Tag: اسلام آباد چیمبر

  • دودھ کی درآمد پر پینتالیس فیصد ٹیکس عوام پر ظلم ہے، اسلام آباد چیمبر

    دودھ کی درآمد پر پینتالیس فیصد ٹیکس عوام پر ظلم ہے، اسلام آباد چیمبر

    اسلام آباد: چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے تھوڑے عرصہ میں ڈبوں میں فروخت ہونے والے دودھ کی قیمت میں دو بار کے اضافہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اسکا نوٹس لے۔

    اسلام آباد ویمن چیمبر کی کمیٹی برائے ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی چئیرپرسن تنسم انوار سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ دودھ کے ساتھ چینی کی قیمت میں بھی اضافہ بلاجواز ہے،بجٹ میں ڈیری انڈسٹری پر اضافی ٹیکس لگانے سے یہ صنعت مزید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے ۔

    شاہد رشید بٹ نے کہا کہ خشک دودھ پر بیس فیصد کسٹم ڈیوٹی اور پچیس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی نافذ کرنے سے اسکا استعمال کم ہو جائے گا ، جس سے صحت عامہ کے مسائل جنم لینگے جبکہ سب سے زیادہ اثر بچوں پر پڑے گا جن میں سے تقریباً نصف پہلے ہی غذا کی کمی کے سبب کمزور ہیں ۔

    حکومت نے یہ فیصلہ دودھ کا کاروبار کرنے والے بڑے جاگیرداروں کو خوش کرنے کیلئے کیا ہے تاکہ الیکشن میں انکی حمایت حاصل کی جا سکے۔

  • بینک برانچزکا قیام: پاک چین معاہدہ خوش آئند ہے،اسلام آباد چیمبر

    بینک برانچزکا قیام: پاک چین معاہدہ خوش آئند ہے،اسلام آباد چیمبر

    اسلام آباد: (آئی سی سی آئی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  نے پاکستان اور چین میں بینک برانچوں کے قیام کے حوالے سے پاک چین معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

    آئی سی سی آئی کے صدر مزمل حسین صابری کی سربراہی میں ایک اجلاس میں کہا گیا  ہے کہ پاک چین ایف ٹی اے پر دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے تیسرے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی مفاہمت خوش آئند ہے۔

    آئی سی سی آئی کے اجلاس کے دوران دوسرے ممالک میں بینک برانچیں کھولنے کی شرائط میں نرمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس کے شرکاء نے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا اور دونوں ممالک پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

    آئی سی سی آئی کے صدر مزمل حسین صابری نے کہا کہ چین میں پاکستانی بنکوں کی شاخوں کے کھلنے سے پاک چین تجارت میں اضافہ ہوگا جس سے ہماری معیشت اور مجموعی قومی پیداوار بڑھے گی۔

    اس کے علاوہ اس سے ہمارا بینکنگ کا نظام بھی مستفید ہوگا۔

  • پاکستان میں”بزنس انکیوبیشن کانفرنس“کا انعقاد

    پاکستان میں”بزنس انکیوبیشن کانفرنس“کا انعقاد

    اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے نوجوانوں میں کاروبار کیلئے رجحان کو بڑھانے اور درپیش مشکلات کو اجاگر کرنے کیلئے کانفرنس کا انعقاد کیا،”پاکستان میں بزنس انکیوبیشن“کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام سنٹر فار انٹرنیشنل پرائیویٹ انٹر پرائز (سائپ) اور کافمین فاوٴنڈیشن کے تعاون سے کیا گیا ۔

    جس میں نوجوان انٹرپرینیورز کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ قائد اعظم، اقراء، کامسیٹس اور نسٹ یونیورسٹیوں کے بزنس انکیوبیشن سینٹرز کے نمائندگان اور طلباء نے شرکت کی، کانفرنس کامقصد انکیوبیشن سینٹرز کے نمائند گان اور نیا کاروبار شروع کرنے والے نوجوانوں کے ایک پلیٹ فارم پر لا کر نوجوانوں کو کاروبار کیلئے درپیش مشکلات کو اجاگر کرنا اور پاکستان میں بزنس انکیوبیشن سینٹرز کے کلچر کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شعبان خالد نے کہا کہ ملک میں انٹرپرینیورشپ کی ترقی کیلئے سازگار ماحول پیدا کرکے پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کے راستے پرڈالا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ملک میں جد ید سہولیات سے لیس بزنس انکیوبیشن سینٹرز کا ایک جال پھیلانے کیلئے خصوصی فنڈز مختص کرے تا کہ نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کاروبار کی طرف مائل ہو ں، جس سے نہ صرف روزگار کے بے شمار نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ اس سے پاکستان کا امیج بھی بہتر ہو گا اور معیشت مضبوط ہو گی۔