Tag: اسلام آباد پہنچ گیا

  • پی آئی اے کا طیارہ چین سے کورونا ویکسین کی  3 لاکھ سے زائد ڈوزز لیکر اسلام آباد پہنچ گیا

    پی آئی اے کا طیارہ چین سے کورونا ویکسین کی  3 لاکھ سے زائد ڈوزز لیکر اسلام آباد پہنچ گیا

    اسلام آباد : پی آئی اے کا خصوصی طیارہ  چین سے کورونا ویکسین کی  3 لاکھ سے زائد ڈوز ز لیکر اسلام آباد پہنچ گیا، دوسراطیارہ دوپہر 12بجے اور تیسرا آج رات 12 بجے پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اےکاخصوصی طیارہ کورونا ویکسین لیکر اسلام آباد پہنچ گیا ، پی کے 6852 نے بیجنگ سے کوروناویکسین لیکراسلام آباد پر لینڈ کیا ، طیارے کے ذریعے 3لاکھ سےزائدویکسین پاکستان لائی گئی ہے۔

    3بوئنگ777طیاروں کےذریعے10لاکھ ویکسین لائی جارہی ہے ، دوسراطیارہ دوپہر 12بجے اورتیسرا آج رات 12 بجے پہنچے گا ۔

    پی آئی اےکےطیارےوفاق ،وزارت صحت کی ایماپرخدمات انجام دےرہےہیں ، پی آئی اے کے قوی ہیکل طیاروں کےاستعمال کا مقصد ویکسین کی ترسیل تیز کرنا ہے۔

    خیال رہے ذرائع کا کہنا تھا  کہ پاکستان نے چینی کمپنی سائینو فارم سے کورونا ویکسین خریدی ہے، چین سے تاحال کورونا ویکسین کی 8 کھیپس پاکستان آچکی ہیں، جس میں  کورونا ویکسین کی 35 لاکھ 60 ہزار ڈوز پہنچیں، پاکستان چین سے سائینو فارم، کینو سائینو، سائینو فارم ویکسین درآمد کررہا ہے۔

    اس سے قبل24 اپریل کو چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک کھیپ پاکستان پہنچی تھی۔

    یاد رہے کوروناویکسین کے حوالے سے ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ کوروناویکسین کا استعمال شفاف طریقے سے جاری ہے ، یہ بالکل غلط ہے کہ حکومت عطیہ کی گئی ویکسین پر انحصار کررہی ہے، پاکستان نے30مارچ سے 30لاکھ ویکسین ڈوزز خریدی ہیں اور 3کروڑ کورونا ویکسین کی ڈوزز کی ڈیل کی جاچکی ہے جبکہ 17لاکھ ویکسین کی ڈوزز چین کی طرف سے عطیہ کی گئی تھیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں ویکسین کی طلب زیادہ ہونےکیساتھ کمی کا بھی سامنا ہے ، چاہےجتنامرضی پیسہ ہو کورونا ویکسین دستیاب نہیں توایک چیلنج ہوتاہے، ملک بھر میں 1200کورونا ویکسین سینٹرز فعال ہیں ، آج کی تاریخ تک 20لاکھ سےزائد ڈوزز لگ چکی ہیں۔

  • پی آئی اے کی پرواز یمن میں محصور186سے زائد پاکستانیوں کو آج وطن واپس لائیگی

    پی آئی اے کی پرواز یمن میں محصور186سے زائد پاکستانیوں کو آج وطن واپس لائیگی

    صنعا: پی آئی اے کی پروازآج ایک سوچھیاسی سے زائدپاکستانیوں کوصنعا سے وطن واپس لائے گی۔

    یمن میں محصورمزید پاکستانیوں کی پُکارکی شنوائی ہوئی، پی آئی اے کی پروازپی کے سیون زیروہ زیروفائیو یمن میں پھنسے پاکستانیوں کولینے کے لئے صنعاپہنچ رہی ہے۔

    پروازایک گھنٹےصنعامیں قیام کے بعد محصورین کولے کرروانہ ہوگی اورشام چھ بجے پاکستان پہنچ جائے گی۔

    پی آئی اے کی پروازایک سوچھیاسی سے زائدپاکستانیوں کولے کرآئے گی، پالپاکے نائب صدرکیپٹن صادق رحمٰن پروازکوآپریٹ کررہے ہیں۔

    صنعاایئرپورٹ مکمل طورپرجنگی زون بن چکاہے لیکن پی آئی اے کاعملہ اپنی زندگیاں ہتھیلی پررکھےیمن میں پھنسے پاکستانی بھائیوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

  • پی آئی اے کا طیارہ 176محصور پاکستانیوں کو لیکراسلام آباد پہنچ گیا

    پی آئی اے کا طیارہ 176محصور پاکستانیوں کو لیکراسلام آباد پہنچ گیا

    اسلام آباد: پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یمن سے جبورتی پہنچنے والےایک سو چھہتر محصور پاکستانیوں کو لے کراسلام آباد پہنچ گیا ۔

    اے آر وائی نیوز کی کوششیں بھی رنگ لے آئیں، یمن میں پھنسے ایک سو چھہتر پاکستانیوں کو لیکر پی آئی اے کا خصوصی طیارہ وطن واپس پہنچ گیا  عدن میں محصور ین کو پہلے یمن سے چینی بحری جہاز کے ذریعے جبوتی پہنچایا گیا، جہاں سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعہ وطن واپسی ہوئی۔

    یمن سے واپس لوٹنے والوں نے وطن کی سرزمیں پر قدم رکھا تو جزبات قابو میں نہ رہے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکا استقبال کیا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی حکام سے بات ہوئی ہے، آخری اگلے دو دن میں باقی پاکستانی بھی وطن لوٹ آئیں گے، یمن سے پاکستانیوں کے انخلاء کے لئے وزیرِ دفاع نے پی آئی اے کی خدمات کوبھی سراہا۔

    اس موقع پر وزیردفاع نے کہا کہ مکلہ اور صنعا ایئرپورٹس آپریشنل ہوتے ہی وہاں سے بھی محصورین کو واپس لائیں گے، وزیرِاعظم نےآخری پاکستانی کو ریسکیو کرنے تک آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    یمن کے مختلف شہروں میں اب بھی کئی پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں