئے، وزیر اعظم عمران خان نے داسو واقعے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    اسی سلسلے میں آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

  • ڈاکٹر فیصل سلطان کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ، کووڈ ٹیسٹنگ انتظامات کا جائزہ

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ، کووڈ ٹیسٹنگ انتظامات کا جائزہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد انٹرنیشل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور کووڈ اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد انٹرنیشل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکریٹری صحت بھی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ موجود تھے۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس پر بھرپور اور مؤثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں، ایئرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کا بہترین اور مؤثر نظام موجود ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پوائنٹ آف انٹریز پر ٹیسٹنگ اور اسکریننگ نظام کو مضبوط بنایا ہے، سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کا عملہ دن رات کام کر رہا ہے۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

    انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ماسک کا استعمال کریں اور ویکسی نیشن ضرور کروائیں۔

  • پشاور میں موسم کی خرابی، پروازوں کو اترنے کی اجازت نہیں دی گئی

    پشاور میں موسم کی خرابی، پروازوں کو اترنے کی اجازت نہیں دی گئی

    پشاور: خیبر پختون خوا میں موسم کی خرابی کے باعث اندرون اور بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں موسم خرابی کے باعث 2 پروازوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اتار دیاگیا ہے، جن میں سے ایک کراچی سے پشاور آ رہی تھی اور دوسری شارجہ سے۔

    ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی اور شارجہ سے پشاور جانے والی دو پروازوں کو موسم کی خرابی کی وجہ سے اسلام آباد ایئر پورٹ پر اتارا گیا ہے۔

    ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق پشاور میں موسم ٹھیک ہوتے ہی مذکورہ پروازوں کو پشاور روانہ کر دیا جائے گا۔

    دوسری طرف پشاور ایئر پورٹ پر طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں کے پی کے حکومت، پاک فضائیہ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی میں کوآرڈی نیشن کے لیے فوکل پرسن کی تقرری کی گئی، محکمہ داخلہ کے اسپیشل سکریٹری فوکل پرسن کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔

    طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، جن میں ایئر پورٹ کے اطراف کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے اقدامات شامل ہیں۔

  • وزیر داخلہ شیخ رشید کی ہدایت پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی تبدیلی

    وزیر داخلہ شیخ رشید کی ہدایت پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی تبدیلی

    اسلام آباد : اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلی باردیارغیرسے بے دخل ہوکر آنے والوں کو ایف آئی اے نے کھانا کھلایا، ڈیپورٹیز کو روزگار کی بحالی کے لیے فلاحی تنظیم قرضے بھی دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ہدایت پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی تبدیلی آگئی ، پہلی بار دیار غیرسے بے دخل ہوکر آنے والوں کو ایف آئی اے نے کھانا کھلایا۔

    پرواز ٹی کے 710 کے ذریعے استنبول سے40ڈیپورٹیز اسلام آبادایئرپورٹ پہنچے ، ایف آئی اے حکام نےڈیپورٹیزکی دیکھ بھال کی ،جوتے،کپڑےپیش کئےگئے جبکہ ڈیپورٹیزکوروزگار کی بحالی کے لیے فلاحی تنظیم قرضے بھی دے گی۔

    یاد رہے وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کرکے مسافروں کودستیاب سہولتوں کاجائزہ لیا، سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی سمیت دیگرافسران اس موقع پرموجودتھے۔

    دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ اسلام آبادایئرپورٹ پر کوئی اب تنگ نہیں کرےگا اگر کسی افسر نےاسٹیکر مانگا تو ہمیں آگاہ کیا جائے، اسلام آباد تمام ایئرپورٹ پر بہترین سہولیات ملیں گی، اوورسیز کو یقین دلاتاہوں ایئرپورٹ پر آپ کو بہترین سہولتیں ملیں گی، پاکستان کاامیج بہتر ہو گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آن لائن ویزہ جاری کرنا شروع کردئیے ہیں،192 ملکوں کے لئےآن لائن ویزہ جاری کیا گیا ہے، وزیراعظم کافیصلہ ہےکہ آن لائن ویزہ کیلئے کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

  • اربوں روپے مالیت سے بننے والے اسلام آباد ایئر پورٹ  کی چھت پھر ٹپکنے لگی

    اربوں روپے مالیت سے بننے والے اسلام آباد ایئر پورٹ کی چھت پھر ٹپکنے لگی

    کراچی: اربوں روپے مالیت سے بننے والے اسلام آباد ایئر پورٹ کی چھت پھر ٹپکنے لگی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے ڈومیسٹک ارائیول لاؤنج میں ایک بار پھر چھت ٹپکنے لگی ہے، اور پانی لاؤنج میں جمع ہو گیا۔

    سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر ڈریمز کی لائن پھٹ گئی ہے، پائپ لائن پھٹ جانے کی وجہ سے پانی ٹرمینل بلڈنگ کی چھت سے دھار کی صورت میں لاؤنج میں گر رہا ہے۔

    لاؤنج میں پانی آنے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ایئر پورٹ پر سسٹم کی خرابی معمول بن گئی ہے، اس سلسلے میں اے آر وائی نیوز کو موصول ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاؤنج میں آنے والے پانی کو وائپرز کے ذریعے صاف کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر منیجر سمیت اہم عہدوں پر جونئیر افسران کو تعینات کر رکھا ہے، جو ایئر پورٹ کا سسٹم آپریٹ کرنے میں ناکام ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت ٹپکنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں، چھت کی ٹائلیں بھی ٹوٹ کر نیچے گری تھیں۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ: برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ

    اسلام آباد ایئرپورٹ: برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئر پورٹ پر برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی اضافی اسکریننگ کی جارہی ہے، وزارت صحت کی ٹیم برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے نمونے حاصل کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کے خدشات کے تحت دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر اسکریننگ کا عمل سخت کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی ایئرپورٹ پر اضافی اسکریننگ کی جارہی ہے، سول ایوی ایشن کے احکامات پر محکمہ صحت کی ٹیم بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

    ذرائع کے مطابق وزارت صحت کی ٹیم برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے نمونے حاصل کر رہی ہے۔

    خیال رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد دیگر ممالک کی طرح حکومت پاکستان نے بھی برطانیہ سے آنے والوں پر سفری پابندی لگا دی ہے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق فی الحال ایک ہفتے کے لیے برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تاہم ٹرانزٹ پروازوں سے آنے والوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    پاکستانی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے والے شہریوں کو ایئرپورٹ پر کرونا وائرس پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ دکھانا ہوگا جبکہ وطن واپسی پر ایک ہفتے کا لزمی قرنطینہ بھی گزارنا ہوگا۔