Tag: اسلام آباد میں احتجاج

  • ’مدارس بل قبول نہیں ہوتا تو اسلام آباد میں احتجاج کرینگے‘

    ’مدارس بل قبول نہیں ہوتا تو اسلام آباد میں احتجاج کرینگے‘

    پھول نگر: جے یو آئی فے کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مدارس بل قبول نہیں ہوتا تو اسلام آباد میں احتجاج کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق عبدالغفور حیدری کہنا تھا کہ اگر اسلام آباد احتجاج میں ہم پر تشدد ہوا تو جواب تشدد ہوگا، دینی جماعتیں قومی مفاد کی بات کرتی ہیں باقی سب قومیت کی بات کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں ان کے برابر کا کوئی سیاستدان نہیں۔

    جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم پر حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے، 26ویں ترمیم حکومت کے مطابق منظور ہوتی تو بڑی تباہی ہوتی۔

    انھوں نے کہا کہ سیاست میں تشدد کیخلاف ہیں ہمیشہ پرامن لانگ مارچ کئے ایک گملا نہ ٹوٹا، پی ٹی آئی والے پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو ماریں گے تو جواب ملے گا۔

    عبدالغفور حیدری نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کرم کے حالات پر توجہ دینے کے بجائے اسلام آباد پر چڑھ دوڑتا ہے۔

    جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر نواز شریف جیسا آدمی بھی جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگاتا ہے، پی ٹی آئی بھی مینڈیٹ مانگ رہی ہے ہمارا بھی یہی مطالبہ ہے۔

  • پی ٹی آئی  کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے چیف جسٹس سے کارکنان کے قتل کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    ترجمان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان اور شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اورنہتے پر امن شہریوں کے قتل اور آپریشن کی مذمت کی۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کارکنان کے قتل کا از خود نوٹس لیں اور اسلام آباداورپنجاب کےآئی جیز کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید کئے گئے آٹھ کارکنوں کے کوائف ان کے پاس آچکے ہیں،ڈی چوک پہنچے تھے مگر لاشوں کے انبار لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن، 450 سے زائد کارکنان گرفتار

    انھوں نے مزید کہا کہ حکومتی منصوبے کے پیشِ نظر پرامن احتجاج کی فی الوقت منسوخی کی ، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ رات وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا۔

    مظاہرین کیخلاف خیبر چوک اور کلثوم پلازہ کے درمیان آپریشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے ساڑھے چارسوسے زائد مظاہرین کو گرفتار کرکے بھاری مقدارمیں اسلحہ، ایمونیشن، وائرلیس کمیونیکیشن کے آلات، غلیلیں اوربال بیرنگ برآمد کی تھیں۔

    آپریشن میں ڈیڑھ ہزار کے قریب پنجاب اور اسلام آبادپولیس اور رینجرزنے حصہ لیا، تمام ملزمان مختلف مقامات پرپولیس پر حملہ، توڑ پھوڑاور جلاؤگھیراؤمیں ملوث ہیں۔

  • پی ٹی آئی نے 2 ہزار روپے دن کا لالچ دے کر دھرنے پر بلایا، گرفتار افغان شرپسندوں کے انکشافات

    پی ٹی آئی نے 2 ہزار روپے دن کا لالچ دے کر دھرنے پر بلایا، گرفتار افغان شرپسندوں کے انکشافات

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں احتجاج کے دوران گرفتار افغان شرپسندوں نے انکشافات کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی نے 2 ہزار روپے دن کا لالچ دے کر دھرنے پر بلایا اور اور توڑ پھوڑ کا کہا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شر پسندی کرنے والے گرفتار افغان بلوائیوں کے انکشافات سامنے آئے۔

    گرفتار افغان شرپسند  نے بتایا کہ میرانام خیال گل ہےمیراتعلق افغانستان سےہے، پی ٹی آئی نے 2 ہزار روپے دن کا لالچ دے کر دھرنے پر بلایا اور توڑ پھوڑ کا کہا۔

    خیال گل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت خودبھاگ کرچلی گئی اورہمیں یہاں پولیس نےپکڑلیا، پی ٹی آئی قیادت کے بہکاوے میں آنے پر شرمندہ ہوں، نہ مجھے پیسے دیئے گئے نہ ہی وہ مجھے دوبارہ نظر آئے ہیں۔

    ایک اور  افغان شرپسند نے کہا کہ میرا نام مولا داد ہےاورہم تینوں دوست پشاورسےاحتجاج میں آئے، پی ٹی آئی نےہمیں پیسوں کا لالچ دیا اور املاک کونقصان پہنچانے کا کہا۔

    مولا داد کا کہنا تھا کہ افغان بھائیوں سےگزارش ہےتوڑپھوڑنہ کریں اورنہ گاڑیوں کوآگ لگائیں۔

    دوسرے شرپسند نے بتایا میرانام عبدالرحمن ہےاورمیں پشاورمیں مزدوری کرتاہوں، پی ٹی آئی چاہتی تھی ہم اسلام آباد جاکر وہاں دنگا فسادکریں املاک کونقصان پہنچائیں۔

  • اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کے لیے پی ٹی آئی سے فنانشل گارنٹی لینے کی تجویز

    اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کے لیے پی ٹی آئی سے فنانشل گارنٹی لینے کی تجویز

    اسلام آباد : آئی جی اسلام آباد نے احتجاج کی اجازت کے لیے پاکستان تحریک انصاف سے فنانشل گارنٹی لینے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور احتجاج سے متعلق آئی جی اسلام آباد نے تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروادی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی25مئی کوبھی اپنی گارنٹی کی خلاف ورزی کرچکی، علی امین گنڈا پور اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےایک رہنمانےوزیرداخلہ کودھمکی بھی دی، ویڈیوزموجود ہیں جن میں کارکنوں کو غلیلیں بھی دی جارہی ہیں۔

    آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشیداورفیصل واوڈاکہہ چکےیہ خونی مارچ ہوگا ، خود عمران خان بھی تسلیم کرچکےان کےکچھ لوگ مسلح ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ واضح کرچکی اجتماع کی اجازت جمہوری حق کے طور پر دی جاتی ہے، اجتماع قانونی حکومت کوختم کرانے کیلئے نہیں ہوسکتا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ احتجاج سےڈپلومیٹک موومنٹ بھی بندہو تی ہے، ائیرپورٹ تک جانےوالےراستوں پروفاقی ایجنسیزکواختیاردیاجائے۔

    رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ پی ٹی آئی سےفنانشل گارنٹی بھی لی جا سکتی ہےکہ کوئی نقصان نہ ہو، پی ٹی آئی مطلوبہ ضمانت دے دے تو کنٹینرز بھی رکھنےکی ضرورت نہیں ہوگی۔

    عدالتی فیصلوں کےمطابق ہی پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دی جائے، مطلوبہ شرائط کے مطابق احتجاج ہوا تو سکیورٹی دینے کو تیار ہیں۔

    آئی جی نے عمران خان کی لاحق خطرات سے متعلق تھریٹ الرٹس کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا ہے۔

  • کشمیر میں بھارتی جارحیت، اسلام آباد میں احتجاجی ریلی

    کشمیر میں بھارتی جارحیت، اسلام آباد میں احتجاجی ریلی

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت راولپنڈی تااسلام آباد ریلی نکالی گئی، مودی، راج ناتھ اور محبوبہ مفتی کے پتلے نذر آتش کیے گئے۔

    راولپنڈی سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد تک نکالی جانے والی ریلی کی قیادت آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد کشمیر چیپٹر کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔

    نیشنل پریس کلب کے باہر ریلی نے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کرلی۔ مظاہرے کے شرکا نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔

    شرکا سے خطاب میں حریت قائدین نے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گن کا استعمال انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم میں شمار ہوتاہے، مظالم پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے، عالمی ادارے دہرا معیار ترک کرتے ہوئے مظالم کا فوری نوٹس لیں۔

    حریت قائدین کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    مظاہرے کے اختتام پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی،راج ناتھ اور مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے پتلے نذر آتش کیے گئے۔