Tag: اسلام آباد سے سعودی عرب

  • سعودی عرب: غیرملکی ملازمین کے لیے اہم خبر

    سعودی عرب: غیرملکی ملازمین کے لیے اہم خبر

    سعودی عرب میں کام کرنے والے غیرملکی ملازمین کے لیے مواقع کم ہوسکتے ہیں کیوں کہ صحت کے شعبے کے مزید پروفیشن کی سعودائزیشن کی جائیگی۔

    مملکت میں صحت کے شعبے میں مزید چار پروفیشن کی سعودائزیشن ہوگی جبکہ سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کا عمل مرحلہ وار طریقے سے شروع کیا جائے گا، ایکسرے ٹیکنیشن، لیبارٹری ٹیکنیشن، نیوٹریشنز اور فزیو تھراپی کے شعبوں کی سعودائزیشن کی جائے گی۔

    ایس پی اے کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں بڑے شہروں جیسے ریاض، جدہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، دمام اور الخبر میں سعودائزیشن کا آغاز کیا جائے گا۔

    وزارت افرادی قوت اور صحت کی جانب سے احکامات میں کہا گیا ہے کہ چاروں شعبوں میں مرحلہ وار سعودائزیشن کا آغاز 6 ماہ بعد یعنی 17 اپریل 2025 سے ہوگا۔

    ایک برس بعد 17 اکتوبر 2025 سے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا جس کے تحت مملکت کے تمام علاقوں میں قائم نجی شعبے میں سعودائزیشن پر عمل درآمد ہوگا۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ ’چاروں شعبوں سے تعلق رکھنے والے سعودی شہری بڑی تعداد میں موجود ہیں جو تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں انھیں روزگار مہیا کرنا ضروری ہے‘۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایکسرے کے شعبے میں 65 فیصد سعودی کارکن کو تعینات کیا جائے گا جبکہ لیبارٹری سیکٹر میں 70 فیصد، نیوٹیشن میں 80 اور فزیو تھراپی کے شعبے میں سعودیوں کا تناسب 80 فیصد ہوگا۔

  • اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

    اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

    اسلام آباد : اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، طیارے کے کپتان نے انتہائی مہارت سے طیارے کو لینڈ کرایا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کرتے ہی فنی خرابی پیداہوگئی، جس کے بعد طیارے کے کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور دو بار لینڈ کرنے کی اجازت طلب کی۔

    ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو فوری تکنیکی لینڈنگ کی اجازت دی اور طیارے کے کپتان نے انتہائی مہارت سے طیارے کو لینڈ کرایا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انجینئرز نے طیارے کی مرمت کاکام شروع کردیا ، طیارہ آج دوپہر سعودی عرب کے لیےروانہ ہوجائے گا۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق طیارے کے مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے نومبر 2021 میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) کے پائلٹ کی غفلت کے باعث ٹورنٹو ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے سے بچ ‏گیا تھا۔

    پی آئی اے کی ٹورنٹو سے اسلام آباد کے لیے پرواز 782 کا پائلٹ بغیر کلیئرنس کے ٹیکسی ‏قطار میں داخل ہو گیا اور اسی دوران سیول سے آنے والا ایئرکینیڈا کاطیارہ بھی اسی رن وے پر لینڈنگ کے لیے ‏فائنل اپروچ کر رہا تھا۔

    صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئرٹریفک کنٹرولر نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینڈین پرواز کو بروقت مطلع ‏کیا اور اسے لینڈنگ سے روک کر فضا میں چکر لگانے کو کہا، بعد ازاں طیارے کوٹیکسی کرتے دیکھ کر کینیڈا کے طیارے کو15 منٹ تاخیر سے لینڈ کرایا گیا۔