Tag: اسلام آباد روانہ

  • پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو لیکر اسلام آباد روانہ

    پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو لیکر اسلام آباد روانہ

    لاہور :‌ وفاقی پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو لیکر اسلام آباد روانہ ہوگئی، جہاں انھیں اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے تصدیق کی کہ پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو لیکر اسلام آباد روانہ ہوگئی ، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری میں لاہور پولیس نے معاونت کی۔

    رہدداری ریمانڈ کے حوالے سے سوال پر عامر میر کا کہنا تھا کہ رہدداری ریمانڈ کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ اسلام آباد پولیس موقع پر موجود تھی۔

    پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ممکنہ طورپراڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

    اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ چیئرمین تحریک انصاف کا کچھ دیربعدمیڈیکل کروایاجائےگا اور میڈیکل ہونےکےبعدچیئرمین پی ٹی آئی کا راہداری ریمانڈ لیاجائے گا۔

    راہداری ریمانڈ کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آبادپولیس کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔

    یاد رہے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کوتین سال قید کی سزا سنادی گئی تھی اور الیکشن ایکٹ کے تحت پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔

    اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا چیئرمین پی ٹی آئی پر کرپٹ پریکٹس کا الزام ثابت ہوا الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں اثاثے جان بوجھ کر چھپائے گئے ، توشہ خانہ تحائف سے متعلق غلط بیان دیا گیا چیئرمین پی ٹی آئی کی بددیانتی ثابت ہوگئی۔

  • عمران خان عدالت میں  پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

    عمران خان عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

    لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگئے ، ان کی دو مقدمات میں ضمانت آج ختم ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد روانہ ہوگئے، عمران خان آج 2 مقدمات میں ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میں پیش ہوں گے۔

    یاد رہے عمران خان کی دو مقدمات میں ضمانت آج ختم ہو رہی ہے، عسکری ادارے کے افسران کے خلاف بیان بازی کے مقدمے اور بیرسٹر شاہنواز رانجھا کی مدعیت میں درج اقدام قتل کے مقدمے ضمانت کی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے وکلاء ٹیم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں گے۔

    عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوں، عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت آج دن 2:30 بجے ہوگی۔

    خیال رہے گزشتہ سماعت پر عدالت نے دو مقدمات میں عمران خان کی 9 مئی تک عبوری ضمانت منظور کی تھی، عمران خان کے خلاف محسن شاہنواز پر حملہ کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ جبکہ عسکری قیادت کے خلاف بیان کا مقدمہ تھانہ رمنہ میں درج کیا گیا تھا۔

    عمران خان کی پیشی کے پیش نظر رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکلر جاری کردیا ہے ، جس میں آئی جی اور ضلع انتظامیہ کو سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • سانحہ ساہیوال، ذیشان اور خلیل کے اہل خانہ اسلام آباد روانہ، صدر مملکت سے ملاقات متوقع

    سانحہ ساہیوال، ذیشان اور خلیل کے اہل خانہ اسلام آباد روانہ، صدر مملکت سے ملاقات متوقع

    اسلام آباد : سانحہ ساہیوال کے مقتول ذیشان اور خلیل کے اہل خانہ کی آج اسلام آبادمیں صدرڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات متوقع ہے ، متاثرہ دونوں خاندانوں کے افراد کو ایوان صدربلایاگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے ذیشان اور خلیل کے اہل خانہ لاہور سے اسلام آبادروانہ ہوگئے، ذیشان کےگھر سے ان کا بھائی احتشام اور والدہ جبکہ خلیل کےگھر سے ان کا بھائی جمیل اسلام آباد روانہ ہوا۔

    ذیشان اور خلیل کے اہل خانہ کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات متوقع ہے، متاثرہ دونوں خاندانوں کے افراد کو ایوان صدر بلایاگیا ہے، تھانہ کوٹ لکھپت پولیس کے اہلکار ذیشان کی فیملی کے ہمراہ روانہ ہوئے۔

    گذشتہ روز ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے کہا تھا، ذیشان جاوید داعش کے عبد الرحمان گروپ کا سہولت کار تھا اور اسی گروپ نے ریٹائرڈ بریگیڈیئر طاہر مسعود اور علی حیدر گیلانی کو بھی اغوا کیا تھا۔

    یاد رہے چند روز قبل سانحہ ساہیوال کے مقتول ذیشان کے بھائی احتشام کا کہنا تھا کہ مقتولین ذیشان اور خلیل کے دوستانہ تعلقات تھے، دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

    دو روز قبل اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے والدہ ذیشان کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا دہشت گرد نہیں ہے، وہ نیو اسکول ماڈل ٹاؤن سے پڑھا تھا، میرا بیٹا ذیشان لائق تھا، دکان پر کمپیوٹر ٹھیک کرتا تھا، لیکن دکان میں آگ لگنے کے بعد سے گھر پر کمپیوٹر ٹھیک کرتا تھا۔

    مزید پڑھیں : میرا بیٹا دہشت گرد نہیں ہے: ذیشان کی والدہ

    واضح رہے کہ 19 جنوری کو ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی جبکہ سی ٹی ڈی نے متضاد بیان دیا تھا۔

    بعد ازاں ساہیوال واقعے پر وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحقیقات کرکے واقعے کے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا اور محکمہ داخلہ پنجاب نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی۔

    جی آئی ٹی نے خلیل اور اس کے خاندان کے قتل کا ذمہ دار سی ٹی ڈی افسران کو ٹھہرایا تھا جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ذیشان کو دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔

  • سابق صدرآصف زرداری اسلام آباد روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

    سابق صدرآصف زرداری اسلام آباد روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

    کراچی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرآصف علی زرداری کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

    آصف زرداری اسلام آباد میں جاری سیاسی بحران کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، ذرائع کےمطابق آصف زرداری بحران کو حل کرنے کے لئے مذاکرات کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں گے۔

    سابق صدر کی سیاسی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں،  پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی بحران قومی مسئلہ ہے۔