Tag: اسلام آباد سے لندن

  • اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز میں خاتون کا انتقال، تاشقند میں ہنگامی لینڈنگ

    اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز میں خاتون کا انتقال، تاشقند میں ہنگامی لینڈنگ

    کراچی: اسلام آباد سے لندن جانے والی ایک پرواز میں خاتون مسافر انتقال کر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لندن جانے والی برٹش ایئر ویز کی پرواز میں ایک پاکستانی نژاد خاتون مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر موت واقع ہو گئی۔

    پرواز بی اے 260 اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی، طیارہ تاشقند کے قریب تھا، کہ اچانک خاتون مسافر کو دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔

    جہاز کے کپتان نے تاشقند کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے تاشقند ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر طیارے کو تاشقند ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔

    دورانِ پرواز مسافر کا انتقال، بھارتی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

    رپورٹس کے مطابق طیارے کے عملے نے خاتون کی طبیعت اچانک بگڑنے پر تاشقند ایئر پورٹ پر ڈاکٹر اور ایمبولینس طلب کی، تاہم خاتون دل کے دورے کو سہہ نہیں پائیں اور انتقال کر گئیں۔

    یاد رہے کہ رواں برس 2 مارچ کو بھارتی ایئر لائن کے ایک طیارے کو بھی دوران پرواز مسافر کے انتقال کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی، شارجہ سے بھارتی شہر لکھنؤ جانے والی پرواز میں مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، اور وہ انتقال کر گیا۔

  • زلفی بخاری سے برطانوی سفارت خانے کے وفد اور برٹش ایئرویز حکام کی ملاقات

    زلفی بخاری سے برطانوی سفارت خانے کے وفد اور برٹش ایئرویز حکام کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری سے برطانوی سفارت خانے کے وفد اور برٹش ایئر ویز حکام نے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری سے برطانوی سفارت خانے کے وفد نے ملاقات کی، برطانوی وفد میں برٹش ایئر ویز کے آفیشلز بھی شامل تھے۔

    [bs-quote quote=”برٹش ایئر ویز پاکستان میں سیاحت بڑھانے کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”زلفی بخاری”][/bs-quote]

    ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور پر بات چیت ہوئی، برٹش ایئر ویز کے آفیشلز نے معاونِ خصوصی زلفی بخاری کے تعاون کا شکریہ ادا کیا، برطانوی وفد نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر سہولتوں کی بھی تعریف کی۔

    ملاقات میں برٹش ایئر ویز کے پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع ہونے پر بھی گفتگو کی گئی، معاون خصوصی زلفی بخاری نے برطانوی وفد کو مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    زلفی بخاری نے اس موقع پر کہا کہ برٹش ایئر ویز پاکستان کے مثبت امیج کو پھیلانے میں مدد کرے، برٹش ایئر ویز پاکستان میں سیاحت بڑھانے کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد سے فضائی آپریشن پر برٹش ہائی کمشنر کا بڑا بیان

    خیال رہے کہ برٹش ایئر ویز اپنا فلائٹ آپریشن رواں سال جون میں شروع کر رہا ہے، اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتے میں 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل برٹش ہائی کمشنر نے سیکریٹری ایوی ایشن کو خط میں کہا تھا کہ رواں سال جون سے برٹش ایئر ویز اسلام آباد سے اپنا فضائی آپریشن شروع کرے گی۔

  • پی آئی اے کا پائلٹ دوران پرواز سوگیا، کنٹرول جونیئر کے حوالے

    پی آئی اے کا پائلٹ دوران پرواز سوگیا، کنٹرول جونیئر کے حوالے

    کراچی : پی آئی اے کا کپتان دوران پرواز خواب خرگوش کے مزے لیتا رہا، جونیئر پائلٹ نے جہاز کو آپریٹ کیا، مسافروں نے قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر شکایت درج کرادی۔،

    تفصیلات کے مطابق باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے مسافروں کو مشکل میں ڈال دیا، پی آئی اے کے کپتان نے دوران پرواز بین الاقوامی سیفٹی قوانین کی دھجیاں اڑادیں۔

    اسلام آباد سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 کے کپتان اور پالپا کے سابق صدرعامرہاشمی دوران پرواز سوتے رہے، اس دوران فرسٹ آفیسر پرواز کو آپریٹ کرتے رہے جو قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    کپتان عامر ہاشمی کے بزنس کلاس میں نیند پوری کرنے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور انہوں نے کیبن لاگ میں اپنی شکایات درج کرادیں، مسافروں نے اپنی شکایات طیارے میں موجود سینئر پرسر نازنین حیدر کو درج کرائیں۔

    مسافروں کا کہنا تھا کہ ہم غیرمحفوظ ہیں، شکایتی بک میں ریمارکس کی کاپی اے آروائی نیوز کو موصول ہوگئی۔ فرسٹ آفیسر یزدانی ٹرینی فرسٹ آفیسراسد علی سے طیارہ آپریٹ کراتے رہے۔

    ذرائع کے مطابق ٹرینی کپتان اسد علی کچھ ہی دنوں قبل میڈیکل گراؤنڈ ہونے کے بعد بحال ہوئے تھے۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ قوانین کے مطابق پائلٹ بوقت ضرورت دس سے پندرہ منٹ کاک پٹ میں صرف اپنی سیٹ پر آرام کرسکتا ہے، اس کے علاوہ کسی قسم کی اجازت نہیں، جونئیر پائلٹ سے جہاز کو آپریٹ کروانا مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔