Tag: اسلام آباد دھرنا

  • اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکنوں‌ کو پہیہ جام، فیض آباد ایکسپریس وے بند کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکنوں‌ کو پہیہ جام، فیض آباد ایکسپریس وے بند کرنے کی ہدایت

    لاہور:چیئرمین عمران خان نے دو نومبر کے دھرنے کے لیے اسلام آباد میں پہیہ جام کرنے کی ہدایت کردی،فیض آباد ایکسپریس وے کو بند کیا جائے گا، شہر کے داخلی راستوں پر مقامی قیادت بیٹھے گی، خیبر پختون خوا کے کارکن بیک اپ پر رہیں گے اور کریک ڈائون کی صورت میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے کور گروپ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکا نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکزی دھرنے کے لیے زیرو پوائنٹ سے اسلام آباد جانے والے فیض آبادایکسپریس وے کو بند کیا جائےگا، اسلام آباد کے داخلی راستوں پر مقامی یونین کونسل کے عہدے دار بیٹھیں گے۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان نے دو نومبر کے دھرنے کے لیے کارکنوں کو اسلام آباد میں پہیہ جام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کو بیک اپ فورس کے طور پر تیار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کسی بھی کریک ڈائون کی صورت میں یہ تمام کارکنان اسلام آباد پہنچیں گے۔

    احتجاج کی کوریج کے لیے میڈیا کمیٹی قائم

    دریں اثنا احتجاج کی کوریج کے لیے عمران خان نے میڈیا کمیٹی بھی قائم کردی ہے جس میں  اسد عمر،نعیم الحق، شفقت محمود،شیریں مزاری،فیصل جاوید ،عثمان ڈار اور افتخار درانی شامل ہیں جب کہ میڈیا کمیٹی کی سربراہی عمران خان خود کریں گے۔

  • تحریک انصاف کے مارچ  کی تاریخ‌ تبدیل ہونے کا امکان

    تحریک انصاف کے مارچ کی تاریخ‌ تبدیل ہونے کا امکان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے 30 اکتوبر کے اسلام آباد مارچ کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان ہے، رہنماؤں کے مشورے پر عمران خان نے تاریخ تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا۔

    اطلاعات کے مطابق ساتھیوں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ 30 اکتوبر کو اتوار ہے اور اتوار کو ویسے ہی اسلام آباد بند ہوتا ہے اس لیے اس دن احتجاج کرنا ٹھیک نہیں اس سے ملحقہ کوئی تاریخ طے کی جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان احتجاج کی تاریخ تبدیل کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں اور نئی تاریخ پر غور شروع کردیا ہے تاہم حتمی مشاورت 16 اکتوبر کے کور گروپ کے اجلاس میں ہوگی بعدازاں عمران خان نئی تاریخ کا اعلان کردیں گے۔

    عوام پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ اسلام آباد پہنچیں گے، عمران خان

    قبل ازیں اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ 30 اکتوبر کو وفاقی دار الحکومت میں تاریخی احتجاج ہوگا جس میں ملک بھر کے عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے،حکمران چاہتے ہیں کہ پاناما لیکس کے اسکینڈل کو دفن کردیا جائے تاہم تحریک انصاف پاناما اسکینڈل کو قوم کی نظروں سے اوجھل نہیں ہونے دے گی۔