Tag: اسلام آباد فائرنگ

  • اسلام آباد میں  کرنسی ایکس چینج کے مالک کو  قتل کردیا گیا

    اسلام آباد میں کرنسی ایکس چینج کے مالک کو قتل کردیا گیا

    اسلام آباد : سیکٹر ایف ایٹ میں کرنسی ایکس چینج کے مالک کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، فائرنگ کا واقعہ لین دین کے تنازع پر پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سیکٹر ایف ایٹ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جس میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں کرنسی ایکس چینج کے مالک شہزادستی اور سیکیورٹی گارڈ کاوش شامل تھا، ملزمان نجی ٹاور میں دونوں افراد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ریسکیو حکام نے لاشوں کواسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ تھانہ مارگلہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہی

    کرنسی ایکسچینج کے مالک شہزادستی کے قتل کے واقعے پر کرنسی ایکسچینجر نے ہڑتال کااعلان کردیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شہزاد ستی کے قتل میں نجی ٹاورکی انتظامیہ ملوث ہے، فائرنگ کا واقعہ لین دین کے تنازع پر پیش آیا۔

  • اسلام آباد میں فائرنگ کرکے نوجوان کو  قتل کردیا گیا

    اسلام آباد میں فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا

    اسلام آباد: شالیمار کے علاقے میں فائرنگ کرکے نوجوان قتل کردیاگیا، پولیس نے بھائی کی مدعیت میں 5ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ شالیمار کے علاقے میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ چھبیس سالہ نوجوان گزشتہ ایک ہفتے سے کاروباری دوستوں کے ہمراہ ایف الیون میں رہائش پذیر تھا اور مقتول نوجوان کی گاڑی ٹیمپرڈ ہونے پر کاروباری دوستوں کے ساتھ چپقلش بھی چل رہی تھی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ چھبیس سالہ نوجوان بلاور خان کوئٹہ سے اسلام آباد گاڑیوں کا کاروبار کرتا تھا، تلخ کلامی پر ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے نوجوان کو قتل کر دیا۔

    شالیمار پولیس نے مقتول کے بھائی کہ مدعیت میں پانچ نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا اور واقعہ کے حوالے سے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

     

  • اسلام آباد میں بھی مختلف مقامات پر فائرنگ، ماحول پرامن نہیں رہ سکا

    اسلام آباد میں بھی مختلف مقامات پر فائرنگ، ماحول پرامن نہیں رہ سکا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مختلف مقامات پر فائرنگ ہوئی ہے، جس سے ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کا ماحول بھی شہریوں کے لیے پُر امن نہیں رہ سکا ہے، آئے دن فائرنگ اور دیگر وارداتوں کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، آج بھی اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین تھری میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

    رپورٹس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ہوٹل میں لوٹ مار کی کوشش کی، اس دوران مزاحمت پر ہوٹل کا باروچی سینے پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ دوسری طرف اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں واقع ہوٹل میں جھگڑا ہونے پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا، پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ جھگڑا بل کے تنازع پر ہوا تھا، فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

    تازہ ترین:  کراچی میں جرائم، قاتلانہ حملوں اور تشدد کے واقعات بڑھنے لگے

    گزشتہ روز بھی اسلام آباد میں تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں ایک شخص زخمی ہوا، پولیس کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

    گزشتہ ماہ بھی قتل کا ایک واقعہ مشہور ہو گیا تھا، اسلام آباد کے علاقے تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں فائرنگ سے نوجوان لاریب حسن جاں بحق ہو گیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی لڑکی کے ساتھ بینچ پر بیٹھا تھا، نا معلوم افراد نے اسے گولی مار دی، مقتول کراچی کا رہایشی تھا۔

    ادھر ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر میں بھی گزشتہ روز چیئرمین مصالحتی کمیٹی کے بھائی اور بھتیجے پر فائرنگ کی گئی تھی جس سے چیئرمین مصالحتی کمیٹی کا بھائی جاں بحق اور بھتیجا زخمی ہو گیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ راضی نامہ نہ کرانے پر چیئرمین مصالحتی کمیٹی کے بھائی اور بھتیجے پر فائرنگ کی گئی تھی۔