Tag: اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز

  • تاجروں نے ملک میں صدارتی نظام رائج کرنے کا مطالبہ کردیا

    تاجروں نے ملک میں صدارتی نظام رائج کرنے کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد : چیمبر آف سمال ٹریڈرز اسلام آباد کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمانی نظام حکومت ملک کی اقتصادی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔

    اس لئے صدارتی نظام کی جانب پیش رفت کی جائے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں صدارتی نظام میں معیشت جبکہ پارلیمانی نظام میں کرپٹ اشرافیہ نے بے مثال ترقی کی ہے۔

    شاہد رشید بٹ کا کہنا تھا کہ دنیا کے درجنوں ممالک نے ریاست کو مستحکم اور مسائل کے حل کے لئے نیا آئین بنایا یا بنیادی آئین میں تبدیلیاں کیں مگر پاکستان میں عوام کو دھوکہ دے کر ایسی ترامیم کی گئیں، جس نے لٹیروں کی ہمت بڑھا کر کرپشن کو پروان چڑھایا۔

    ان ترامیم نے ریاست اور اداروں کو کمزور،پولیس کو غیر فعال و عوام دشمن اوراشرافیہ کو ٹیکس سمیت تمام ذمہ داریوں سے استثنیٰ دیا جبکہ غریبوں کمر توڑ ڈالی، ان کا موقف تھا کہ دنیا کے ایک سو چوالیس ممالک میں جمہوری نظام رائج ہے چھتیس میں پارلیمانی نظام جبکہ باقی میں صدارتی نظام ہے ۔

  • حکومت غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی جاری رکھے، اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز

    حکومت غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی جاری رکھے، اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز

    اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے غیر ضروری درامدات کی حوصلہ شکنی خوش آئند ہے ، جس سے امسال تجارتی خسارے میں چھ ارب ڈالر کی کمی ہو گی۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غیر ضروری درامدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کے بجائے مکمل پابندی عائد کی جائے توزیادہ زر مبادلہ بچ جاتا جبکہ مقامی صنعت ترقی کرتی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ۔

    شاہد رشید بٹ کا کہنا تھا کہ اشیائے تعیش اور درامد شدہ اشیاء کا استعمال رتبے اور مرتبے کی علامت بن چکا ہے ، جس کی وجہ سے ان کی درامداور سمگلنگ جاری ہے ، جس نے ملکی معیشت کو کمزور کر دیا ہے۔

    خوشحال طبقہ کو اپنا طرز زندگی بدلنے اور ملکی پیداوار استعمال کرنا ہوگی ورنہ قرضے بڑھتے رہیں گے ،پی ٹی آئی نے 2012 میں جس ٹیکس پالیسی کا اعلان کیا تھا اس پر عمل درامد کیا جائے تو ملکی معیشت کی ترقی کا عمل شروع ہو جائے گا۔

  • بے نامی جائیدادیں ضبط کرنے کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، تاجر برادری

    بے نامی جائیدادیں ضبط کرنے کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، تاجر برادری

    اسلام آباد : اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ تاجر برادری حکومت کی جانب سے بے نامی جائیدادیں ضبط کرنے کے لئے بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ کو فعال کرنے کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کرپشن میں کمی اور معیشت کی دستاویز  بندی کی طرف اہم قدم ہے ،اس فیصلے سے سرمائے کا رخ پیداواری شعبوں کی طرف ہو جائے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن میں کمی سے زیر زمین معیشت کا حجم کم ہونا شروع ہو جائے گا،اس سلسلے میں نجی شعبہ اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز سے بھی رائے لی جائے اور فیصلے پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔

    شاہد رشید بٹ نے مزیدکہا کہ اس قانون کی زر میں آنے والوں کو ایمنسٹی اسکیم نہ دی جائے جبکہ عمل درآمد میں روڑے اٹکانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے جبکہ اس قانون کا دائرہ وسیع کیا جائے اور جرمانے کی شرح میں اضافہ کیا جائے۔