Tag: اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

  • پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    زین قریشی کی درخواست اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی، چیف جسٹس ہائیکورٹ عامر فاروق کل زین قریشی کی درخواست پر سماعت کریں گے،پی ٹی آئی رہنما نے وکیل تیمور ملک اور فائزہ اسد ملک کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ زین قریشی کی گرفتاری آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا،

    پارلیمنٹیرینز کا اغوا قانون ساز ادارے کی خودمختاری اور تقدس پر براہ راست حملہ ہے، غیر قانونی گرفتاری پارلیمنٹ کے وقار، تقدس، خودمختاری اور تحفظ پر براہ راست حملہ ہے۔

    عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار کی گرفتاری طے شدہ اصولوں اور طریقہ کار سے مکمل طور پر متصادم ہے، 10 ستمبر کی زین قریشی کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    درخواست میں وزارت داخلہ، کمشنر و آئی جی اسلام آباد اور سیکریٹری قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں فریقین کو زین قریشی کی غیر قانونی گرفتاری کی تحقیقات کرانے کا حکم دینےکی استدعا کی گئی ہے۔

  • فاروق ستارنے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    فاروق ستارنے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    اسلام آباد : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کنوینیر شپ کے معاملہ پر الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کنوینیر شپ کے معاملہ پر  ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے  الیکشن کمیشن کا فیصلہ  اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

    فاروق ستار نے ایڈووکیٹ بابرستار کے توسط سے  درخواست دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کل کیس کی سماعت کرے گی۔

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم پاکستان کی کنوینرشپ سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے خالد مقبول صدیقی،کنور نوید جمیل کی درخواست منظورکرلی تھی اور فاروق ستار کو کنوینر شپ سے ہٹادیا تھا۔


    مزید پڑھیں: فاروق ستارایم کیوایم پاکستان کےکنوینر نہیں رہے‘ الیکشن کمیشن


    الیکشن کمیشن نے ساتھ ہی  ایم کیو ایم پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن کوکالعدم قرار دیا اور جنرل ورکرز اسمبلی کی قرارداد کو بھی مسترد کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ خالدمقبول صدیقی،کنورنوید جمیل نے فاروق ستارکےخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سربراہی کے معاملے پر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دائرہ اختیار چیلنج کیا تھا۔

    فیصلے کے بعد فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا آج کافیصلہ سیاہ فیصلےکےطور پر یاد رکھاجائے گا ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ سیاہ باب میں اضافہ ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیرآئینی اور غیر قانونی ہے ، اس پہلے اندرونی جھگڑے پر آج تک کسی الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا مطلب ہے دال پوری کالی ہے ، الیکشن کمیشن کو کبھی پارٹی کےاندرونی معاملات پر دخل نہیں دیناچاہیئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عبدالحمید ڈوگر نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کردیا

    عبدالحمید ڈوگر نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کردیا

    اسلام آباد: سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے آرٹیکل چھ کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرٹیکل چھ کے کیس میں خصوصی عدالت نے سابق چیف جسٹس کو بھی شریک جرم قرار دیا تھا۔ سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے اپنے وکیل افتخار حسین گیلانی کے ذریعے کے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی ہے ۔ درخواست میں وفاق اور خصو صی عدا لت اور پرویز مشرف کو فریق بنا یا گیا ہے۔

    ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں سابق چیف جسٹس نے موقف اختیار کیا ہے کہ 3 نومبر 2007 کے پرویز مشرف کے اقدام سے ان کاکوئی تعلق نہیں تھا۔ اپنی درخواست میں عبدالحمید ڈوگر نے خصوصی عدالت کے اختیارات کو بھی چیلنج کیا ہے۔