Tag: اسلام آباد میں بارش

  • اسلام آباد  میں بارش، مولانا کے دھرنے میں شریک افراد مشکلات کا شکار

    اسلام آباد میں بارش، مولانا کے دھرنے میں شریک افراد مشکلات کا شکار

    اسلام آباد : اسلام آباد میں بارش نے مولانا کے دھرنے میں شریک افراد کی مشکلات بڑھا دیں ، بارش سے بچنے کیلئے کارکنان کنٹینرز کے اندر محصور ہوگئے جبکہ سردی سےبچنےکے لئے چادریں اورجیکٹیں پہن لیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہی ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شریک افراد مشکلات کا شکار ہے، بارش سے بچنے کیلئے کارکنان کنٹینرز کے اندر محصور ہوگئے جبکہ جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماؤں میں سے کوئی کنٹینرمیں موجود نہیں۔

    ٹھنڈ بڑھنے سے دھرنے کی جگہ جیکٹوں اور چادروں کے اسٹال لگ گئے اور سردی سےبچنےکیلئےکارکنان نےچادریں اورجیکٹیں پہن لیں جبکہ جمیعت علماء اسلام ف کی جانب سے کارکنان کیلئے ناشتے کا انتظام کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم نے سردی سے ٹھٹھرتے دھرنے کے شرکا کی مدد کا حکم دے دیا

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے انسانی جذبے کا اعلیٰ مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد میں سردی اور بارش کے باعث پریشان دھرنے کے شرکا کی فوری مدد کا حکم جاری کیا تھا۔

    وزیر اعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو فوری طور پر دھرنے کے مقام پر جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بارش کے پیش نظر سہولتوں کا جائزہ لیں کہ دھرنے کے شرکا کو کیا سہولتیں فراہم کی جا سکتی ہیں۔

    بعد ازاں جے یو آئی (ف)نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آزادی مارچ کے شرکا کے لیے سہولتوں کی پیشکش مسترد کردی تھی ، عبدالغفور حیدری نے کہا تھا کہ وزیراعظم اپنے تعاون کو اپنی جیب میں رکھیں ہم نے انتظام کیا ہوا ہے ، ہمارے جیالے اپنا انتظام کرکے آئے ہیں ، بارش اللہ کی رحمت ہے،حکمران زحمت ہیں۔

  • اسلام آباد میں بارش، موسم خوشگوار، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

    اسلام آباد میں بارش، موسم خوشگوار، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

    اسلام آباد : بارشوں نے موسم دلفریب کردیا۔ محکمہ موسمیات نے بھی پنجاب سمیت بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد میں دن بھر ہونے والی بارش نے موسم کے ساتھ ساتھ شہریوں کا موڈ بھی خوشگوار کر دیا۔

    شام ڈھلتے ہی شہر اقتدار کے باسی موسم کا مزہ لینے تفریح گاہوں میں پہنچ گئے، اس کے علاوہ باغ آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ لینڈسلائینڈنگ سے متعددراستے بند ہوگئے۔

    ایبٹ آباد میں تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ بارش کے باعث موسم سرد ہو گیا جبکہ سڑکیں پانی میں ڈوب گئی۔

    موسم کا حال سنانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں ہزارہ ڈویژن ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد، اور ، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت فاٹا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔