Tag: اسلام آباد کے اسپتالوں

  • اسلام آباد کے اسپتالوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد کے اسپتالوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو مرحلہ وار شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے اسپتالوں کو مرحلہ وار شمسی توانائی پر منتقل کیا جائےگا، پہلےمرحلے میں پمز اسپتال، پولی کلینک اور دوسرے مرحلے این آئی آر ایم ، ایف جی اسپتال سولر پر منتقل ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت صحت نے پمز،پولی کلینک سے سولر ائزنگ پلان مانگ لیا، پمز،پولی کلینک سولرائزیشن منصوبہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہو گا۔

    پی ایس ڈی پی میں پمز، پولی کلینک سولرئزایشن منصوبے کیلئے فنڈز مختص ہوں گے ، پمز اسپتال، پولی کلینک انتظامیہ سولر توانائی منتقلی پلان تیارکر رہی ہیں، سولر پر منتقلی سے بلوں کی مد میں کثیر بچت ہو گی۔

    ذرائع وزارت صحت کا بتانا تھا کہ پمز اسپتال کا ماہانہ بجلی بل 3 کروڑ روپے سے زائد اور پولی کلینک اسپتال کا ماہانہ بجلی بل 70لاکھ روپے سے زائد آتا ہے، ماضی میں عدم ادائیگی پرمتعددبار پمز، پولی کلینک کی بجلی منقطع ہو چکی ہے۔

  • گرمی کی شدت میں اضافہ، اسلام آباد کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا

    گرمی کی شدت میں اضافہ، اسلام آباد کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا

    اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا، جس میں کہا ہے کہ شہری ہیٹ اسٹروک سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر اسلام آباد کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ، پولی کلینک کو گرمی کی شدت کےپیش نظر ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔

    پولی کلینک کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اسپتال میں حاضری یقینی بنائیں اور ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کیلئے پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

    پولی کلینک الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری ہیٹ اسٹروک سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    گذشتہ روز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گرمی کی شدید لہر کے باعث شہریوں کے لئے الرٹ جاری کیا تھا۔

    جس میں کہا تھا کہ موسم گرما کی جھلسا دینے والی ہوا کی لہر احتیاط نہ کرنے سے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، گرمی کی شدت سے بچنے کیلئےسادہ پانی کا استعمال زیادہ کریں اور کاربونیٹڈ مشروبات سے پرہیز کریں۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ دن کے گرم ترین اوقات میں باہر نکلنے سے گریز کریں ، تیز دھوپ میں سر ڈھانپ کر باہر نکلیں اور نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے لیموں پانی اور او آر ایس پئیں۔

  • اسپتالوں میں آکسیجنیٹڈ بیڈز کی فراہمی ، وفاقی حکومت نے وعدہ پورا کردیا

    اسپتالوں میں آکسیجنیٹڈ بیڈز کی فراہمی ، وفاقی حکومت نے وعدہ پورا کردیا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے اسپتالوں میں 189 آکسیجنیٹڈ بیڈز فراہم کردیئے، اسپتالوں میں پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نےاسلام آبادکے اسپتالوں میں 189 آکسیجنیٹڈ بیڈز کی فراہمی کاوعدہ پورا کردیا، پمز میں 117بستروں کے اضافے کے بعد کل تعداد192 اور پولی کلینک میں 13بستروں کے اضافے کے بعد کل تعداد 27 ہوگئی ہے۔

    سی ڈی اے اسپتال میں 59 بستروں کے اضافے کے بعد کل تعد 83 ہوگئی جبکہ پمز اسپتال میں 20 اورسی ڈی اےاسپتال میں 21 وینٹی لیٹر ز بھی فراہم کردیئے گئے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنےکیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپتالوں میں ادویات، آکسیجن اور بیڈزکی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ تمام پاکستانی بزرگ، دل اور شوگر کےامراض والوں کا خاص خیال رکھیں جب کہ وزیراعظم نے کورونا کے خلاف جانیں قربان کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کوہیلتھ کیئر ورکرز پر فخرہے، قوم کومشکل حالات کاسامناکرنےوالےہیلتھ ورکرز کا احساس ہے۔

    خیال رہے یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا مریضوں کےلیے1400 وینٹی لیٹردستیاب ہیں اور رواں ماہ کے اختتام تک 1000 اضافی آکسیجن بیڈزدستیاب ہوں گے تاہم کورونا کےلیےمختص 61 فیصدوینٹی لیٹرز تاحال استعمال نہیں ہو سکے۔