Tag: اسلام آباد پولیس

  • اسلام آباد : آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی سفاک بیوی گرفتار

    اسلام آباد : آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی سفاک بیوی گرفتار

    اسلام آباد : آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی سفاک بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان نے تیز دھار آلہ سے وار کرکے تنویر انجم کو قتل کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شوہر کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کرنے والی سفاک خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس نےبتایا کہ تھانہ سمبل اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شاہین بی بی عرف مسکان اور عابد علی کو گرفتار کیا۔

    ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے تھانہ سمبل کی حدود میں تنویر انجم کو تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کیا۔

    ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

    جس کے بعد ایس پی صدر زون کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے خاتون سمیت دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

  • پولیس کی فوری مدد کیلیے 15 کے بعد ’ون انفو ایپ‘ متعارف

    پولیس کی فوری مدد کیلیے 15 کے بعد ’ون انفو ایپ‘ متعارف

    اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی آسانی کیلئے ون انفو ایپ متعارف کروا دی ہے، شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 کے علاوہ اس ایپ سے بھی پولیس کی فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد شاکر حسین داوڑ نے ناظرین کو ایپ کی خصوصیات اور اس کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، ہماری ون انفو ایپ پولیس کی فوری مدد حاصل کرنے میں عوام کیلیے انتہائی مددگار ہے، اسے گوگل یا ایپل ایپ اسٹور سے باآسانی ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔

    شاکر حسین داوڑ کا کہنا تھا کہ اس کے اندر آپ کو سبز اور لال رنگ کے دو بٹن نظر آئیں گے سبز بٹن پُش کرکے آپ کوئی بھی مشکوک یا کرمنل قسم کی ایکٹویٹی جو آپنے دیکھی ہو اسے بیان کرسکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ لال بٹن دبانے سے پولیس فوراً متحرک ہوجاتی ہے اور جائے وقوعہ پر فوری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

    info app isb

    انہوں نے بتایا کہ عوامی شکایات کا اس کی اہمیت کے پیش نظر فوری طور پر ایکشن لیا جاتا ہے یا اسے ریکارڈ کا حصہ بنا کر مناسب وقت پر کارروائی کی جاتی ہے۔

  • اسلام آباد پولیس کی تحویل سے ریپ کیس کا ملزم فرار

    اسلام آباد پولیس کی تحویل سے ریپ کیس کا ملزم فرار

    اسلام آباد : پولیس کی تحویل سے ریپ کیس کا ملزم فرار ہوگیا، ملزم حمزہ کو دو روز قبل پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس کی حراست سےزیادتی کیس کا ملزم فرار ہوگیا، ملزم کیخلاف تھانہ بنی گالہ میں 12 اپریل کو 11 سالہ بچی سےزیادتی کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

    جس پر ملزم حمزہ کو2دن پہلےزیادتی کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا اور بعد میں تفتیشی افسر نے عدالت سےملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈحاصل کیا

    تفتیشی افسر نے ملزم کو ایس ایس آئی یو کے اہلکاروں کے حوالے کیا تھا تاہم ملزم ہتھکڑی سے ہاتھ نکال کر فرار ہوگیا۔

    پولیس کی حراست سے ملزم کے فرار پر ڈی آئی جی آپریشن نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی افسر سمیت دو تھانوں کے محرر کو معطل کردیا۔

  • پولیس نے 50 ہزار سے زائد پتنگیں قبضے میں لےلیں، ملزم گرفتار

    پولیس نے 50 ہزار سے زائد پتنگیں قبضے میں لےلیں، ملزم گرفتار

    اسلام آباد: پولیس نے بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 50 ہزار سے زائد پتنگیں قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کی جانب سے پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، ہزاروں پتنگیں قبضے میں لینے کے ساتھ ساتھ پولیس نے کارروائی میں بھاری تعداد میں دھاتی ڈور بھی قبضے میں لی۔

    ’کوئی بچہ پتنگ اڑائے گا تو اس کے باپ کو جوتے ماروں گا‘: ایس ایچ او کی وارننگ

    ترجمان پولیس نے بتایا کہ پتنگ بازی کے دوران قاتل ڈور کئی معصوم جانیں لے چکی، اس خونی کھیل کی اسلام آباد میں ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کی کوئیک ریسپانس ٹیمیں ضلع بھر میں متحرک ہیں، شہریوں سے گزارش ہے کہ اس مہم میں پولیس کاساتھ دیں۔

    https://urdu.arynews.tv/kite-dealer-inter-district-arrested-in-lahore/

     

  • پی ٹی آئی کا 3 روزہ احتجاج اسلام آباد پولیس کو 33 کروڑ 28 لاکھ روپے میں پڑا

    پی ٹی آئی کا 3 روزہ احتجاج اسلام آباد پولیس کو 33 کروڑ 28 لاکھ روپے میں پڑا

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے صرف اسلام آباد پولیس کے 33 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہو گئے۔

    پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کا 3 روز کے  احتجاج سے نمٹنے کیلئے صرف اسلام آباد پولیس کے 33 کروڑ 28 لاکھ روپے خرچ ہوئے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو 24 سے 30 مختلف مقامات کو سیل کرنے کے لیے 800 سے زائد کنٹینرز لگائے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے کنٹینرز کی مد میں 7 کروڑ 28 لاکھ روپےخرچ ہوئے، گزشتہ 7 دنوں میں آج تک 7 کروڑ 28 لاکھ روپے کے اخراجات بن چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے 35 ہزار آنسو گیس کے شیلز کا بندوبست کیا تھا، پولیس نے 3 روز میں 15 کروڑ کے شیل استعمال کیے جبکہ ربڑ کی گولیوں اور 2500 بندوقوں کی مد میں 11کروڑ کے اخراجات آئے۔

  • احتجاج سے قبل پی ٹی آئی کے 300 سے زائد کارکنان گرفتار

    احتجاج سے قبل پی ٹی آئی کے 300 سے زائد کارکنان گرفتار

    اسلام آباد پولیس نے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی کے 300 سے زائد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں میں سرچ آپریشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 300 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

    گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کی 27 ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کے 300 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا، گرفتار کارکنان کو مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    آپریشن میں گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کی چیکنگ کی گئی، آپریشن کے دورران تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سے 70 پی ٹی آئی کارکن گرفتار کرلیے گئے۔

    اس کے علاوہ تھانہ کوہسار کے علاقے سے 60، تھانہ بارہ کہو سے 20 اور تھانہ رمنا سے 25 پی ٹی آئی کارکن گرفتار کیے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

  • اسلام آباد پولیس نے پنجاب اور سندھ پولیس سے مدد مانگ لی

    اسلام آباد پولیس نے پنجاب اور سندھ پولیس سے مدد مانگ لی

    اسلام آباد پولیس کی جانب سے پنجاب اور سندھ پولیس سے مدد طلب کرلی گئی، پنجاب پولیس کے ڈی آئی جیز بھی دارلحکومت میں ڈیوٹی کریں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے24 نومبر کو ہونے والے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس سخت اقدامات کررہی ہے، دو صوبوں کے پولیس حکام سے اسلام آباد پولیس نے مدد مانگ لی ہے، پنجاب پولیس سے 2 ڈی آئی جیز، 10 ڈی پی اوز اسلام آباد میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

    4 ہزار رینجرز اہلکا ر اور 5 ہزار ایف سی کے اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، رینجرز اہلکار اینٹی رائیٹس کٹس کے ہمراہ ڈیوٹی دیں گے۔

    صورتحال کی پیچیدگی کے پیش نظر پنجاب کے10 ڈی پی اوز کو 500، 500 اہلکاروں کے ساتھ اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔

    سندھ اور پنجاب کانسٹیبلری کے بھی 2،2 ہزار اہلکار مانگے گئے ہیں، ایف سی اور پنجاب پولیس کے جوان اینٹی رائٹس کٹ کے ہمراہ خدمات انجام دیں گے۔

  • اسلام آباد پولیس کا سب انسپکٹر مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید

    اسلام آباد پولیس کا سب انسپکٹر مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر حیدر شاہ شہید ہوگئے، جبکہ شہداد کوٹ میں ڈاکوؤں سے مقابلے کا زخمی اہلکار بھی جان کی بازی ہار گیا۔

    فائرنگ کا واقعہ سب انسپکٹر حیدر علی شاہ کے گھر کے باہر پیش آیا، گولیاں لگنے بعد ان کو انتہائی تشویشناک حالت میں پولی کلینک منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سب انسپکٹر حیدر علی شاہ شعبہ تفتیش تھانہ انڈسٹریل ایریا میں تعینات تھے۔

    اس حوالے سے اسلام آباد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار مسلح ملزمان نے حیدر علی شاہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

    اسلام آباد پولیس نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، واقعے کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    شہداد کوٹ : ڈاکوؤں سے مقابلے میں زخمی پولیس اہلکار شہید

    علاوہ ازیں شہداد کوٹ میں سبزی منڈی روڈ پر ڈاکوؤں سے مقابلے کا زخمی پولیس اہلکار اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

    شہداد کوٹ پولیس کے مطابق گولیاں لگنے سے شدید زخمی اہلکارکو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    شہید اہلکار گزشتہ روز تھانہ اے سیکشن کی حدود میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران زخمی ہوا تھا، شہید اہلکار گدا حسین کو پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

    قبل ازیں خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی ٹیم معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک ملزمان نے فائرنگ کردی۔

  • پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعظم سواتی گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعظم سواتی گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعظم سواتی کو گرفتار کرلیا گیا، انھیں گزشتہ روز رات میں سلام آباد پولیس نے حراست میں لیا۔

    اعظم سواتی کو گزشتہ روز رات 11 بجے اسلام آباد پولیس نے گرفتارکیا، رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کو گرفتار کرکے پہلے تھانہ سنگجانی منتقل کیاگیا، پھر رات گئے انھیں تھانہ سنگجانی سے سی آئی اے سینٹرمنتقل کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو بھی اسلام آباد پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری ذرائع اس سے انکاری ہیں۔

    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ کے پی ہاؤس میں توڑ پھوڑ ثبوت ہے وزیراعلیٰ کو زبردستی حراست میں لےلیا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ وزیرداخلہ کی وزیراعلیٰ کےپی کی گمشدگی پر لاعلمی ڈرامےکے سوا کچھ نہیں، وزیراعلیٰ کو زبردستی حراست میں لیا گیا، کےپی ہاؤس میں بھاری اکثریت سے منتخب وزیراعلی پر حملہ فیڈریشن پرحملہ ہے۔

    پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران 120 افغان باشندوں سمیت 878 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔

  • پتھراؤ سے زخمی اسلام آباد پولیس کا اہلکار عبدالحمید اسپتال میں دم توڑ گیا

    پتھراؤ سے زخمی اسلام آباد پولیس کا اہلکار عبدالحمید اسپتال میں دم توڑ گیا

    اسلام آباد: مظاہرین کے پتھراؤ سے زخمی ہونے والا اسلام آباد پولیس کا اہلکار عبدالحمید اسپتال میں دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چونگی نمبر 26 پر زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس کے اہلکار عبدالحمید انتقال کر گئے، مظاہرین کے پتھراؤ سے زخمی عبدالحمید اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مظاہرین پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ پر اغوا کے بعد تشدد کرتے رہے، عبدالحمید ایبٹ آباد کے رہائشی تھے اور انھیں تین ماہ بعد ریٹائر ہونا تھا۔

    وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے پولیس اہلکار عبدالحمید کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا، شہباز شریف نے ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی، محسن نقوی نے کہا کہ تشدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

    دوسری طرف اسلام آباد اور راولپنڈی میں زندگی معمول پر آنے لگی ہے، موبائل فون سروس بحال کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق اندرون شہر تمام رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹا دیے گئے، مری روڈ اور اطراف کے راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے۔

    راولپنڈی میں مجموعی طور پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے، فیض آباد کے مقام پر مری روڈ بند ہے، اسلام آباد پشاور ایم ون موٹر وے اور اسلام آباد لاہور ایم ٹو موٹر وے بھی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی، لاہور کے داخلی و خارجی راستوں سے بھی کنٹینرز ہٹا دیے گئے، اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

    ادھر خیبر پختونخوا اسمبلی نے اپنے وزیر اعلیٰ کو لاپتا قرار دے دیا ہے، صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے ہوگا، وزیر اعلیٰ کے لاپتا ہونے پر بحث کی جائے گی، اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کے پی ہاؤس اسلام آباد پر وفاقی حکومت کے اہلکاروں نے یلغار کی، وزیر اعلیٰ اور اسپیکر خیبرپختونخوا کے کمروں کے دروازے توڑے گئے۔

    کے پی حکومت نے وزیر اعلی کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، علی امین گنڈاپور کے وکیل کا کہنا ہے کہ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ سے رابطہ ہوا ہے، درخواست دائر کر کے آج ہی سماعت کی استدعا کریں گے۔