Tag: اسلام آباد میڈیا گفتگو

  • فہد ملک کے قاتلوں کو پکڑنا نواز شریف کی ذمہ داری ہے، عمران خان

    فہد ملک کے قاتلوں کو پکڑنا نواز شریف کی ذمہ داری ہے، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں سب کے سامنے دھڑلے سے فہد ملک کو قتل کیا گیا،اس کے قاتلوں کو پکڑنا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے قاتل نہ پکڑے گئے تو جرائم ہوتے رہیں گے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں قتل ہوا کسی کو شک نہیں کہ قاتل کون تھا سب نے دیکھا، جرائم ختم کرنے ہیں تو حکومتی رٹ قائم کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ جرائم کو ختم کرنے کے لیے وزیراعظم نواز شریف کو اقدامات کرنے ہوں گے ، جب تک مجرموں کو پکڑے جانے کا خوف نہیں ہوگا اس وقت تک جرائم ختم نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ فہد ملک کے قاتلوں کو پکڑنا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے ، اس نے تھانے کے باہر قتل کیا، اسے پتا تھا کہ اسے کوئی گرفتار نہیں کرسکتا اسی لیے قاتل نے سب کے سامنے دھڑلے سے قتل کیا آخر اسے کس کی پشت پناہی حاصل ہے جو قاتل کو پکڑے جانے کا خوف ہی نہیں۔

  • کرپشن کے ثبوت مل گئے، عمران، سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    کرپشن کے ثبوت مل گئے، عمران، سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دلانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا، عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے 1993 میں ساڑھے تین لاکھ ڈالر باہر بھیجے، آج ثبوت مل گئے، انہوں نے آئندہ اتوار کو گجرات بعدازاں جہلم میں جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہآج انکشاف ہوا کہ بیس سال کی عمر میں وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے نام سے کمپنیاں بنائیں گئیں، پاکستان سے کاشف قاضی نامی شہری کے اکائونٹ سے ساڑھے تین لاکھ ڈالر بیرون ملک منتقل کیے گئے جس کا آج ثبوت مل گیا، اسحاق ڈار نے کاشف قاضی کا نام اپنے اقراری بیان میں بھی دیا تھا،تمام ثبوت ہیں 1993 میں بھرپور منی لانڈرنگ کی گئی

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل قرار دلانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، سپریم کورٹ جانے کے لیے پٹیشن تیار کرلی ہےجلد سپریم کورٹ جائیں گے۔

    انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کرپشن کی جڑ تک جائوں گا اور کرپشن کا خاتمہ کرکے ہی دم لوں گا، کچھ بھی ہوجائے پاناما لیکس کے معاملے پر خاموشی اختیار نہٰں کروں گا کیوں کہ پاکستان کے مستقبل کے لیے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے ۔

    انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بلوچستان کے حوالے سے دیے گئے بیان کی حوالے سے وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کی اور کہا کہ نریندر مودی کے بیان کی وزیراعظم کو سخت مذمت کرنی چاہیے تھی لیکن انہوں نے نہیں کی، میں نریندر مودی کے بلوچستان کے حوالے سے دیے گئے بیان کی سخت مذمت کرتا ہوں،ہمیں افسوس ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خاموش بیٹھی ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اگلے اتوار کو گجرات بعدازاں جہلم میں جلسہ کریں گے، لاہور کے لیے ریلی کا آغاز تین ستمبر کو گوجر نوالہ سے ہوگا،گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کا کنیٹر لاہور روانہ ہوگااور وہاں سے یہ ریلی پاکستان مارچ کہلائے گی، لاہور جا کر بتائیں گے کہ ہم اب کیا کرنے والے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز (ٹرمز آف ریفرنس) کمیٹی کے اجلاس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ، ہمیں معلوم ہے حکومت ٹی او آرز کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ کرپشن میں ملوث شیمروک کمپنی کے بینفشری مالک نواز شریف ہیں لیکن ہمیں بلیک میل کرنے کے لیے ہمارے مقدمات کھولے جارے ہیں لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔